Deputy Commissioner Orakzai

Deputy Commissioner Orakzai

Share

To keep the general public aware of the initiatives taken by the Administration for their welfare.

22/06/2026
Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز – ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین کی زیر نگرانی پاک فوج، اورکزئی سکاؤٹس کے اعلیٰ افسران، ضلعی پولیس آفیسر اورکزئی جناب شوکت علی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں لوئر اورکزئی میں ایک عظیم الشان فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، اورکزئی سکاؤٹس اور ضلعی پولیس کی گاڑیوں نے شرکت کی اور لوئر اورکزئی میں محرم الحرام کے اہم جلوسوں کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے ضلع اورکزئی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداران کے تحفظ اور مذہبی رواداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے مابین مکمل ہم آہنگی اور تعاون کا عملی مظاہرہ کیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو مزید مضبوط بنانا اور یہ پیغام دینا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار اور متحد ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ مذہبی رسومات پرامن اور خوش اسلوبی سے ادا کی جا سکیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز – ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین نے ضلعی پولیس آفیسر اورکزئی جناب شوکت علی اور اورکزئی سکاؤٹس کے افسران کے ہمراہ ضلع آورکزئی میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں لوئر اورکزئی کی متعدد امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیان اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں، ان سے محرم الحرام کے انتظامات، درپیش مسائل اور ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس آفیسر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی، صفائی، بجلی، پانی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ٹی ایم اے لوئر اورکزئی کا عملہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں منی خیل امام بارگاہ کلایہ میں صفائی اور ستھرائی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی جناب عمر مختار نے محرم الحرام کے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سروبی گڑھی اور ڈپہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
◀️دورے کے دوران امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور مقامی مشران سے ملاقات کی گئی، جس میں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، جلوسوں اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی، صفائی، بنیادی سہولیات اور متعلقہ اداروں کے باہمی رابطوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی کی نگرانی میں تحصیلدار سنٹرل نے درج ذیل تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا:
1۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ٹانڈہ اتمان خیل
2۔ گورنمنٹ پرائمری سکول میلو سر
3۔ گورنمنٹ ہائی سکول طوطی باغ
◀️معائنے کے دوران سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ٹی ایم اے اپر اورکزئی کا عملہ غلجو بازار میں صفائی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ صفائی مہم کا مقصد بازار اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 22/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 22 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع اورکزئی کے لیے ہنگو اور کوہاٹ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی گئی۔
◀️ ضلع اورکزئی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ رپورٹ مراستیال ایپلی کیشن پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے تاکہ قیمتوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 21/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 21 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) لوئر اورکزئی کی نگرانی میں 19 جون کو شدید طوفان کے باعث متاثر ہونے والی ڈی ڈبلیو ایس ایس منی خیل واٹر سپلائی اسکیم کی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔
◀️متعلقہ عملے کی بروقت کاوشوں کے نتیجے میں پینے کے پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس سے علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Orakzai's post 21/06/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی
آج مورخہ 21 جون 2026 کو ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) لوئر اورکزئی کی نگرانی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) ہائی ویز ڈویژن اورکزئی کے عملے نے احمد خیل اور سبزی خیل کی سڑکوں سے ملبہ ہٹا کر صفائی اور بحالی کا کام مکمل کیا۔
◀️سڑکوں کی بحالی کے بعد آمدورفت بحال ہو گئی ہے، جس سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات میں کمی آئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Want your school to be the top-listed School/college in Hangu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Hangu
26190

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00