25/06/2026
Abu Bakr (RA)
During the Hijrah, inside the Cave of Thawr, Abu Bakr As-Siddiq (RA) sealed the holes of the cave to protect the Prophet Muhammad ﷺ. When one hole remained, he covered it with his foot. A snake bit him there, yet he remained silent despite the intense pain so that the Prophet ﷺ would not be disturbed. Later, the Prophet ﷺ applied his blessed saliva to the wound, and by Allah’s permission, the pain was relieved.
⸻
ہجرت کے دوران غارِ ثور میں حضرت ابوبکر صدیقؓ نے حضور ﷺ کے آرام کے لیے غار کے سوراخ بند کیے اور ایک سوراخ پر اپنا پاؤں رکھ دیا جہاں انہیں سانپ نے کاٹ لیا۔ شدید تکلیف کے باوجود خاموش رہے، پھر نبی کریم ﷺ نے اپنا لعابِ دہن لگایا جس سے اللہ کے حکم سے آرام آ گیا۔
25/06/2026
حضرت ابو سفیانؓ کی نواسی اور حضرت معاویہؓ کی بھانجی، حضرت لیلیٰ بنت ابی مُرَّہ کا نکاح حضرت امام حسینؓ سے ہوا، جن کے بطن سے حضرت علی اکبرؓ پیدا ہوئے، جو واقعۂ کربلا میں شہید ہوئے۔
24/06/2026
حضرت ابو بکر بن علیؓ،
حضرت علیؓ کے فرزند اور امام حسینؓ کے بھائی تھے۔ 10 محرم 61 ہجری کو میدانِ کربلا میں وہ اُن جان نثاروں میں شامل تھے جنہوں نے امام حسینؓ کا ساتھ آخری لمحے تک نہیں چھوڑا۔
بحوالہ: تاریخ الطبری اور انساب الأشراف۔
24/06/2026
زہریلی تلوار
حضرت علیؓ پر جب ابن ملجم نے نماز کے دوران زہریلی تلوار سے وار کیا، تو آپ نے شدید زخمی حالت میں اپنے بیٹوں سے فرمایا کہ اگر میں مر جاؤں تو اس سے صرف ایک ہی جان کا بدلہ لینا، اس کے ہاتھ پیر مت کاٹنا اور قید میں اسے اچھا کھانا دینا۔
After being fatally struck with POISONED sword by Ibn Muljam, Hazrat Ali instructed his sons: “IF I DIE, take retribution with only one SINGLE STRIKE equal to his blow; do not mutilate his LIMBS, and ensure he is fed well while IMPRISONED.”
24/06/2026
امام زین العابدینؓ
“امام زین العابدینؓ کربلا میں شدید بیمار تھے، انہوں نے اپنے والد امام حسینؓ اور اہلِ بیت کے کئی افراد کی شہادت کا غم دیکھا، پھر پوری زندگی صبر، عبادت اور اللہ کی بندگی میں گزاری۔”
Imam Zain al-Abidin was severely ILL during Karbala; he witnessed his entire FAMILY’S MARTYRDOM and spent his life in profound patience and WORSHIP.
24/06/2026
امام حسنؑ کے بیٹے
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میدانِ کربلا میں امام حسنؑ کے ایک بیٹے جن کا نام “ابو بکر بن حسن” تھا، انہوں نے بھی اپنے چچا امام حسینؑ کے قدموں میں لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
Little known to many, a YOUNG SON of Imam Hasan named ABU BAKR BIN HASAN fought with immense valor and was martyred at KARBALA alongside his uncle Husayn.
23/06/2026
قرآن پاک کی سب سے طویل آیت
قرآن پاک کی سب سے لمبی آیت سورہ البقرہ کی آیت نمبر 282 ہے، اسے “آیتِ دَین” (قرض کی آیت) کہا جاتا ہے جس میں لین دین کے احکامات تفصیل سے بتائے گئے ہیں۔
The LONGEST VERSE in the Quran is Verse 282 of Surah Al-Baqarah, which provides detailed instructions on financial TRANSACTIONS and DEBTS.