26/05/2026
Al-Ghazali International Academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Ghazali International Academy, Education, Karachi.
26/05/2026
26/05/2026
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تکبیرات کی یادہانی کے لیے خواتین ایسے جائے نماز پر سیفٹی پن سے تکبیرات لکھ کر لگادیں ۔جزاکم اللہ خیراً کثیرا
*اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ*
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* *
━━❰・ *پوسٹ نمبر 07* ・❱━━━
*قربانی واجب ہونے کے لیے کس وقت صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟*
قربانی واجب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ شخص قربانی کے تین دنوں (یعنی 10، 11 اور 12 ذوالحجہ میں صاحب نصاب ہو، یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص قربانی کے ان تین دنوں سے پہلے صاحب نصاب تھا یا ان تین دنوں کے بعد صاحب نصاب بنا لیکن قربانی کے ان تین دنوں میں صاحب نصاب نہیں تھا تو ایسے شخص پر قربانی واجب نہیں۔ اور یہ واضح رہے کہ اگر کوئی شخص قربانی کے تین دنوں میں 12 ذو الحجہ کے سورج غروب ہونے سے پہلے کسی بھی وقت صاحب نصاب بن جائے تو اس پر قربانی واجب ہوگی، ایسی صورت میں اگر قربانی کے ایام میں جانور ذبح کرنے کا موقع نہیں ملا تو قربانی کے ایام ختم ہونے کے بعد اب درمیانے درجے کے بکرے یا دنبے کی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہے۔ اگر جانور خریدنے کے باوجود بھی قربانی کے ایام میں قربانی نہ کر سکا تو اب اسی جانور کو صدقہ کرنا ضروری ہے۔
اسی کے ضمن میں فقہاء کرام رحمھم اللہ نے یہ مسئلہ بھی لکھا ہے کہ اگر فقیر شخص نے پہلے دن اپنی طرف سے قربانی کردی پھر وہ قربانی کے آخری دن مالدار ہوگیا تو اب اس پر دوبارہ قربانی لازم ہوجائے گی اور پہلی قربانی نفلی شمار ہوگی۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/453
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/198
☆ فتح القدیر 9/519
☆ قربانی شریعت کے مطابق کیجیے۔ ص 68
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ ** █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* *
━━❰・ *پوسٹ نمبر 06* ・❱━━━
*قربانی کے وجوب کے لئے نصاب*
شریعت مطہرہ میں قربانی پانچ چیزوں پر واجب ہوتی ہے ، جن کو اموالِ قربانی بھی کہتے ہیں۔
(1) سونا (2) چاندی (3) نقد رقم (4) سامان تجارت (5) ضرورت سے زائد سامان
ان پانچ چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے درجہ ذیل صورتوں میں قربانی واجب ہوتی ہے:
1۔ جس شخص کے پاس صرف سونا ہو ، (چاہے کسی بھی شکل میں ہو اور استعمال ہوتا ہو یا رکھا ہوا ہو) باقی چار چیزیں بالکل نہ ہو تو ایسی صورت میں سونے کا ساڑھے سات تولہ(87.48 گرام) ہونا ضروری ہے۔
2۔ جس شخص کے پاس ان اموال قربانی میں سے چاندی ہو یا نقدی ہو یا مال تجارت ہو تو ان میں سے ہر ایک کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی(612.36 گرام) ہے یا اس کی قیمت ہے۔
3۔ جس شخص کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ضرورت سے زائد سامان ہو تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔
4۔ جس شخص کے پاس ان اموال قربانی میں سے دو یا تین یا تمام اموال ہو اور کوئی بھی علیحدہ طور پر نصاب کو نہ پہنچے لیکن مجموعی اعتبار سے ان کی قیمت اتنی ہو کہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچے تو اس پر قربانی واجب ہوگی۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/452
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/195
☆ جواہر الفقہ 1/448
☆ قربانی شریعت کے مطابق کیجیے۔ ص 66
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* *
━━❰・ *پوسٹ نمبر 05* ・❱━━━
*قربانی کے وجوب کے لئے شرائط*
