GHSS Gandigar Upper Dir

GHSS Gandigar Upper Dir

Share

To share information's about Govt. schools and education.

16/06/2026

تمام والدین کی خدمت میں اطلاع ہے کہ گورنمنٹ سکولوں میں فرسٹ سمسٹر کے امتحانات جاری تھے، تاہم محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نظرِ ثانی شدہ (Revised) ڈیٹ شیٹ آپ کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہے۔ لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنے بچوں کو امتحان کے لیے تیار کریں اور مقررہ تاریخوں پر ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

Photos from GHSS Gandigar Upper Dir's post 15/06/2026

جناب ضیاء الدین صاحب (کنٹرولر امتحانات) کی نگرانی اور سربراہی میں سکول ہذا کے 1st Term امتحان نہایت شفاف، منظم اور پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔
امتحان کا انعقاد مکمل طور پر بورڈ پیٹرن کے مطابق کیا گیا، جہاں امتحانی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ طلبہ نے نظم و ضبط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان میں حصہ لیا جبکہ تدریسی و انتظامی عملے نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

22/05/2026

سکول ہذا میں جماعت دہم کی جانب سے ریفریشمنٹ پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر طالبعلم باسط اور زید نے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی علمی و تربیتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
طالبعلم عضنفر نے کمپیوٹر لیب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں کمپیوٹر کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، جبکہ ہمارا سکول اس اہم سہولت سے محروم ہے۔ مزید برآں اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہائی پر ہی نہیں بلکہ مڈل لیول پر بھی ذریعہ تعلیم اردو زبان ہونا چاہیے۔
اس موقع پر جناب سراج صاحب فارم ماسٹر کی جانب سے مختلف طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
جن میں طالبعلم عباس کو بہترین پراکٹر کے ساتھ بہترین مانیٹر قرار دیا گیا۔
عباس، زید اور عضنفر کو حاضری کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔
بہترین رائٹنگ پر ذاکر، زید اور عمیر کو انعامات دیے گئے جبکہ صفائی کے حوالے سے ذاکر کو خصوصی طور پر نوازا گیا۔
اسی طرح بہترین اخلاق کے حامل طلبہ اویس اور فاروق کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
آخر میں خان لالا نے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

20/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
​"کل نفس ذائقة الموت"
​نہایت ہی افسوسناک خبر ہے کہ محترم ایوب (SST IT) سکول ہذا کی اہلیہ محترمہ اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئی ہیں۔
​مرحومہ کا تعلق: گندیگار
​نماز جنازہ آج بمورخہ 20 مئی 2026، 4:00 بجے
​مقام لارے شہید گندیگار میں ادا کیا جائے گا۔۔
​اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ایوب صاحب سمیت تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

07/05/2026

جناب محمد علی صاحب کے خصوصی فرمائش پر ننھا قاری بلال احمد نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے

02/05/2026

الوداع الوداع
جناب عبد الواسع صاحب
استادُ الاساتذہ، محترم جناب عبد الواسع صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر دل بھر آیا ہے۔ آپ نہ صرف ایک عظیم استاد بلکہ ایک نہایت عاجز اور ملنسار شخصیت کے مالک رہے ہیں۔ آپ نے سکول ہٰذا میں 24 سال تک خلوص نیت کے ساتھ تدریسی خدمات سرانجام دیں اور بے شمار طلبہ کے مستقبل کو سنوارا۔
یقیناً ہر عروج کو زوال ہے، مگر کچھ شخصیات اپنے کردار، محنت اور اخلاق کے باعث ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔ آپ کے ہزاروں شاگرد آج مختلف اعلیٰ محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اور یہ سب آپ کی محنت، رہنمائی اور تربیت کا ہی نتیجہ ہے۔
آپ کا انداز تدریس، شفقت بھرا رویہ اور طلبہ کے ساتھ مخلصانہ تعلق ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے نہ صرف علم دیا بلکہ اخلاق، نظم و ضبط اور زندگی گزارنے کے اصول بھی سکھائے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، آپ کی باقی زندگی کو سکون، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔
آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، مگر آپ کی خدمات ایک روشن مثال بن کر رہیں گی۔

Photos from GHSS Gandigar Upper Dir's post 30/04/2026

لاسٹ ورکنگ ڈے پر پرنسپل صاحب کی زیر صدارت ایس ایس صاحبان کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آنے والا امتحان اور آئندہ تعلیمی سیشن کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سالانہ امتحان کی تیاری اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے موثر تدریسی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے نصاب کی بروقت تکمیل، نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

29/04/2026

فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلبہ اپنے رولنمبر سلپ4/5/2026 کو عبدالباری سے حاصل کریں

Photos from GHSS Gandigar Upper Dir's post 23/04/2026

آج سکول میں ہنگامی بنیادوں پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں قرآن پاک کی آیت "وذكرْ فان الذكرى تنفع المومنين" کا حوالہ دیتے ہوئے نصیحت اور رہنمائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔
اجلاس میں درج ذیل اہم نکات زیر بحث آئے
کورس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سمسٹر کے مطابق کورس ہر صورت مکمل کیا جائے۔
بورڈ ڈیوٹی کے لیے صرف پرنسپل صاحب ہی اساتذہ کا انتخاب کریں گے، جبکہ آئندہ کے لیے بھی تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا۔
آمد، روانگی اور کلاس کے اوقات کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے پر زور دیا گیا۔
کلاس ڈسپلن کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔
دوران تدریس وائٹ بورڈ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا، ہوم ورک دینے کی ہدایت کی گئی اور کرسی پر بیٹھ کر پڑھانے سے سختی سے منع کیا گیا۔
سمسٹر میں ایک ماہ باقی رہ جانے کے پیش نظر کورس کی پیش رفت کو لازمی قرار دیا گیا۔
اساتذہ کو ہدایت دی گئی کہ اپنی ذاتی ضروریات جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں مکمل کریں، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں
درخواست بھیجنے کا رواج ختم کرے۔۔پرنسپل صاحب سے رابطہ کریں۔
آخر میں ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ آج کا بچہ کل کا باپ ہے، اس سوچ کے ساتھ اس کی تربیت کی جائے۔ ویکینڈ پیریڈز میں اپنے پیریڈ سے بڑھ کر توجہ دینے کی بھی تاکید کی گئی۔
مزید برآں، مسٹر جمیل صاحب، مسٹر باچا خان صاحب اور مسٹر ضیاء الدین صاحب کو ڈسپلن کمیٹی کے ممبرز مقرر کیا گیا۔
نماز پر خصوصی توجہ دینے اور مارننگ اسمبلی کی سرگرمیوں میں ہر استاد کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
#ایڈمن فرمان احمد

Want your school to be the top-listed School/college in Dir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Dir

Telephone

Website

Address


Dir