Sargiab Welfare Organization

Sargiab Welfare Organization

Share

Social welfare

08/06/2026

قابلِ احترام کاکا کرنل محمد قاسم منڈوق صاحب کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرکے خیریت کے ساتھ وطن واپس تشریف لانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کا حج اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آپ کی تمام عبادات، دعائیں اور نیک تمنائیں قبول فرمائے، اور آپ کو صحت، سلامتی، خوشیوں اور برکتوں بھری طویل زندگی عطا کرے۔ آمین۔
منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
Qasim Mondoq

08/06/2026

فتح مبارک ہو کاکا ❤️
ہر دل عزیز، غریب پرور، اتحادِ حلقہ نمبر 2 کے فتحیاب رہنما، ہماری شان جناب حاجی انور علی کو بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی عوام کے اعتماد، محبت اور آپ کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

03/06/2026

ان للہ وانا الیہ راجعون

عالمی شہرت یافتہ ہمدانیات شناس ، 150 کتب کے مترجم و مؤلف ، صدارتی ایوارڈ یافتہ علمی و ادبی شخصیت معروف عالم دین مولانا غلام حسن حسنو اس دار فانی سے انتقال کر گئے۔
آپ نے اپنی ساری زندگی انتہائی سادگی سے علم اور دین کی خدمت میں گزاری ۔ بلتستان کو تاریک دور سے علم و شعور کی بلندیوں تک پہنچایا ۔ ہزاروں نوجوانوں کی علمی و فکری راہنمائی کے سبب بنے ۔ آج واقعی علم کا ایک روشن باب اور علم و ادب کا ایک عہد تمام ہوا۔ آپ کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی کامل مغفرت فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

31/05/2026

ہر دل عزیز جناب فاچو سلیمان کو نکاح کی پرمسرت خوشی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اس نئے سفرِ حیات کو اپنی خاص رحمتوں، محبتوں، خوشیوں اور بے شمار برکتوں سے مالا مال فرمائے، اور آپ دونوں کے درمیان ہمیشہ محبت، اتفاق اور سکون قائم رکھے۔ آمین 🤲
منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) خپلو
Facho Salman
Sargiab student's organization

27/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہو 🌙
اللّٰہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے،
گھروں میں محبت، خوشحالی، سکون اور برکتیں عطا فرمائے۔ آمین 🤲
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

23/05/2026

ایس ڈبلیو او تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب خادم حسین صاحب کو شادی کے اس پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اس نئے سفرِ حیات کو آپ دونوں کے لیے محبت، خوشیوں، سکون اور بے شمار رحمتوں کا ذریعہ بنائے۔
اللّٰہ پاک آپ کی ازدواجی زندگی میں ہمیشہ اتفاق، برکت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization

20/05/2026

عروج فاطمہ دخترِ صغریٰ باجی کو NYF پری بورڈ میں نمایاں کامیابی اور ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کی یہ شاندار کامیابی یقیناً محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں برکت دے اور ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization

Photos from Sargiab Welfare Organization's post 18/05/2026

مورخہ 17 مئی بروز اتوار مدرسہ عون المومین سرگیب کے زیرِ انتظام آج طلبہ و طالبات کے لیے کریس ویلی کی جانب ایک خوبصورت مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مدرسے کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

طلبہ و طالبات نے خپلو سے لیکر کریس تک نعتیہ کلام، قصائد اور منقبت پیش کرکے پورے سفر کو روحانی اور یادگار بنا دیا۔ کریس جامع مسجد میں مختصر قیام اور آرام کے بعد آستانہ عالیہ پر حاضری دی گئی، جہاں فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر جناب علی محمد صاحب، جو محلہ ہذا کے دامادِ گرامی بھی ہیں، نے ہماری آمد کی خبر سنتے ہی دس بجے کی چائے کا پرتکلف انتظام کیا، جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

طلبہ و طالبات نے محفل کو مزید خوشگوار بناتے ہوئے جربہ ژھو کریس کی جانب سفر جاری رکھا۔ جربہ ژھو کی حسین و دلکش جھیل دیکھ کر بچوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔ دوپہر کا کھانا تناول کرنے کے بعد قافلہ خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔
بہترین انتظامات کرنے پر ایس ڈبلیو او تنظیم مدرسہ منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
منجانب سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

Photos from Sargiab Welfare Organization's post 25/04/2026

آج مورخہ 24 اپریل بروز جمعہ سرگیب کے سرکردہ گان کی زیرِ قیادت اہلیانِ سرگیب کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تین اہم ایشوز پر تفصیلی مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے فیصلے منظور کیے گئے۔
فیصلہ نمبر 1:
قبرستان کی خرچہ جات کے لیے گھر گھر جا کر حسبِ توفیق چندہ جمع کیا جائے گا۔ اس مہم کی نگرانی بابو نذیر صاحب کریں گے۔
فیصلہ نمبر 2:
سرگیب مسافر خانہ اسلام آباد کے دونوں سیٹ مکمل کیے جائیں گے، جس کے لیے تمام محلہ داروں کی کل آمدنی کا 20٪ بطور چندہ جمع کیا جائے گا۔
فیصلہ نمبر 3:
محلے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے زکوٰۃ اور فطرانہ وغیرہ کو بھی سرگیب مسافر خانہ کے پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جا سکے۔
منجانب: اہلیانِ سرگیب و سرکردہ گان سرگیب
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

20/04/2026

ماشاءاللہ ❤️
جزاک اللہ ❤️
آپس میں محبت، بھائی چارگی اور باہمی تعاون کے ساتھ مل جل کر کام کرنے سے نہ صرف تعمیراتی کام آسانی اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوتے ہیں بلکہ دلوں میں محبت، اتحاد اور ایک دوسرے کے لیے احترام بھی بڑھتا ہے۔ یہی جذبہ ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اسی طرح اتحاد و اتفاق کے ساتھ معاشرے کی بہتری اور تعمیر و ترقی میں مل جل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

Want your school to be the top-listed School/college in Skardu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Skardu