24/06/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
یونیورسل پبلک سکول بابو کے پرنسپل رحمت اللہ کے بھائی
خلیل قریشی انتقال کر گئے ہیں
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ پاک سوگوار خاندان، بالخصوص رحمت اللہ صاحب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
تمام احباب سے شرکت اور دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔
24/06/2026
تعطیلاتِ محرم الحرام
وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں تعطیلات کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ایس ایم اے سوات (PSMA Swat) نے بھی ضلع سوات کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
لہٰذا 25 اور 26 جون کو ضلع سوات کے تمام پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے۔ اس لیے ادارہ ہذا یونیورسل پبلک اسکول بابو بھی بند رہے گا۔اور انشاء اللّہ 27 جون ہفتہ کے دن تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محرم الحرام کے بابرکت ایام ہم سب کے لیے امن، سلامتی، اتحاد اور خیر و برکت کا ذریعہ بنیں۔
منجانب:
انتظامیہ یونیورسل پبلک اسکول بابو ۔
16/06/2026
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!
امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہونگے۔تمام محترم والدین/سرپرست صاحبان اور طلباء وطالبات کے اطلاع کیلئے عرض ہے۔کہ کل 17/06/2026 بدھ کے دن یونیورسل پبلک اسکول بابو نیا اسلامی سال کے ابتداء اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق (رض) کی یوم شہادت کے سلسلے میں بند رہے گا او انشاءاللہ 18/06/2026 جمعرات کو معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گے ۔
دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ نیا اسلامی سال ہم سب کے لیے آمن اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے،اور ہمارے دلوں میں صحابہ کرام (رض) کی محبت اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔
انتظامیہ یونیورسل پبلک اسکول بابو
16/06/2026
یونیورسل پبلک سکول بابو
صبح کی اسمبلی — ایک بہترین آغاز ✨
صبح کی اسمبلی طلباء میں نظم و ضبط، اعتماد، ذمہ داری اور اچھے اخلاق پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ ہم اپنے طلباء کی بہترین تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔
تعلیم • تربیت • کردار سازی
یونیورسل پبلک سکول بابو 🌹
04/06/2026
Position Holders of First Term Exam 2026
"فرسٹ ٹرم امتحانات کی تقریبِ تقسیمِ انعامات۔
ہمارے ہونہار طلبہ کی کامیابیاں ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے۔" 🏆📚✨
"آج کے ہونہار طلبہ، کل کے کامیاب رہنما ہیں۔ ان کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔"
یونیورسل پبلک سکول بابو
04/06/2026
الحمدللہ! آج صبح اسمبلی میں اُن طلبہ میں بھی انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں جو فرسٹ ٹرم امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود گزشتہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں شریک نہ ہو سکے تھے۔
پرنسپل صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے کامیاب طلبہ کو اعزازات سے نوازا اور ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر طلبہ کو مزید محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی تلقین بھی کی گئی۔
ہم اپنے تمام پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
تمام کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذۂ کرام کو دلی مبارکباد!
یونیورسل پبلک سکول بابو 📚🏆✨
27/05/2026
🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
یونیورسل پبلک سکول بابو کی جانب سے
تمام طلباء، والدین، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ کو
دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے
اور ہماری زندگیوں کو امن، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ 🤍
🏫 یونیورسل پبلک سکول بابو
"Unity In Diversity"
25/05/2026
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ۔
امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہونگے تمام والدین/سرپرست صاحبان اور طلباء وطالبات کے اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ادارہ ہذا یونیورسل پبلک اسکول بابو عیدالاضحیٰ کے چھٹیوں کے سلسلے میں کل یعنی 26 مئی سے 31 مئی تک بند رہے گا ۔
انشاء اللّہ پیر کے دن یکم جون 2026 دوبارہ معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ اللّہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین یارب العالمین۔
ایڈوانس عید الاضحی مبارک
انتظامیہ: یونیورسل پبلک اسکول بابو ۔
25/05/2026
الحمدللہ!
یونیورسل پبلک سکول میں آج فرسٹ ٹرم امتحان کی ایوارڈ تقسیم کی باوقار تقریب منعقد ہوئی 🌟
کلاس نرسری سے کلاس نہم تک کے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا 🏆
تمام ہونہار طلبہ اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
یہ کامیابی تمہاری محنت اور اساتذہ کی لگن کا ثمر ہے۔ اللہ مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Date:25-May-2026