بہت سی بچیاں، خواتین اور طالبات اپنے رشتوں کے سلسلے میں پریشان ہیں۔ دعا فرمائیں! اللہ تعالیٰ سب کے ساتھ عافیت والا معاملہ فرمائے، سب کے نصیب اچھے فرمائے اور غیب سے نیک رشتے مقدّر فرمائے۔ آمین
Ilmo Amal Academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ilmo Amal Academy, Education, Karachi Lines.
الحمدللہ! علم و عمل قرآن اکیڈمی ناظرہ، حفظ، تجوید، تفسیر، احادیث، عقائد، فقہ، سیرت نبوی ﷺ، عربی لغت، صرف و نحو اور دارالافتاء جیسی عظیم خدمات کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی مصروفِ عمل ہے، جس سے سینکڑوں مسلمان اندرونی و بیرونی ممالک میں مستفید ہورہے ہیں۔
23/06/2026
📌 اوقاتِ نماز (برائے کراچی و مضافات)
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #نماز #کراچی #خواتین
23/06/2026
📌 نصیحت اور تبلیغ کے آداب!
سلسلہ مسائلِ شرعیّہ: 69
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #نصیحت #تبلیغی #تبلیغ #آداب #خواتین #الحدیث
مزاج، ذوق، عادت اور خوشنما باتیں "شرعی دلیل" نہیں ہیں۔ جب شرعی دلیل نہیں ہیں، تو اِنہیں دلیل بنانا یا بطورِ دلیل پیش کرنا یا (اپنی بات منوانے اور ثابت کرنے کے لیے) اِنہیں دوسروں پر مسلّط کرنا، جہالت کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے؟
[علم و عمل آن لائن دارالافتاء]
23/06/2026
📌 اللہ و رسول کی نظر میں کون بیوقوف ہے؟
سلسلۂ احادیث: 795
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الحدیث #امید #بیوقوف #خواتین
23/06/2026
[علم و عمل قرآن اکیڈمی - شعبہ دارالافتاء]
🖊️ نام سائل/ سائلہ: ثانیہ صابر
📍 مقام: کوٹ ادو
📥 تاریخِ آمدہ: 2025 / 11 / 14
📤 تاریخِ اجراء: 2025 / 11 / 26
🎯 جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے والے کے لیے "دو جمعوں کے درمیان نور روشن ہونے" کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب!
━━━━━━━━━━━━━━
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث میں سورۂ کہف پڑھنے والے کے لیے "دو جمعوں کے درمیان نور روشن ہونے" کی جو فضیلت آئی ہے، اس میں نور کا کیا مطلب ہے؟ اور نور سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
📋 جواب: واضح رہے کہ احادیثِ مبارکہ میں جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے کی بہت زیادہ خصوصیت اور تاکید کے ساتھ ترغیب آئی ہے، جو سینکڑوں فتنوں اور گناہوں سے حفاظت کے ساتھ ساتھ دجّال جیسے عظیم فتنے سے محفوظ رہنے اور اعمالِ صالحہ کی توفیق ملنے کا بھی ذریعہ ہے، بشرطیکہ انسان خود بھی کوشش اور فکر کرتا رہے۔ نیز درج ذیل فضیلت میں نور سے "ایمان اور ہدایت کا نور" مراد ہے، جس کے ذریعے انسان گناہوں اور فتنوں سے محفوظ رہتا ہے اور ایسے شخص کو مِنجانب اللہ اعمالِ صالحہ کی ادائیگی میں مدد بھی نصیب ہوتی ہے، اس لیے ہر مسلمان کو جمعہ کے دن سورۀ کہف کی تلاوت کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے۔
سنن الکبریٰ میں ہے:
عَنْ أَبِيْ سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ الْكَهْفِ فِيْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهٗ مِنَ النُّوْرِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ.
ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے جمعہ کے دن سورۀ کہف کی تلاوت کی، تو اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن ہو جائے گا۔ [رقم الحدیث: ۵۹۹۶]
تفسیر ابنِ کثیر میں ہے:
عَنْ عَلِيِّ بْنِ الحُسَيْنِ، عَنْ أَبِيْهِ، عَنْ عَلِيٍّ مَرْفُوْعًا: مَنْ قَرَأَ سُوْرَةَ الكَهْفِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَهُوَ مَعْصُوْمٌ إِلٰى ثَمَانِيَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ فِتْنَةٍ، وَإِنْ خَرَجَ الدَّجَّالُ عُصِمَ مِنْهُ.
ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن سورۀ کہف کی تلاوت کرے، وہ آٹھ روز تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا اور اگر دجّال نکل آئے، تو یہ اُس کے فتنہ سے بھی محفوظ رہے گا۔ [ج: ۵، ص: ۱۲۲]
فقط واللہ اعلم
مسئلہ نمبر 1846
علم و عمل آن لائن دارالافتاء
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #الجمعة #دجال #فتنہ #گناہ #نور #تلاوت #الحدیث #خواتین
22/06/2026
📌 حجاب کے راستے میں رکاوٹ مرد ہیں!
سلسلہ مسائلِ شرعیّہ: 68
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #خواتین #حجاب #القرآن #پردہ #شریعت #رکاوٹ
22/06/2026
📌 سورۀ دخان کی فضیلت!
سلسلۂ احادیث: 794
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #القرآن #الحدیث #خواتین #سورۃ #فضائل
22/06/2026
[علم و عمل قرآن اکیڈمی - شعبہ دارالافتاء]
🖊️ نام سائل/ سائلہ: بنت یاسر محمود
📍 مقام: کوئٹہ
📥 تاریخِ آمدہ: 2025 / 11 / 16
📤 تاریخِ اجراء: 2025 / 11 / 26
🎯 عورت کا نوٹ پر بنی ہوئی تصویر کو دیکھنے کی صورت میں گناہ کے حکم سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب!
━━━━━━━━━━━━━━
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نوٹوں پر جو تصویر بنی ہوئی ہوتی ہے، اس کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ بھی بدنظری میں آئے گا؟ نیز اگر غفلت میں بار بار اس پر نظر پڑجاتی ہو، تو کیا گناہ ملے گا؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
📋 جواب: واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں جس طرح مردوں کا عورتوں کی طرف بغیر کسی سخت شرعی عذر کے دیکھنا جائز نہیں، اسی طرح عورتوں کا مردوں کی طرف بھی بغیر شرعی عذر کے دیکھنا جائز نہیں ہے۔
صورتِ مسئولہ میں چونکہ نوٹوں پہ چھپی تصویر بھی شرعاً تصویر کے حکم میں اور سائلہ کے لیے غیر محرم ہے، لہذا اُس کی طرف دیکھنا سائلہ کے لیے جائز نہیں ہوگا، غفلت کی وجہ سے بار بار نظر پڑنے پر سائلہ سخت گناہگار ہوگی، البتہ اگر غیر اختیاری طور پر نظر پڑگئی، تو فوراً نظریں پھیرلے، آنکھ بھر کر نہ دیکھے۔
قرآن کریم میں ہے:
قُلْ لِّلْمُؤۡمِنِيۡنَ يَغُـضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِهِمۡ وَيَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَهُمۡ ؕ ذٰلِكَ اَزۡكٰى لَهُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا يَصۡنَـعُوۡنَ.
ترجمہ: مؤمن مردوں سے کہہ دو! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں، یہ اُن کے لیے بڑی پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام وہ کرتے ہیں، اللہ ان سے باخبر ہے۔ [سورۃ النور: ۳۰]
وَقَالَ تَعَالٰی:
وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِھِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَھُنَّ وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَھُنَّ اِلَّا مَا ظَھَرَ مِنْھَا وَلْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِھِنَّ عَلٰی جُیُوْبِھِنَّ.
ترجمہ: اور مؤمن عورتوں سے (بھی) کہہ دو! کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت کی چیزوں کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں، مگر جو اُس میں سے کھلا رہتا ہو اور اپنے سینوں کو اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں۔ [سورۃ النور: ۳۱]
مشکوٰة المصابیح میں ہے:
وَعَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا قَالَ: بَلَغَنِيْ أَنَّ رَسُوْلَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ إِلَيْهِ.
ترجمہ: حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے مرسلا روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: کہ مجھ تک یہ حدیث پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بدنظری کرنے اور کروانے والے دونوں پر اللہ کی لعنت برستی ہے۔ [رقم الحدیث: ۳۱۲۵]
فقط واللہ اعلم
مسئلہ نمبر 1845
علم و عمل آن لائن دارالافتاء
Ilmo Amal Academy Molana Hanzala Official #نوٹ #تصویرسازی #خواتین #بدنظری #تصاویر #گناہ #فحش
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Karachi Lines