19/06/2026
محرم الحرام ہمیں صبرِ حسینؓ، وفاداریِ اہلِ بیت اور امت کے اتحاد کا درس دیتا ہے۔ محبتِ اہلِ بیت ایمان ہے اور احترامِ صحابہ اہلِ سنت کا شعار۔
Motivation for youth
Content Creator
19/06/2026
محرم الحرام ہمیں صبرِ حسینؓ، وفاداریِ اہلِ بیت اور امت کے اتحاد کا درس دیتا ہے۔ محبتِ اہلِ بیت ایمان ہے اور احترامِ صحابہ اہلِ سنت کا شعار۔
19/06/2026
پلِ صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم !
18/06/2026
جس نے مجھ سے محبت کی !
18/06/2026
علامہ ابنِ جوزی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
اے اللہ کے بندو! ہمارے محبوب حضرت محمد ﷺ پر درود پڑھنے کا اہتمام کیا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کی زبان کو درودِ محمدی کے لیے آسان بنا دیتا ہے۔
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
آپ لوگ بھی درود شریف پڑھ کر کمینٹ سیشن میں اظہار کریں۔
18/06/2026
انسانیت وہ چیز ہے جو دشمن کو بھی سہارا دینے پر مجبور کر دیتی ہے اور احساس وہ چیز ہے جس میں غیروں کا دُکھ بھی آپ کو اپنا لگتا ہے۔
17/06/2026
عمر کی زبان !
17/06/2026
انتہائی معذرت کے ساتھ پرائم منسٹر صاحب ہمیں شرمندگی ہوتی ہے آپ جیسے حکمرانوں پر آپ پہلے 8,500 والے کو امیر کہتے ہیں پھر آپ ایک روٹی کو چار بھائی بانٹ کر کھائیں گے۔
آپ لوگوں نے پورا ملک کھا لیا ہے تب بھی آپ لوگوں کے پیٹ نہیں بھرے اب آپ لوگوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ وہ ایک روٹی پر اکتفاء کریں۔
حضرت عمر فاروق رضی اللّہ عنہ کا ایک واقعہ مشہور ہے کہ رات کو گلی میں چکر لگا رہے تھے ایک گھر سے بچوں کے رونے کی آواز آتی ہے عمر دروازے پر دستک دیتے ہیں ایک بوڑھی عورت باہر آتی ہے عمر کہتے ہیں کہ تم سے بچے نہیں سنبھالے جاتے تو وہ بوڑھی عورت کہتی ہے بچے بھوک سے رو رہے ہیں عمر کی حکمرانی میں ، میں کل قیامت کے روز عمر کو گریبان سے پکڑ کر سوال کروں گی۔
حضرت عمر فاروق اسی وقت جاتے ہیں راشن کا سامان اپنے کاندھے پر لادتے ہیں اور اس بوڑھی عورت کے گھر پر پہنچاتے ہیں اور اس بوڑھی عورت سے کہتے ہیں کہ تو عمر کو معاف کردے وہ بوڑھی عورت کہتی ہے نہیں میں عمر کو معاف نہیں کروں گی حضرت عمر فاروق کہتے ہیں میں ہی عمر ہوں تو میرا گریبان یہیں پکڑ لے قیامت کے دن عمر اپنے رب کے حضور پیش نہیں ہوسکے گا۔
آپ لوگوں کو سیرتِ اصحاب پڑھنے کی ضرورت ہے۔
فیض الحسن
17/06/2026
خود کو اذیت دینے کے کئی طریقے ہیں جن میں سے ایک دل توڑنے والوں سے دل جوڑے رکھنا ہے۔
یہ ہے میڈیا کی حقیقت !
کس طرح کسی موضوع پر بات کرنے کے لیے سامنے مہمان سے کہا جاتا ہے کہ وہ فلاں کے حوالے سے بات کرے پھر اس موضوع پر اپنی رائے دی جاتی ہے فضاء علی کپڑوں کے بارے میں یہی کہتی دکھائی دیتی ہیں مرضی ہے جو پہنے وہ ایک پورا پلان ہوتا ہے محض ویوز کے لیے اور لبزل اور فیمنسٹ فکر کو پھیلانے کے لیے آپ لوگ اس سے بچیں کیونکہ بظاہر دکھنے والی ڈرامہ حقیقت نظر آتا ہے۔
حضرت عمر فاروق (رضی اللّہ عنہ) کے تاریخی الفاظ:
لو ماتت شاةٌ على شطِّ الفراتِ ضائعةً لظننتُ أنَّ اللهَ عزَّ وجلَّ سائلي عنها يومَ القيامة
’’اگر دریائے فرات کے کنارے ایک بکری بھی ضائع ہو کر مر جائے تو مجھے اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے بارے میں بھی مجھ سے سوال فرمائے گا۔‘‘