YPC Gomal University

YPC Gomal University

Share

This page represent The students activities of YPC cabinet Faculty of Pharmacy | Gomal University DIk

19/06/2026

"فارماسسٹ کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے"

فارمیسی سروسز پالیسی کو فوری طور پر نافذ کیا جائے اور خیبر پختونخوا کے نظامِ صحت کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

کیونکہ محفوظ ہسپتال اور معیاری طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔

فارماسسٹ کے جائز حقوق کی فراہمی اور فارمیسی سروسز پالیسی کا نفاذ ہی عوام کو بہتر، محفوظ اور مؤثر علاج کی ضمانت دے سکتا ہے۔

"فارمیسی سروسز پالیسی نافذ کرو، نظامِ صحت مضبوط کرو!"

17/06/2026
17/06/2026

Press Coverage

17/06/2026
18/05/2026

فیکلٹی آف فارمیسی کے طلبہ کا مؤقف
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، آج فارمیسی کے طلبہ نے ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اگرچہ امتحانات جاری ہیں، لیکن ہمیں مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہم مسلسل انتظامیہ کے پاس اپنے مسئلے کے حل کے لیے جا رہے تھے، مگر کسی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
گزشتہ اتوار سے ایک فارمیسی کے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری ہوئی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس وقت ہاسٹل کے CCTV cameras بھی کام نہیں کر رہے تھے، جس سے security انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔
آج جب طلبہ نے صرف اپنے حق اور تحفظ کے لیے پرامن احتجاج کیا، تو اس کے جواب میں چند طلبہ کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے، جن میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے فیملی ٹیچر کو ہراساں کیا۔ ہم ان الزامات اور اس غیر منصفانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر کسی قسم کا الزام لگایا جاتا ہے تو اس کے واضح ثبوت اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انتظامیہ کا کام طلبہ کو سہولیات دینا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے، نہ کہ انہیں ذہنی، جسمانی اور سماجی دباؤ میں ڈالنا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے طلبہ کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔
ہمارا مطالبہ صرف ایک ہے:
موٹر سائیکل چوری کے واقعے کی شفاف تحقیقات
ذمہ داران کے خلاف کارروائی
متاثرہ طالبعلم کو انصاف
بے بنیاد شوکاز نوٹس واپس لیے جائیں
ہم وائس چانسلر، رجسٹرار، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو ہراساں کرنے کے بجائے ان کے جائز مطالبات سنے جائیں۔
آج ایک طالبعلم کے ساتھ ہوا ہے، کل کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ طلبہ کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

09/05/2026

ڈاکٹر عمران عزیز صاحب کی والدہ بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ہیں جنکی نماز جنازہ بروز اتوار 10 مٸ 2026
9 بجے دن ساٸنس کالج (گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس) میں ادا کی جاۓ گی۔

08/04/2026

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ فیکلٹی آف فارمیسی کے امتحانات 21 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ براہِ کرم ان امتحانات کو یکم مئی کے بعد منعقد کروایا جائے۔

ہمیں تیاری کے لیے مناسب وقت فراہم نہیں کیا گیا۔ ہاسٹل 7 اپریل سے کھلے ہیں، اور صرف 13 دنوں میں پورا کورس تیار کرنا اور امتحانات دینا ہر طالب علم کے لیے نہایت مشکل ہے۔

لہٰذا، ہماری مؤدبانہ درخواست ہے کہ طلبہ کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کی تاریخ میں مناسب توسیع کی جائے تاکہ ہم بہتر طریقے سے تیاری کر سکیں۔

