29/03/2026
📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین
عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے اختتام کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاء اللہ کل یعنی 30 مارچ 2026 سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔
📚 اسکول اوقات (30 اور 31 مارچ 2026):
🔹 پرائمری: صبح 8:30 تا دوپہر 1:35
📚 اسکول اوقات (یکم اپریل 2026 تا 30 ستمبر 2026):
🔹 پرائمری: صبح 7:30 تا دوپہر 12:35
🔹 مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 7:30 تا دوپہر 1:35
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت حاضری یقینی بنائیں اور نئے تعلیمی سلسلے کا آغاز پوری محنت اور جذبے کے ساتھ کریں۔
اور اپنے بچوں کو سکول میں داخل کریں ۔
شکریہ
18/03/2026
ضروری اطلاع برائے والدین۔۔۔۔۔
خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے باعث 19 مارچ سے 29 مارچ تک بند رہیں گے۔ 22 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جبکہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی چھٹی ہے۔اس کے بعد 24 سے 29 مارچ تک موسمِ بہار کی تعطیلات ہوں گی۔ تمام تعلیمی ادارے دوبارہ 30 مارچ کو کھلیں۔شکریہ
انچارج شفیع الحق صاحب جی پی ایس بانڈگی براول
18/09/2025
محترم والدین !
السلام علیکم۔
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویکسینیشن مہم کے بارے میں مختلف خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے آپ کو مطلع کرنا ضروری ہے کہ:
1. اس وقت کسی بھی قسم کا ویکسینیشن پروگرام ہمارے ادارے کے ساتھ طے نہیں ہوا۔
2. نہ ہی حکومت یا کسی سرکاری محکمہ صحت کی طرف سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔
3. سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
4. اگر مستقبل میں حکومت یا محکمہ صحت کی طرف سے کوئی باضابطہ پروگرام طے ہوتا ہے تو والدین کو بروقت اور تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
5. واضح رہے کہ کسی بھی قسم کی ویکسینیشن صرف اور صرف والدین/سرپرست کی تحریری اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
براہ کرم افواہوں پر توجہ نہ دیں .
11/06/2025
آج بمورخہ 11/06/025 ایس ڈی ای او براول جناب پیر محمد صاحب نے سکول ھذا کا وزٹ کیا سکول ٹیچرز نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ایس ڈی ای او صاحب نے سکول کا تفصیلی جائزہ لیا اور اساتذہ کے کاوشوں کو سراہا ۔۔
28/02/2025
موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں!
تمام والدین اور بچوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سکول کل یعنی 1 تاریخ کو انشاء اللہ دوبارہ کھل جائے گا۔ اور امتحان بھی پہلے ہفتے میں لیا جائے گا ۔
براہ کرم اپنے بچوں کے کپڑے، بیگ، کتابیں اور چھٹیوں کا کام چیک کر لیں اور انہیں تیار کرلے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر چیز مکمل اور تیار ہو تاکہ بچوں کو سکول کے پہلے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ہمیں امید ہے کہ آپ سب نے چھٹیوں کا بھرپور لطف اٹھایا ہوگا اور نئے سال کا آغاز خوشی اور کامیابی کے ساتھ کیا ہوگا۔
ہیڈ ماسٹر میاں اکبر جان صاحب جی پی ایس بانڈگئ و جملہ سٹاف
22/10/2024
الحمدللہ سکول ھذا نے یونین کونسل کے مقابلوں میں
کرکٹ،ہائی جمپ اور دوڑ کے مقابلےجیت کر سرکل کیلئے کوالیفائی کرلیا ❤️❤️
18/10/2024
والدین نوٹ فرمالیں۔
کل یعنی اکتوبر 19 کو تمام پرائمری سکول CPD ٹریننگ سیشن II کی وجہ سے طلباء کیلئے بند رہینگے۔
ھیڈ ٹیچر میاں اکبر جان صاحب