17/06/2026
KPPSC SST BIO Chemistry Male Zone 3 Test Questions!! 👇
*Test Held this Year*
👉 Ali Infoz Offcial
Educational News, Jobs Updates, and Informative Content – All One place. Follow Ali Infoz New for daily video updates!
17/06/2026
KPPSC SST BIO Chemistry Male Zone 3 Test Questions!! 👇
*Test Held this Year*
👉 Ali Infoz Offcial
خیبرپختونخوا صوبائی وزیر خزانہ اور اگیگا میں شامل سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 7 فیصد اور کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے اور دو ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کرنے پر اتفاق۔ تاہم ڈی آر اے دینے کا فیصلہ دوسرے صوبوں کے بجٹ سے مشروط۔ذرائع
17/06/2026
بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کیلئے خوشخبری!
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ خزانہ نے مالی سال 2025-26 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے سکول اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کیلئے 123.3 ملین روپے کے خصوصی مراعاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
یہ فنڈز صوبے کے مختلف اضلاع میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی سربراہان کو بطور Incentive فراہم کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری، اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور سکولوں میں مثبت مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
👉 Ali Infoz Offcial
خیبر پختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا
بجٹ 19 جون کو پیش ہوسکتا ہے۔ ترجمان
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 اور 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ماہانہ کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
17/06/2026
KPPSC SST BIO-Chem Male Test Questions!!
Zone 2
👉 Ali Infoz Offcial
17/06/2026
ضلع چارسدہ کے درج ذیل اسکول شیخ محمد ادریس شہید کی تعزیتی کانفرنس کے باعث بند رہیں گے۔👇
17/06/2026
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا!!👇
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں (پرائمری تا ہائیر سیکنڈری) کے لیے نیا اور لازمی اسٹینڈرڈائزڈ ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ اب سے تمام پرانے شیڈول منسوخ تصور ہوں گے۔
1۔ بنیادی احکامات
- تمام اسکول موسمِ گرما و سرما کے اوقاتِ کار اور پیریڈز کے دورانیے پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
- اساتذہ میں مضامین کی تقسیم (Subject Workload) آفیشل چارٹ کے مطابق ہوگی۔
- ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ کی تربیت کے لیے آٹھواں پیریڈ (8th Period) اور اسٹوڈنٹ سوسائٹیز کا قیام لازمی قرار دیا گیا ہے۔
2۔ پرائمری اسکول سیکشن (روزانہ 7 پیریڈز)
پہلی تا تیسری جماعت (کلاس 1 تا 3):
- کل دورانیہ: 4 گھنٹے 35 منٹ
- ہر پیریڈ: 30 منٹ
- چھٹی کا وقت: گرمیوں میں 12:05 بجے اور سردیوں میں 1:05 بجے
چوتھی تا پانچویں جماعت (کلاس 4 تا 5):
- کل دورانیہ: 5 گھنٹے 10 منٹ
- نصاب کے تقاضوں کے پیشِ نظر ہر پیریڈ کا دورانیہ 35 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
- چھٹی کا وقت: گرمیوں میں 12:40 بجے اور سردیوں میں 1:40 بجے
معمول:
دونوں سیکشنز میں روزانہ 20 منٹ اسمبلی (بشمول اخلاقی درس)، 15 منٹ ناظرہ اور پانچویں پیریڈ کے بعد 30 منٹ کا وقفہ ہوگا۔
3۔ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سیکشن (روزانہ 8 پیریڈز)
- تمام تدریسی پیریڈز کا دورانیہ 40 منٹ ہوگا۔
اسکول کے اوقات:
- موسمِ گرما: صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:40 بجے تک (20 منٹ کے وقفے سمیت)
- موسمِ سرما: صبح 8:15 بجے سے دوپہر 2:40 بجے تک (چائے اور نماز کے وقفے سمیت)
4۔ آٹھواں پیریڈ اور اسٹوڈنٹ سوسائٹیز (SOPs)
ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح پر آٹھواں پیریڈ تدریسی سرگرمیوں کے بجائے کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے مخصوص ہوگا، جس کے تحت درج ذیل 5 سوسائٹیز کام کریں گی:
1. ادبی و مباحثہ سوسائٹی — نگران اساتذہ: انگریزی، اردو، پشتو
2. سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوسائٹی — نگران اساتذہ: فزکس، کیمسٹری
3. پوئٹری اینڈ ڈراما سوسائٹی — نگران اساتذہ: اردو، شماریات، تاریخ
4. سیرت سوسائٹی — نگران اساتذہ: اسلامیات، عربی، مطالعۂ قرآن
5. کمیونٹی سروس سوسائٹی — نگران: دیگر تدریسی عملہ (شجرکاری، صفائی مہم وغیرہ)
قوانین:
- ان سرگرمیوں کا کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا۔
- گریڈنگ طلبہ کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔
- سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے 75 فیصد حاضری لازمی ہوگی۔
👉 Ali Infoz Offcial
17/06/2026
ضلع کرم میں محرم الحرام 2026 کے دوران تعطیلات کا اعلان!!
ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام 2026 کے دوران ضلع کرم کے تمام سرکاری ادارے و دفاتر 22 سے 29 جون تک بند رہیں گے۔
👉 Ali Infoz Offcial