25/04/2026
فَلَعَلَّك بَاخِعٌ نَّفۡسَك عَلٰۤی اٰثَارِہهمۡ اِنۡ لَّمۡ یُؤۡمِنُوۡا بِهذَا الۡحَدِیۡثِ اَسَفًا
اب ( اے پیغمبر صلى الله عليه وسلم! ) اگر لوگ ( قرآن کی ) اس بات پر ایمان نہ لائیں ، تو ایسا لگتا ہے جیسے تم افسوس کر کر کے ان کے پیچھے اپنی جان کو گھلا بیٹھو گے
- Quran 18:6
03/04/2026
وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰه لَجَعَلَکُمۡ اُمَّة وَّاحِدَۃً وَّ لٰکِنۡ لِّیَبۡلُوَکُمۡ فِیۡ مَاۤ اٰتٰىکُمۡ فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ اِلَی الله مَرۡجِعُکُمۡ جَمِیۡعًا فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ فِیۡه تَخۡتَلِفُوۡنَ
اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا ، لیکن تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں دیا ہے اس میں تمہیں آزمائے ۔ لہذا نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ۔ اللہ ہی کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے ۔ اس وقت وہ تمہیں وہ باتیں بتائے گا جن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے
- Quran 5:48
30/03/2026
یٰۤاَیُّها النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنۡها زَوۡجَها وَ بَثَّ مِنۡهمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّ نِسَآءً ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰه الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِه وَ الۡاَرۡحَامَ ؕ اِنَّ اللّٰه کَانَ عَلَیۡکُمۡ رَقِیۡبًا
اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالٰی تم پر نگہبان ہے
- Quran 4:1
11/03/2026
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡرِیۡ نَفۡسَه ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ الله ؕ وَ اللّٰه رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ
اور بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ اللہ تعالٰی کی رضامندی کی طلب میں اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑی مہربانی کرنے والا ہے
And of the people is he who sells himself, seeking means to the approval of Allah . And Allah is kind to [His] servants
Quran 2:207
10/03/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“آدمی کو اس کی قبر میں (امتحان کے لیے) بٹھایا جاتا ہے۔
پس جب عذاب اس کے سر کی طرف سے آتا ہے تو تلاوتِ قرآن اسے دور ہٹا دیتی ہے۔
اور جب عذاب اس کے ہاتھ کی طرف سے آتا ہے تو صدقہ اسے دور ہٹا دیتا ہے۔
اور جب عذاب اس کے پاؤں کی طرف سے آتا ہے تو اس کا مسجدوں کی طرف چل کر جانا اسے دور ہٹا دیتا ہے۔”
📚 حسن — صحیح الترغیب (3561)