Jamia imdadia

Jamia imdadia

Share

We r providing quality education Jamia Islamia Imdadia, is imparting religious education since more than two decades.

It was established in 1983 (1403 hijra) by the renowned personality Hazrat Moulana Nazir Ahmad (rahmatullah aleh). with his efforts and by the grace of Allah the institute was placed in the well known religious institutes of the world.

26/06/2026

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ غَدَاةً وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ، فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَدْخَلَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ فَأَدْخَلَهُ، ثُمَّ فَاطِمَةُ فَأَدْخَلَهَا، ثُمَّ عَلِيٌّ فَأَدْخَلَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا

نبی کریم ﷺ نے حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت فاطمہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کو اپنی چادر میں داخل فرمایا اور پھر یہ آیت تلاوت فرمائی:

اللہ چاہتا ہے کہ اہلِ بیت سے ہر ناپاکی کو دور کرے اور انہیں خوب پاک صاف کر دے۔"

صحیح مسلم:2424






26/06/2026
26/06/2026

اسلامی سیاست میں اہل بیت کی ساٹھ سالہ خدمات

25/06/2026

حضرت انس بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

إِنَّ ابْنِي هَذَا – يَعْنِي الْحُسَيْنَ – يُقْتَلُ بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا كَرْبَلَاءُ، فَمَنْ شَهِدَهُ مِنْكُمْ فَلْيَنْصُرْهُ

"میرا یہ بیٹا، یعنی حسین، ایک سرزمین میں شہید کیا جائے گا جسے کربلا کہا جاتا ہے، لہٰذا تم میں سے جو اس وقت موجود ہو، اسے چاہیے کہ اس کی مدد کرے۔"

مسند احمد:18470


#کربلا

24/06/2026

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي

میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ سے ڈراتا ہوں (یعنی ان کے حقوق کا خیال رکھنے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کی تاکید کرتا ہوں)، میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ سے ڈراتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ سے ڈراتا ہوں

صحیح مسلم:2408




23/06/2026

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا

حسن و حسین‬ ؓ د‬ونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں

صحیح البخاری:3753



22/06/2026

حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ

"میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی اُحد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کرے تو وہ ان کے ایک مُد بلکہ آدھے مُد کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔"

صحیح مسلم:2540




21/06/2026

حضرت یعلیٰ بن مرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ، أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا، حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ

"حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت فرمائے جو حسین سے محبت کرے۔ حسین میری اولاد میں سے ایک عظیم فرد ہے۔

ترمذی:3775

ؓ



Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Gulshen Imdad
Faisalabad
38000