Jamiatul Madina

Jamiatul Madina

Share

Jamia-tul-Madinah is a global Islamic educational network under Dawat-e-Islami, affiliated with Kanz-ul-Madaris Board and offering HEC-recognised degrees.

Blending classical Dars-e-Nizami with contemporary awareness, it nurtures practicing scholars.

Photos from Jamiatul Madina's post 23/06/2026

ایک باعمل عالمِ دین درس و تدریس کے ساتھ معاشرے کی دینی رہنمائی، اصلاح اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اسی مقصد کے تحت باعمل اور باشعور علماء کی تیاری کے لیے کوشاں ہے۔

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے تحت جامعۃ المدینہ کے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ و اساتذہ کے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے تربیتی بیان فرمایا۔

اس موقع پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا.

اللہ کریم اس تربیتی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے علمِ دین کی ترویج، اصلاحِ امت اور معاشرے کی بہتری کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔







Photos from Jamiatul Madina's post 23/06/2026

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے تحت منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا اسد مدنی عطاری نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ و اساتذہ کے درمیان بیان فرمایا۔

اللہ کریم اس بیان کو تمام شرکاء کے لیے علم و عمل میں ترقی، اخلاص اور خدمتِ دین کا جذبہ پانے کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

"





"

18/06/2026

Developing capable educators requires more than academic knowledge, it demands continuous professional development, spiritual growth and a strong sense of responsibility.

The Education Council of Dawat-e-Islami organised a Tarbiyah Congregation for the teachers and principals of Jamia-tul-Madinah. The congregation featured scholarly and organisational guidance, interactive question-and-answer sessions, and Madani Muzakarah with Shaykh-e-Tareeqat, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat, Allama Maulana Muhammad Ilyas Attar Qadri دامت برکاتہم العالیہ.

Teachers and principals from across Pakistan participated in person, while representatives from international Jamia-tul-Madinah campuses and Jamia-tul-Madinah Girls joined online.

The initiative reflects the continued commitment of the Education Council to developing knowledgeable, values-driven and responsible educators who can contribute effectively to students’ Tarbiyah, institutional development and the wider community.

Photos from Jamiatul Madina's post 12/06/2026

تدریسی عملے کی تربیت کسی بھی تعلیمی ادارے کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایجوکیشن کونسل (دعوت اسلامی) کے تحت جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کے تین روزہ اجتماع میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ ہونے والے مدنی مذاکروں کے چند مناظر۔

11/06/2026

جامعات المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع میں مفتی محمد قاسم عطاری نے شرکاء کی تربیت فرمائی۔

Photos from Jamiatul Madina's post 09/06/2026

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے تحت جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کی تربیتی نشست کے چند مناظر۔

نشست کے دوران اساتذہ و ناظمین کی دینی، اخلاقی، تدریسی اور تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے گئے، جبکہ شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

اللہ کریم اس تربیتی نشست کو شرکاء کے لیے علم و عمل میں ترقی، بہتر کردار سازی اور طلبہ کی مؤثر تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

09/06/2026

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے، جبکہ سوال و جواب کی نشست بھی ہوگی۔

للہ کریم اس تربیتی نشست کو شرکاء کے لیے علم، عمل، فکری پختگی اور خدمتِ دین میں ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

09/06/2026

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی مذاکرہ ہوگا۔

پاکستان بھر سے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین بالمشافہ شریک ہوں گے، جبکہ بیرونِ ملک جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین اور جامعات المدینہ گرلز کی طالبات، معلمات و ذمہ داران آن لائن شرکت کریں گی۔

Photos from Jamiatul Madina's post 08/06/2026

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے تحت ہونے والے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کے تربیتی اجتماع کے دوران شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ ہونے والے مدنی مذاکرے کے چند مناظر۔

پاکستان بھر سے جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذہ و ناظمین بالمشافہ شریک ہوئے، جبکہ بیرونِ ملک جامعات المدینہ کے اساتذہ و ناظمین اور جامعات المدینہ گرلز کی معلمات و ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

08/06/2026

معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علمِ دین کی روشنی سے منور کرنے میں ایک باعمل، باکردار اور باشعور عالمِ دین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان کے دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ اور ناظمین کے لیے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر سے جامعۃ المدینہ دورۃ الحدیث شریف اور تخصصات کے طلبہ، اساتذہ اور ناظمین بالمشافہ شریک ہوں گے، جبکہ بیرونِ ملک جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ و ناظمین اور جامعات المدینہ گرلز کی طالبات، معلمات و ذمہ داران آن لائن شرکت کریں گی۔

اللہ کریم اس علمی و تربیتی کاوش کو علمِ دین کی ترویج اور معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Global Madani Markaz Faizan-E-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road
Karachi
75300