09/06/2026
الحمدللہ ثم الحمدللہ
آج بروز پیر، 8 جون 2026ء کو روحانی طلبہ جماعت برانچ ابراہیم حیدری کا ماہانہ پروگرام ضلعی پریس سیکرٹری نعمت اللہ طاہری کے گھر بعد نماز عصر تا مغرب منعقد ہوا۔ پروگرام کا مقصد *فقیر ہاشم لاسی طاہری کے بھتیجے کی خوشی پر اظہارِ تشکر* اور ماہانہ پروگرام کا انعقاد تھا۔
1. تلاوت کلام پاک: *عبداللہ طاہری*
2. نعت: *محمد شریف طاہری، نعمت اللہ طاہری، عبد الغفار طاہری*
3. منقبت: *عبد الکریم طاہری، ایاز علی طاہری*
*خصوصی شرکت:*
*خلیفہ سائیں عبد الحکیم طاہری صاحب* نے شرکت کی اور *ذکرِ الٰہی کی اہمیت پر مختصر بیان* فرمایا۔ آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
*شرکاء:*
روحانی طلبہ جماعت و جماعت اصلاح المسلمین برانچ ابراہیم حیدری کے عہدے داران شریک ہوئے۔ ضلعی عہدے داران میں سے *ضلعی پریس سیکرٹری نعمت اللہ طاہری* اور معاونین میں سے * حذیفہ طاہری* موجود تھے۔
منجانب
*روحانی طلبہ جماعت برانچ ابراہیم حیدری*
08/05/2026
الحمدللہ روحانی طلبہ جماعت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے آنلائن فارم کو روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی کی مکمل ضلعی باڈی نے کامیابی کے ساتھ فل کر لیا ہے۔
روحانی طلبہ جماعت
ضلع کورنگی
01/05/2026
`From`
*RTJ district korangi*
18/04/2026
رپورٹ #09
ضلع کورنگی کراچی
روحانی طلبہ جماعت پاکستان
تبلیغی و تنظیمی دورہ صوبائی و مرکزی قیادت
بتاریخ: 18 اپریل 2026
بروز جمعہ بعد نماز عشاء
بمقام:
ضلعی جنرل سیکرٹری فقیر فیاض طاہری کے گھر
پروگرام:
عید ملن پارٹی و جشن ولادت باسعادت
سیدی و مرشدی حضور قبلہء عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی
خصوصی آمد:
مرکزی قیادت
مرکزی جنرل سیکریٹری
محمد عثمان آرائیں طاہری صاحب
مرکزی آفس سیکریٹری
خلیفہ راؤ محمد فرحان طاہری صاحب
رونقِ محفل:
صوبائی قیادت
صوبائی جنرل سیکریٹری
محمد زبیر اللّٰہ خان طاہری صاحب
صوبائی فنانس سیکریٹری / مونیٹر
جناب سیف الامین طاہری صاحب
خصوصی شرکت
جماعت اصلاح المسلمین ضلع کورنگی کے پریس سیکریٹری محترم معیز صدیقی طاہری صاحب
جمعیت علمائے طاہریہ ضلع کورنگی کے نائب صدر علامہ نعمت اللہ طاہری صاحب
الحمدللہ ضلع کورنگی باڈی نے ایک منفرد انداز میں تبلیغی و تنظیمی کام کو بہتر بنانے کے لیے عید ملن پارٹی کا پروگرام منعقد کیا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔
سب سے حال احوال و رپورٹ طلب کی گئی، مزید ڈسٹرکٹ کے کام کو بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
مرکزی جنرل سیکریٹری محمد عثمان آرائیں طاہری صاحب و آفس سیکریٹری خلیفہ راؤ محمد فرحان طاہری صاحب نے خوبصورت گفتگو فرمائی، زندگی سے متعلق مفید مشورے دیے اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔
ضلعی مونیٹر جناب سیف الامین صاحب نے ڈسٹرکٹ کے دوستوں کی خدمات کو سراہا۔
صوبائی جنرل سیکریٹری محمد زبیر اللّٰہ خان طاہری صاحب نے تبلیغی کام کو مزید بہتر کرنے اور برانچز وزٹ کرنے کا حکم دیا۔
اس عید ملن پارٹی میں باربی کیو تیار کیا گیا، ضلعی صدر نے خود بہترین انداز میں ذائقہ دار پلیٹر باربی کیو تیار کیا۔
ضلعی پریس سیکریٹری محترم معیز صدیقی طاہری صاحب نے اسپشل کوئلہ چاۓ بناکر دوستوں کو خوش کیا ۔
مرکزی باڈی و صوبائی باڈی کے ساتھ چائے پر خوبصورت ماحول میں گفتگو ہوئی، ضلعی دوستوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گیا۔
دعاگو
روحانی طلبہ جماعت ضلع کورنگی کراچی