شریعت مطہرہ میں قربانی ہر مسلمان پر واجب نہیں ہے بلکہ اس کے وجوب کے لئے درجہ ذیل شرائط ہیں:
(1) آزاد ہونا، لہذا غلام پر قربانی واجب نہیں۔
(2) مسلمان ہونا ، لہذا کسی کافر پر قربانی واجب نہیں۔
(3) عاقل بالغ ہونا ، لہذا کسی نابالغ اور مجنون پر قربانی واجب نہیں۔
(4) ایام قربانی میں مقیم ہونا ، لہذا ایام قربانی میں شرعی مسافر پر قربانی واجب نہیں۔
(5) ایام قربانی میں بقدر نصاب مال کا مالک ہونا ، لہذا غیر صاحب نصاب شخص پر قربانی واجب نہیں۔
☆ قربانی کے لئے نصاب کتنا ہے؟ اس کی تفصیل آگے آرہی ہے ان شاء اللہ
☆ اگر کوئی مسافر یا غیر صاحب نصاب شخص ایام قربانی میں اپنی خوشی کے ساتھ قربانی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے اور بہت اجر ملے گا۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 9/452
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/195
☆ جواہر الفقہ 1/448
☆ کتاب المسائل مع ترمیم 2/300
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█* █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* *
━━❰・ *پوسٹ نمبر 04* ・❱━━━
*قربانی کے بجائے صدقہ کافی نہیں*
واضح ہو کہ ایام قربانی میں جانور کا ذبح کرنا ہی لازم ہے، جانور کی قیمت کے صدقہ سے کام نہیں چل سکتا اور جو شخص وسعت کے باوجود قربانی نہیں کرے گا ، وہ سخت گناہ گار ہوگا کیوں کہ وہ واجب کا تارک ہے۔
*قربانی کا اصل اور افضل وقت*
قربانی کا اصل وقت 10 ذی الحجہ کی صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اور 12 ذی الحجہ کے سورج غروب ہونے تک رہتا ہے؛ البتہ جس بڑی آبادی میں عید کی نماز ہوتی ہے وہاں عید کی نماز کے بعد ہی قربانی درست ہوگی اور جہاں عید کی نماز نہیں ہوتی جیسے چھوٹے دیہات وغیرہ تو وہاں صبح صادق کے فورا بعد قربانی درست ہے تاہم افضل یہ ہے کہ سورج طلوع ہونے کے بعد قربانی کرے۔
نوٹ: 10 ذی الحجہ کو قربانی کرنا سب سے افضل ہے پھر 11 ذی الحجہ کا درجہ ہے اور پھر 12 ذی الحجہ کا۔
📚حوالہ:
☆ بدائع الصنائع زکریا 4/200 ☆ الدرالمختار مع ردالمحتار 9/460
☆ھدایہ 4/429
☆ ھندیہ 5/295
جاری ہے۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
▒▓█ ** █▓
━━━━━━━❪❂❫━━━━━━
🌹 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* 🌹
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* *
━━❰・ *پوسٹ نمبر03* ・❱━━━
*ایام قربانی میں قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔*
قربانی کے ایام میں دیگر عبادات کے مقابلہ میں قربانی کا عمل اللہ تعالی کو زیادہ پسند ہے، چناں چہ ام المومنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"ما عمل آدميٌّ من عملٍ يومَ النَّحرِ أحبَّ إلى اللهِ من إهراقِ الدِّماءِ إنَّها لتأتي يومَ القيامةِ بقرونِها وأشعارِها وأظلافِها وإنَّ الدَّمَ ليقعُ من اللهِ بمكانٍ قبل أن يقعَ من الأرضِ فطِيبوا بها نفسًا۔"
"قربانی کے دن میں کوئی عمل اللہ تعالی کو خون بہانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے اور یہ قربانی کا جانور قیامت کے میدان میں اپنے سینگوں،بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی میں بہایا جانے والا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کے دربار میں قبولیت کا مقام حاصل کرلیتا ہے؛ لہذا خوش دلی سے قربانی کیا کرو۔"
📚حوالہ:
☆ سنن ابن ماجہ:3126
☆ ترمذی شریف 1493
☆ الترغیب والترھیب 255
☆ کتاب المسائل 2/293
جاری ہے۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
━━━━❪❂❫━━━━
25/05/2026
یاد دہانی ♡
اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدِ
اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا ، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وأصيلا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi