21/06/2026
امام حسین ؑکربلا کی زمین پر پہنچے اور اس کا نام معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا:اے اللہ! میں کرب (تکلیف) اور بلا (مصیبت) سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہمارا خون بہایا جائے گا اور یہی ہماری قبروں کی جگہ ہے۔(حدیثِ کربلا، صفحہ 187/179)
#محرم
#کربلا
https://www.facebook.com/karbalaurdu1/
20/06/2026
جب زہیر بن قین نے امام سے ملاقات کی اور ان کا دل بدل گیا تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا:میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ میں حسین ؑکے ساتھ رہوں گا تاکہ اپنی جان ان پر قربان کر دوں اور اس طرح اللہ کے رسول ؐکے حقِ قرابت کو ادا کر سکوں۔ (حدیثِ کربلا، صفحہ 182)
#محرم
#کربلا
https://www.facebook.com/karbalaurdu1/
20/06/2026
ماتمی دستہ حرم امام حسین میں داخل ہوتے یوئے !!
#محرم
#کربلا
https://www.facebook.com/karbalaurdu1/
20/06/2026
امام مہدیؑ نے امام حسین کو ان الفاظ میں یاد کیا !!
سَلامُ مَن لَو كَانَ مَعَكَ بِالطُّفُوفِ لَوَقَاكَ بِنَفسِهِ حَدَّ السُّيُوفِ
سلام اس کی طرف سے۔۔۔جو کاش کربلا میں آپ کے ساتھ ہوتا۔۔۔اور اپنی جان دے کر آپ تک تلواریں نہ پہنچنے دیتا۔۔۔
#محرم
#کربلا
https://www.facebook.com/karbalaurdu1/
20/06/2026
امام حسینؑ نے موت کو گلے لگانے کا فلسفہ یوں بیان کیا:میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنے کو ہلاکت کے سوا کچھ نہیں دیکھ رہا (حدیثِ کربلا، صفحہ 197)
#محرم
#کربلا
19/06/2026
بال سفید ہو گئے، کمر جھک گئی۔۔۔بال سفید ہو گئے، کمر جھک گئی۔۔۔
مگر جب حسین کے زائر آتے ہیں۔۔۔
تو یہ بوڑھے ہاتھ پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔۔۔
کہتے ہیں ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا۔۔۔
"چاچا، اب تو آرام کرو۔۔۔"
بزرگ مسکرائے اور بولے۔۔۔
"بیٹا، آرام تو قبر میں ملے گا۔۔۔
ابھی تو حسین کے مہمان آ رہے ہیں۔۔۔"
یہ وہ لوگ ہیں جن کی عمر ڈھل گئی۔۔۔
مگر دل آج بھی اسی جوش سے دھڑکتا ہے۔۔۔
جیسے پہلی بار حرم کی دہلیز پر قدم رکھا ہو۔۔۔
عشق کا یہی تو کمال ہے۔۔۔
کہ جسم کو بھلے بڑھاپا آ جائے۔۔۔
مگر حسین کی محبت انسان کو ہمیشہ جوان رکھتی ہے۔۔۔
#محرم
#کربلا
19/06/2026
امام حسینؑ نے کربلا معلی میں فرمایا:لوگ دنیا کے بندے ہیں، اور دین صرف ان کی زبانوں پر چٹخارے کی حد تک ہے۔ جب تک ان کی زندگی خوشحال رہتی ہے وہ دین کے گرد گھومتے ہیں، لیکن جب بلاؤں اور امتحان کے ذریعے ان کی آزمائش کی جائے تو پھر دیندار بہت کم رہ جاتے ہیں۔ (حدیثِ کربلا، صفحہ 197)
#محرم
#کربلا
19/06/2026
تین محرم کی رات۔۔۔ابا الفضل العباس علیہ السلام کے مرقد پر۔۔۔
غازی عباس (ع) کی جرات اور فداکاری حضرت ابوالفضل العباس (ع) نے جب اپنے بھائیوں کو شہادت کے لیے ابھارا تو فرمایا:"میں فدا ہو جاؤں!! تم آگے بڑھو اور اپنے آقا (حسین ع) کی حمایت کرو اور ان کے لیے جان دے دو تاکہ میں دیکھ لوں کہ تم نے اللہ اور اس کے رسول کی خیر خواہی کا حق ادا کر دیا۔" (حدیثِ کربلا، صفحہ 416)
#محرم
#کربلا
19/06/2026
حسین علیہ السلام کے ساتھ سفر۔۔۔یہ اپنے آپ کو ڈھونڈنے کا سفر ہے۔۔۔
#محرم
#کربلا
19/06/2026
جب جناب حرکا لشکر پیاس سے نڈھال ہو کر امام کے سامنے پہنچا، تو آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا:ان لوگوں کو بھی پانی پلاؤ اور ان کے گھوڑوں کے منہ بھی پانی سے تر کرو (یعنی انہیں بھی سیراب کرو)۔(حدیثِ کربلا، صفحہ 173)
#محرم
#کربلا
https://www.facebook.com/karbalaurdu1/