رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو ریاکاری کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کر دے گا، اور جو شہرت کے لیے عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے رسوا کر دے گا۔"
اور فرمایا:
"جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔"
📖 ترمذی: 2381
Syed Mohammad Syed
Nothing to do with politics
*
*👀اسلامی آدابِ نگاہ!👀*
*🌎حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی نظر ہٹا لوں۔🌎*
📗«صحیح مسلم 564
*👀 بنا اجازت جھانکنا!👀*
*🌎ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کے دروازے میں بن جانے والی جھری میں سے جھانکا، اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس بال درست کرنے والا لوہے کا ایک آلہ تھا جس سے آپ سر کے بالوں کو سنوار رہے تھے، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا:’’اگر میں جان لیتا کہ تم واقعی مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اس کو تمھاری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ اللہ نے اجازت لینے کا طریقہ آنکھ ہی کے لیے تو رکھا ہے ۔‘‘🌎*
📗«صحیح مسلم -5639
🌿 پانچ نعمتوں کی قدر کیجیے 🌿
حضرت عمرو بن میمون الأودیؒ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
✨ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو:
➊ اپنی جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
➋ اپنی صحت کو بیماری سے پہلے
➌ اپنی مالداری کو محتاجی سے پہلے
➍ اپنی فراغت کو مصروفیت سے پہلے
➎ اپنی زندگی کو موت سے پہلے
📖 مشکوٰۃ المصابیح: 5174
🌿 ایمان کی خوبصورت علامتیں 🌿
حضرت ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
✨ جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک کرے۔
✨ جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے مہمان کی عزت و تکریم کرے۔
✨ جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، وہ بھلی بات کہے یا خاموش رہے۔
📖 سنن ابن ماجہ: 3672
”کسی کا بَھلا کرنے والے پر واجب ہے کہ وہ اُسی وقت اپنی نیکی بُھول جائے، اور جس کے ساتھ بھلائی کی جائے اُس پر واجب ہے کہ زندگی بھر اپنے محسن کی نیکی کو یاد رکھے۔“
(مفيد العلوم ومبيد الهموم للخوارزمي : ٣٩٤)
🌿 نفاق کی چار نشانیاں 🌿
حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
❖ امانت میں خیانت کرنا
❖ بات میں جھوٹ بولنا
❖ وعدہ خلافی کرنا
❖ جھگڑے میں گالی گلوچ کرنا
"جس میں یہ چاروں عادتیں ہوں وہ خالص منافق ہے۔"
📖 صحیح بخاری: 34
*🌻سب سے زیادہ پسندیدہ کلمات!🌻*
*🌎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چار کلمات ہیں: سبحان اللہ، الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر، تم (ذکر کرتے ہوئے) ان میں سے جس کلمے کو پہلے کہو، کوئی حرج نہیں ہے-🌎*
📗«صحیح مسلم -5601»
سیدنا علي بن أبي طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
«مَن علِمَ من أخيه مُروءَةً جميلة؛ فلا يسمعنَّ فيه مَقالاتِ الرِّجال»
”جسے اپنے بھائی کے متعلق خوش اخلاقی کا ہی تجربہ ہو؛ تو وہ (اپنے بھائی کے متعلق) ہر ایرے غیرے کی بات پر کان نہ دھرے۔“
[تفسير الموطأ للقنازعي ٢/٧٤٧]
*💐نیکی کا اجر!💐*
*🌎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ایک کتا ایک (گہرے ، کچے) کنویں کے گرد چکر لگا رہا تھا اور پیاس کی شدت سے مرنے کے قریب تھا کہ بنی اسرائیل کی فاحشہ عورتوں میں سے ایک فاحشہ نے اس کو دیکھا تو اس نے اپنا موٹا موزہ اتارا اور اس کے ذریعے سے اس (کتے) کے لیے پانی نکالا اور وہ پانی اسے پلایا تو اس بنا پر اس کو بخش دیا گیا۔🌎*
📗«صحیح مسلم -5861»
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Pachahar
Pulwama
192306
Opening Hours
| Monday | 9am - 5pm |
| Tuesday | 9am - 5pm |
| Wednesday | 9am - 5pm |
| Thursday | 9am - 5pm |