16/06/2026
الحمدللہ 🌙
محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔
اللہ تعالیٰ اس نئے اسلامی سال کو ہم سب کے لیے امن، ایمان، سلامتی اور برکت کا سال بنائے۔ آمین 🤲
تمام امتِ مسلمہ کو نیا اسلامی سال 1448 ہجری مبارک ہو۔ اللہ ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے اور ہر طرح کی آفات و فتنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
تحسین اشرف مصباحی
معاون اردو مترجم
اورائی، مظفر پور
04/06/2026
جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے استاد محترم، ماہ نامہ اشرفیہ کے مدیر ، حضرت علامہ مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب قبلہ کا ابھی کچھ دیر قبل ( گیارہ بج کرپینتالیس منٹ۔۔ رات ) انتقال ہوگیا ہے ۔۔۔
انا للہ وانا الیہ رجعون
شریکِ غم۔۔
محمد تحسین اشرف مصباحی
پوکھریرا شریف
اسسٹنٹ اردو ٹرانسلیٹر
اورائی۔۔مظفرپور
27/05/2026
🌹 ایصالِ ثواب برائے والدِ محترم🌹
(مولانا عظیم اشرف مرحوم)
آج ہمارے والدِ محترم مرحوم کے وصال کو 36 دن گزر چکے ہیں، مگر ان کی جدائی کا درد آج بھی ویسا ہی تازہ ہے۔
سچ ہے کہ سر پر باپ کا ہاتھ ہو تو زندگی کی بہت سی دھوپ کم لگتی ہے، اور جب یہ سایہ اٹھ جائے تو ہر لمحہ اس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
ان کی دعائیں، شفقت اور نصیحتیں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہر لمحہ ان کی یاد دل کو اداس کر جاتی ہے۔
ان شاء اللہ 31 مئی بروز اتوار چہلم کے موقع پر صبح قرآن خوانی و فاتحہ اور بعد نمازِ مغرب میلاد شریف کا اہتمام ہوگا۔
تمام عزیز و اقارب اور احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ شرکت فرما کر دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب میں شامل ہوں۔
اللہ تعالیٰ والد مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، قبرِ انور کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
دعا کی خصوصی درخواست 🌹
از قلم:
محمد تحسین اشرف مصباحی
پوکھریرا شریف
اسسٹنٹ اردو ٹرانسلیٹر
اورائی، مظفرپور
21/05/2026
گھر کی بنیادیں ہل جاتی ہیں
جس دن
گھر کا سربراہ چلا جاتا ہے
28/04/2026
یاد ماضی عذاب ہے یارب !!!!!!!
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
اللہ تعالیٰ والدِ محترم(رحمۃ اللہ علیہ)کی قبرِ انور کو نور سے منور فرمائے اور کامل مغفرت عطا فرمائے
#قبرستان #وفات
17/04/2026
عوام کے لئے خود شماری پورٹل آج سے کھل گیا ہے۔ سبھی احباب سے گزارش ہے کہ اپنا خود شماری فارم بھرتے وقت اردو زبان کا انتخاب کریں اور فارم اردو میں ہی بھریں۔
آپ کی یہ چھوٹی سی کوشش آپ کی مادری زبان کی
ترویج
میں میل کا پتھر ثابت ہوگی
محمد تحسین اشرف مصباحی
معاون اردو مترجم ۔۔اورائی
مظفرپور