وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ 2026ء کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جس کے تحت ملک بھر میں 26 مئی سے 28 مئی (منگل تا جمعرات) تک عام تعطیل ہوگی۔
Government Degree Boys College Asifabad Karachi
Knowledge is Light
12/05/2026
29/04/2026
HSC Examinations Phase I
Centre: Govt Degree Boys College Asifabad
XII PM
Paper Botany-II
Dated:29-04-2026
21/04/2026
نمبر: بی آئی ای/پی آر/078/ 2026 تاریخ: 21 اپریل 2026ء
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر طلبہ اور پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل 2026ء تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ امپروومنٹ آف گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس،ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اور اسپیشل چانس کے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ ریگولر امیدواروں کے براہ راست امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش)، حصہ دوم (فریش)کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے امیدوار 1000 روپے جرمانے (Penalty) کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسرکاری تعلیمی اداروں کے ان طلبہ کی فیس معاف ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔مگر ایسے طلباء جو متعدد مواقع ملنے کے باوجود امتحانی فارم جمع کروانے میں ناکام رہے ان پر 1000روپے جرمانہ (Penalty) لگایا گیاہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم (فریش، فیلیئر) جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و دوم (فیلیئر) کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدوار 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24اپریل 2026ء تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ درج بالا گروپس کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ امیدوار امتحانی فارم پورٹل https://portal.biek.edu.pk اور امتحانی فیس "Kuick Pay" کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ مزید برآں، انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سائنس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار بشمول امپروومنٹ آف مارکس/گریڈ، بینیفٹ کیسز،ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اپنے امتحانی فارم 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22اپریل سے بروز جمعہ 24اپریل 2026ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کروائیں گے۔ امیدوار امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کروائیں گے۔ طلبہ جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جارہا ہے اس کے بعد کسی صورت بھی امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
Online Portal Board of Intermediate Education Karachi (BIEK) Intermediate students of Karachi to apply for Pakka Certificate, Verification, Duplicate Testimonials, Marksheets, and other documents.
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کا پہلا مرحلہ بروز بدھ 29 اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔
اس سلسلے میں انٹر میڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل ، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں اور آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہیں بروز ہفتہ 25 اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز پیر 27 اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے ہفتہ میں پانچ روز کلاسز چلانے اور 2 دن یعنی ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔
لہذا گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج آصف آباد بروز ہفتہ بند رہے گا۔
09/04/2026
BIEK Annual Exams 2026 Date Sheet Announced
=====================================
The Board of Intermediate Education Karachi has announced the date sheet for the Annual Examinations 2026. The exams will start from 29th April and will continue until 15th June.
Exam Timings & Groups:
=======================
Morning Shift: Pre-Engineering, Pre-Medical and Science General students
Evening Shift: Humanities (Arts) students
Phase 2: Commerce students’ exams will be conducted later
Students are advised to prepare accordingly and follow the official schedule for their respective groups
اعلان برائے پریلمینری امتحانات
عزیز طلبہ !
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز جمعرات، 9 اپریل 2026، صبح 9:30 بجے کالج ہذا میں پریلمینری امتحانات کے چوتھے پرچے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
درج ذیل جماعتوں اور مضامین کا پرچہ ہوگا:
کلاس گیارہویں و بارہویں تمام گروپس
- انگریزی
تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے صبح 9:00 بجے تک کالج میں لازماً تشریف لے آئیں تاکہ امتحانی کارروائی بروقت شروع کی جا سکے۔
جوابی کاپی (Answer Sheet) کالج کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ کہ اپنا کالج آئی ڈی کارڈ اپنے ہمراہ لانا لازمی ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
کالج ہذا
اعلان برائے پریلمینری امتحانات
عزیز طلبہ !
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز منگل، 7 اپریل 2026، صبح 9:30 بجے کالج ہذا میں پریلمینری امتحانات کے دوسرے پرچے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
درج ذیل جماعتوں اور مضامین کا پرچہ ہوگا:
کلاس گیارہویں و بارہویں
- پری انجینئرنگ — میتھمیٹکس
- کمپیوٹر سائنس — میتھمیٹکس
- کامرس۔اول — بزنس میتھمیٹکس
- کامرس۔دوم اسٹیٹس
تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے صبح 9:00 بجے تک کالج میں لازماً تشریف لے آئیں تاکہ امتحانی کارروائی بروقت شروع کی جا سکے۔
جوابی کاپی (Answer Sheet) کالج کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ کہ اپنا کالج آئی ڈی کارڈ اپنے ہمراہ لانا لازمی ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
کالج ہذا
06/04/2026
Glimpses from the First Day of Preliminary Examinations 2026
اعلان برائے پریلمینری امتحانات
عزیز طلبہ !
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز پیر، 6 اپریل 2026، صبح 9:30 بجے کالج ہذا میں پریلمینری امتحانات کے پہلے پرچے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
درج ذیل جماعتوں اور مضامین کا پرچہ ہوگا:
کلاس گیارہویں و بارہویں
- پری میڈیکل — فزکس
- پری انجینئرنگ — فزکس
- کمپیوٹر سائنس — فزکس
- کامرس — اکاؤنٹنگ
تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے صبح 9:00 بجے تک کالج میں لازماً تشریف لے آئیں تاکہ امتحانی کارروائی بروقت شروع کی جا سکے۔
جوابی کاپی (Answer Sheet) کالج کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ کہ اپنا کالج آئی ڈی کارڈ اپنے ہمراہ لانا لازمی ہے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
کالج ہذا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Address
Govt Degree Boys College Asifabad Hasrat Mohani Colony
Karachi