شکریہ
President YPC Gomal University

15/01/2026

آج کل پاکستان فارمیسی کونسل کے مختلف ٹیمز ملک بھر کے جامعات میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میں تعلیم کی معیار کی جانچ پڑتال کے لئے مصروف ہیں۔
ہم نے خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں موجودہ اساتذہ کا ڈیٹا اکھٹا کیا، تو صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ پی سی پی کے اپنے قوانین اور 11 جون 2024 کے سرکلر میں 1:10 کا اسٹوڈنٹ اور فیکلٹی کے مخصوص تناسب (40% لیکچرر، 30% اسسٹنٹ پروفیسر، 20% ایسوسی ایٹ پروفیسر، 10% پروفیسر) طے ہے، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اس وقت ہزارہ یونیورسٹی (400 طلبہ) میں 40 اساتذہ درکار ہیں مگر موجودہ صرف 4 ہیں، یعنی 36 کی کمی ہے۔ یونیورسٹی آف پشاور (600 طلبہ) کو 60 اساتذہ چاہیئں مگر موجودہ 12 ہیں، یعنی 48 کمی۔ یونیورسٹی آف صوابی (500 طلبہ) کو 50 اساتذہ کی ضرورت ہے مگر 17 موجود ہیں، 33 کی کمی ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی (500 طلبہ) میں 13 اساتذہ ہیں جبکہ 50 چاہیئں، 37 کمی۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (500 طلبہ) میں 12 اساتذہ ہیں جبکہ 50 درکار ہیں، 38 کمی۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی (200 طلبہ) میں 10 اساتذہ ہیں جبکہ 20 چاہیئں، 10 کمی۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی (500 طلبہ) میں 14 اساتذہ ہیں مگر 50 درکار ہیں، 36 کمی۔ کوہاٹ یونیورسٹی (500 طلبہ) میں 14 اساتذہ ہیں جبکہ 50 چاہیئں، 36 کمی۔ گومل یونیورسٹی (1200 طلبہ) میں 22 اساتذہ ہیں جبکہ 120 درکار ہیں، جو 98 کی بھاری کمی ہے۔ مالاکنڈ یونیورسٹی (350 طلبہ) میں 17 اساتذہ ہیں مگر 35 چاہیئں، 18 کمی۔ جبکہ باچا خان یونیورسٹی (400 طلبہ) میں محض 2 اساتذہ ہیں جبکہ 40 درکار ہیں، یعنی 38 کی شدید کمی ہے۔

مجموعی طور پر صرف ان گیارہ یونیورسٹیوں میں 437 اساتذہ کی مجموعی کمی ہے، جو واضح کرتی ہے کہ فارمیسی تعلیم کا ڈھانچہ انتہائی کمزور ہے۔ زیادہ تر اداروں میں لیکچرز کی شدید قلت ہے، جبکہ سینئر پروفیسرز کا تناسب بھی مطلوبہ معیار سے بہت نیچے ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف تعلیمی معیار کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ایم فل/پی ایچ ڈی جیسے اعلیٰ پروگراموں کی معیار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ پی سی پی سے اپیل ہے کہ انسپکشن محض رسمی نہ ہو۔ جو ادارے اس بنیادی شرط پر پورے نہیں اترتے، ان کی منظوری پر سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

کور کمیٹی ممبر آفتاب یوسفزئی

02/01/2026

It is a matter of great pleasure to share that today marks a historic day for the Faculty of Pharmacy. The Selection Board meeting was held today, during which several esteemed faculty members were approved for promotion.

Professors

Dr. Barkat Ali
Dr. Fazal Ur Rehman
Dr. Zahid Rasool
Dr. Nauman

Associate professors

Dr. Sheikh Abdur Rashid
Dr. Kifayat Ullah Shah
Dr. Kamran Ahmad Khan
Dr. Shefaat Ullah Shah

Assistant professor's

Dr. Naeem Ur Rehman
Dr. Shahid Latif
Dr. Khalid Khan
Dr. Tahir Khan
Dr. Saima Mehmood

Lecturer

Dr. Imran Aziz
Dr. Sohaib
Dr. Hamna
Dr. Humaira
Dr. Sona khan
Dr. Kiran Akbar

I extend my sincere congratulations to all the promoted faculty members and wish them continued success in their academic and professional careers.



Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Dera Ismail Khan