22/01/2026
مشترکہ امتحانات۱۴۴۷ھ
رابطہ مدارس اسلامیہ دار العلوم دیوبند مشرقی یوپی زون۔1؎
Islamic educational institution
22/01/2026
مشترکہ امتحانات۱۴۴۷ھ
رابطہ مدارس اسلامیہ دار العلوم دیوبند مشرقی یوپی زون۔1؎
17/12/2025
”حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ علم و تصوف، اتباع سنت اور محبت الٰہی کا جامع استعارہ تھے“
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی رحلت پر مدرسہ جامع العلوم میں تعزیتی نشست کا انعقاد
17/12/2025
”حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ علم و تصوف، اتباع سنت اور محبت الٰہی کا جامع استعارہ تھے“
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی رحلت پر مدرسہ جامع العلوم میں تعزیتی نشست کا انعقاد
کانپور:مدرسہ جامع العلوم، جامع مسجد پٹکاپور کے زیر اہتمام حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی رحلت پر ایک باوقار تعزیتی نشست منعقد کی گئی، جس میں جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظمِ اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی، رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون۔1 کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی، معاون صدر حافظ عبد القدوس ہادی سمیت شہر کے معزز علماء، اساتذہ اور اہلِ علم نے شرکت کی۔
جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظمِ اعلیٰ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اکابر کے انتقال کے بعد ہماری تین بنیادی ذمہ داریاں بنتی ہیں۔اوّل یہ کہ ان کے لیے کثرت سے دعا اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا جائے۔دوم یہ کہ جو اکابر آج ہمارے درمیان موجود ہیں، ان کی قدر کی جائے اور ان سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔سوم یہ کہ ان کے چھوڑے ہوئے دینی و اصلاحی کاموں کو خود آگے بڑھایا جائے یا جو حضرات اس مشن کو انجام دے رہے ہیں، ان کے معاون و مددگار بنا جائے۔مولانا نے شیخِ طریقت حضرت مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی پوری زندگی اتباعِ سنت کے غیر معمولی اہتمام سے عبارت تھی۔ ظاہر و باطن، عبادات و معاملات، ہر پہلو میں سنتِ نبوی ﷺ کی جھلک نمایاں نظر آتی تھی، اور اسی اخلاص و اتباع کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں قبولیت اور بلند مقام عطا فرمایا۔مولانا نے کہا کہ اگر آج کے دور میں ہم بھی اللہ تعالیٰ کی معرفت اور قرب کے خواہاں ہیں تو ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا کامل اور سچا اتباع اختیار کرنا ہوگا، کیونکہ اللہ تک پہنچنے کا واحد محفوظ راستہ اتباعِ رسول ﷺ ہی ہے۔
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون۔1 کے صدر مفتی اقبال احمد قاسمی نے کہا کہ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ عصرِ حاضر کے عظیم روحانی رہنما اور کامل شیخِ طریقت تھے، جن سے اللہ تعالیٰ نے عالمی سطح پر اصلاحِ امت کا بڑا کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرتؒ کے تربیت یافتہ خلفاء اور متوسلین ان کے مشن کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔معاون صدر حافظ عبد القدوس ہادی نے کہا کہ حضرتؒ سراپا اخلاص، حسنِ اخلاق اور سنتِ نبویؐ کی کامل پابندی کا عملی نمونہ تھے، اور اللہ والوں کی صحبت ہی انسان کی زندگی میں حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنتی ہے۔
مدرسہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد سعید قاسمی نے کہا کہ حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی پوری زندگی اصلاحِ نفس، اتباعِ سنت اور صحبتِ صالحین کی روشن مثال تھی، اور ان کی تعلیمات پر عمل ہی ان کے لیے بہترین خراجِ عقیدت ہے۔مدرسہ جامع العلوم کے ’صدر مفتی‘ مفتی عبدالرشید قاسمی نے کہا کہ حضرتؒ کی غیر معمولی مقبولیت اس بات کی علامت ہے کہ وہ اللہ کے محبوب بندوں میں شامل تھے، اور انہوں نے علم، دعوت اور تصوف کے میدان میں مسلکِ اکابرِ دیوبند کی صحیح ترجمانی کی۔استاذ مفتی امیر اللہ قاسمی نے حضرتؒ کی شخصیت کی تشکیل میں والدین کی صالح تربیت، بچپن سے تقویٰ اور دینی ماحول کو بنیادی سبب قرار دیا، جبکہ مفتی محمد معاذ قاسمی نے کہا کہ حضرتؒ عصری و دینی تعلیم کے حسین امتزاج، تصنیفی خدمات اور صبر و توکل کی عملی تصویر تھے۔آخر میں مدرسہ کے مہتمم و متولی محی الدین خسرو تاج نے کہا کہ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کے وصال سے علمی و روحانی دنیا کو بڑا نقصان پہنچا ہے، اور ان کی نصیحتوں کو عملی زندگی میں اپنانا ہی اصل خراجِ عقیدت ہے۔تعزیتی نشست کا اختتام شیخ الحدیث مولانا محمد سعید قاسمی کی دعا پر ہوا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ موجود رہے۔
15/10/2025
📍 Live
تربیتی کیمپ تحفظ ختم نبوت
مدرسہ جامع العلوم جامع مسجد پٹکاپور کانپور
Tarbiyati camp Tahaffuz Khatm e Nubuwwat
at Madarsa Jame ul uloom patkapur
تربیتی کیمپ تحفظ ختم نبوت Tarbiyati camp Tahaffuz Khatm e Nubuwwat at Madarsa Jame ul uloom patkapur تربیتی کیمپ تحفظ ختم نبوت Tarbiyati camp Tahaffuz Khatm e Nubuwwat at Madarsa Jame ul uloom patkapur
ماشاء اللہ❤️
محبت و عقیدت سے طلبہ نے مہمان پر پھول نچھاور کیے
واقعی یہ منظر دلوں کو چھو گیا
دیوبند دیوبند حضرت مولانا أمیر متقی خان صاحب Ameer muttaqi khan sb
دیوبند دیوبند
حضرت مولانا أمیر متقی خان صاحب
دیوبند دیوبند
حضرت مولانا أمیر متقی خان
15منٹ مستقل اجتماعی تربیت کے لیے نکالیں tadreebul muallimeen مولانا الشاہ افضال الرحمن صاحب ہردوئی
مدرسہ کے ماحول کو دینی ، نورانی اور روحانی بنائیں۔ حضرت مولانا الشاہ افضال الرحمن صاحب دامت برکاتہم
01/10/2025
جمعیۃ علماء ہند کے ’’ادارۃ المباحث الفقہیہ ‘‘ کے زیر اہتمام حیدر آباد کے ہائی ٹیک سٹی میں منعقد
سہ روزہ فقہی اجتماع (1،2،3اکتوبر) میں شرکت کیلئے کانپور سے 9؍رکنی وفد روانہ ہوا۔
وفد میں مفتی اعظم کانپور مفتی اقبال احمد قاسمی، مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے ’’صدر مفتی‘‘مفتی عبد الرشید قاسمی، مفتی ظہیر احمد قاسمی، نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی،
جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ناظم تعلیمات مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مفتی سعودمرشد قاسمی،مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ کے نائب ناظم تعلیمات مفتی سعد نور قاسمی، مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کےاستاذ مفتی محمد معاذ قاسمی اور مفتی محمد حسان قاسمی شامل ہیں۔