Aghosh Alkhidmat Rashidabad

Aghosh Alkhidmat Rashidabad

Share

Aghosh AlKhidmat Rashidabad Orphan Children (100% Free Education and Accommodation)

19/06/2026

جمعہ مبارک

جمعہ رحمتوں، برکتوں اور قبولیتِ دعا کا مبارک دن ہے۔
آئیے اس بابرکت دن میں نمازِ جمعہ کی پابندی کریں، درودِ پاک کی کثرت کریں، سورۂ کہف کی تلاوت کریں اور اپنے والدین، اہلِ خانہ، دوستوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔"
(سنن ابی داود)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت دن کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت سے بھرپور حصہ عطا فرمائے۔ آمین۔

الخدمت آغوش راشد آباد
Building Futures, Nurturing Hope

🌙🤲💚

05/06/2026

کفالت يتيم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بھی ـ
آئیے آغوش راشد آباد میں مقیم 130 سے زائد يتيم بچوں کی کفالت کے لیئے اپنا دست تعاون بڑھائیں۔
Donate: Bank Islami Akhidmat Foundation Aghosh Pk
PK89 - 206400183330001
Contact: 03332835590/0222732121/39

#آغوش




27/05/2026

آغوش راشد آباد کی جانب سے آپ سب کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہم سب کی زندگیوں کو خوشیوں، رحمتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔

عید ہمیں محبت، ایثار، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے۔
آئیے اس خوشی میں ضرورت مندوں کو بھی شامل کریں۔

✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨

15/05/2026

کفالت يتيم سے جنت کا حصول بھی رفاقت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بھی ـ
آئیے آغوش راشد آباد میں مقیم 130 سے زائد يتيم بچوں کی کفالت کے لیئے اپنا دست تعاون بڑھائیں۔
Donate: Bank Islami Akhidmat Foundation Aghosh Pk
PK89 - 206400183330001
Contact: 03332835590/0222732121/39

01/05/2026

01 مئی — یومِ مزدور

یومِ مزدور کے موقع پر ہم تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی انتھک محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ مزدور کسی بھی قوم کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

آئیں ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، ان کی عزت کریں گے اور انہیں ایک بہتر اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور مبارک!

Photos from Aghosh Alkhidmat Rashidabad's post 24/04/2026

آغوش الخدمت راشدآباد میں آغا خان میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر سینٹر سےآئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
جس میں بچوں کے وزن، قد، دانت، ناک، کان، گلہ، آنکھیں اور دیگر بنیادی صحت کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ بچوں کو صفائی، صحت اور متوازن غذا کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس سرگرمی کا مقصد بچوں کی صحت کی باقاعدہ نگرانی کرنا اور انہیں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے بچوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھے۔ آمین














20/04/2026

*Job Opportunities For Male* for Resource Mobilization Officer (RMO)
🎓𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐟𝐢𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧: Graduation Preferred in Marketing
💼 𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞: 2 Years of Relevant
* Apply By: April 27, 2026
📧 Interested candidate can share their resume at www.alkhidamat.org/careers
For More Contact: 0303-0791320




Photos from Aghosh Alkhidmat Rashidabad's post 20/04/2026

الحمدللہ! ہمیں یہ خوشخبری دیتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے ادارے کے 5 بچوں کا داخلہ آغوش کالج مری میں ہو گیا ہے۔
یہ کامیابی بچوں کی محنت، اساتذہ کی انتھک کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ آغوش کالج مری جیسے معیاری ادارے میں داخلہ حاصل کرنا یقیناً ایک بڑا اعزاز ہے، جو بچوں کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ہم اپنے ان تمام بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کا مفید فرد بنائے۔ آمین 🤲

Photos from Aghosh Alkhidmat Rashidabad's post 15/04/2026

الحمدللہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آغوش کے تمام بچوں نے TST ACR امتحان میں نہایت اچھی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمام بچوں کے شاندار نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی میں بہترین انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 👏📚
ان تمام بچوں میں سے کچھ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء درج ذیل ہیں:
🥈 Aliyan Ali Akbar – جماعت سوم (Class 3) – دوسری پوزیشن
🥈 Muhammad Burhan – جماعت سوم (Class 3) – دوسری پوزیشن
🥉 Ali Raza – جماعت سوم (Class 3) – تیسری پوزیشن
🥉 Hub Ali – جماعت پنجم (Class 5) – تیسری پوزیشن
🥉 Uzair Akram – جماعت ششم (Class 6) – تیسری پوزیشن
یہ کامیابیاں بچوں کی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔ 💫
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں علم و عمل میں ترقی دے۔ آمین 🤲

Photos from Aghosh Alkhidmat Rashidabad's post 14/04/2026

الحمداللہ!
ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہمارے ادارے میں 20 نئے بچوں کا داخلہ مکمل ہو چکا ہے۔ یہ بچے اب ہمارے تعلیمی اور تربیتی سفر کا حصہ بن چکے ہیں، اور ہم پوری لگن کے ساتھ ان کی بہترین پرورش، تعلیم اور کردار سازی کے لیے کوشاں ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کو علم، صحت اور کامیابیوں سے نوازے، ان کے مستقبل کو روشن کرے، اور انہیں معاشرے کا بہترین فرد بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲
آمین یا رب العالمین

Want your school to be the top-listed School/college in Sindh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Rashidabad Tando Allahyar, Sindh
Sindh