28/05/2026
28 مئی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر دنیا کو دکھایا کہ ہم اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
یہ دن ہماری قومی غیرت، اتحاد، اور قربانیوں کا ثمر ہے۔
پاکستان زندہ باد! 💚
اللہ کرے یہ وطن ہمیشہ سلامت رہے، ترقی کرے، اور دنیا میں سر بلند رہے۔
TEVTA Punjab Careers TEVTA Careers Rahim Yar Khan Asmat Ullah Khan Zahid Naeem Muhammad Asim Muhammad Parveez Akhtar SadiqAbad Sami Ullah
11/05/2026
آج گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر صادق آباد میں طلباء کے لیے ایک معلوماتی اور عملی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ کا مقصد طلباء میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، ابتدائی طبی امداد، حفاظتی تدابیر اور ریسکیو مہارتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ طلباء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور عملی مشقوں کے ذریعے قیمتی معلومات حاصل کیں۔ اس تربیتی پروگرام نے طلباء میں ذمہ داری، نظم و ضبط اور انسانی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دیا۔
09/05/2026
A special program regarding “Bunyan-ul-Marsoos” was organized at Government Technical Training Center Sadiqabad. Teachers and students participated enthusiastically in the event. The purpose of the program was to promote patriotism, strengthen national unity, and pay tribute to the sacrifices of the armed forces. On this occasion, the speakers highlighted the importance of discipline, unity, and love for the country, while students also delivered speeches and presented national songs. Special prayers were offered at the end of the program for the peace, progress, and prosperity of Pakistan.
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر صادق آباد۔۔۔03006759214
28/04/2026
📢 اعلانِ نیلامی (اسکریپ)
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (GTTC) صادق آباد میں موجود پرانا/ناقابلِ استعمال اسکریپ کی نیلامی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد/فرمز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر ادارہ ہذا میں تشریف لا کر نیلامی کے عمل میں حصہ لیں۔
مزید معلومات کے لیے ادارہ ہذا سے رابطہ کریں۔
📍 مقام: GTTC صادق آباد
23/03/2026
𝟐𝟑-𝐌𝐚𝐫𝐜𝐡 - 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐃𝐚𝐲
23 مارچ – ایک عہد، ایک تاریخ، ایک روشن مستقبل کی بنیاد!
23 مارچ 1940 یہ وہ دن تھا جب ہمارے آباؤ اجداد نے ایک خواب دیکھا تھا، جسے انہوں نے اپنی قربانیوں سے حقیقت بنایا۔
ہماری پاک افواج، ہمارے شہداء، اور ہماری محبِ وطن عوام، سب مل کر اس ملک کی حفاظت اور ترقی کے ضامن ہیں۔ اوران شاءاللہ ایک دن یہ سب مل کر اپنی محنت، علم، اور ہنر کے ذریعے پاکستان کو ترقی، تعلیم، اور خوشحالی کی راہ پر لائیں گے۔
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو...
پاکستان زندہ باد!
TEVTA Punjab Careers TEVTA Punjab TEVTA Careers Rahim Yar Khan Rahim Yar Khan Government Technical Training Centre Sadiqabad TEVTA Rahim Yar Khan Gtti Ryk GTTC,Ryk Asmat Ullah Khan Muhammad Asim Muhammad Parveez Akhtar Zahid Naeem
23