Alnoor Society Block 19 FB Area

Alnoor Society Block 19 FB Area

Share

النور کو عزت دو

24/06/2026
24/06/2026

سمن آباد مین روڈ (بلاک 17 اور بلاک 18) پر کام کا آغاز

22/06/2026

اسلام علیکم
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی آپ کے بچوں کے لے سمر کیمپ کا انتظام کیا گیا ہے۔
📝جسمیں بچوں کو آداب و اخلاق سکھانے کے علاؤہ ذہنی نشوونما کے لے مختلف ایکٹیویٹز کا انتظام کیا گیا ہے۔
🔸اس کے علاؤہ روزانہ ورزش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
آئیں مل کر بچوں کی چھٹیاں پر مزہ اور بامقصد بنائیں ۔
📌
▫️مقام۔۔۔۔۔ یوسی 1 آفس بلاک 19 فیڈرل بی ایریا
▫️دن۔۔۔۔ پیر 29جون۔۔۔۔ ہفتہ 4 جولائی
▫️وقت۔۔۔ شام 4 سے 6 روزانہ

آپ کی خیر خواہ 🌹
جماعت اسلامی حلقہ النور

22/06/2026

شاہراہ پاکستان کو سمن آباد، النور سے ملانے والی انچولی مین روڈ پر کارپیٹنگ جاری ہے

20/06/2026

گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟

19/06/2026

✨️تعلیم کارڈ استعمال کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 ہے، اگر آپ نے کارڈ استعمال نہیں کیا ہے تو بتائے گئے وینڈرز کے پاس جاکر اپنا کارڈ استعمال کرلیں۔




13/06/2026

عادل عسکری صاحب انتظار ہے بلاک 20 کی عوام کو !

13/06/2026

🌲 لِٹل خلیفہ کیمپ 2026 🌲

"زمین کے محافظ"

کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ایمان، اخلاق، علم اور قائدانہ صلاحیتوں میں ترقی کرے؟

صنوبر لِٹل خلیفہ کیمپ بچوں کے لیے ایک منفرد تربیتی اور تفریحی پروگرام ہے جہاں وہ سیکھیں گے، تخلیق کریں گے، دوست بنائیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔

📅 تاریخ: 17 جون تا 20 جون
🕓 وقت: شام 4:00 بجے تا 6:00 بجے
📍 مقام: UC-1 آفس بلاک 19 ایف بی ایریا النور
💰 فیس: 600 روپے

👧👦 عمر: 4 سے 11 سال (لڑکے اور لڑکیاں)

کیمپ کی نمایاں سرگرمیاں

🌱 اپنے رب کی معرفت
🕌 سیرتِ نبوی ﷺ اور اسوۂ حسنہ
🤝 آداب، اخلاق اور کردار سازی
📖 بچوں کی جرنل رائٹنگ
🌿 کچن گارڈننگ اور ماحول دوستی
🧩 تخلیقی اور اسکل بیسڈ لرننگ
🤖 روبوٹکس اور STEM سرگرمیاں
✨ دلچسپ کھیل، مقابلے اور بہت کچھ

ہمارا مقصد

بچوں میں اللہ تعالیٰ سے محبت، اچھے اخلاق، ذمہ داری، قائدانہ صلاحیتوں اور ماحول دوستی کا شعور پیدا کرنا تاکہ وہ اپنے خاندان، معاشرے اور وطن کے بہترین شہری بن سکیں۔

🌟 تفریح • ایمان • دوستی • روشن مستقبل

محدود نشستیں دستیاب ہیں، آج ہی اپنے بچوں کا اندراج کروائیں۔

📞 رابطہ: 03322565081

"آج کے بچے، کل کے خلیفہ — ایمان، علم اور کردار کے ساتھ!" 🌱✨

13/06/2026

اطلاعِ عام

الحمدللہ، جماعتِ اسلامی کی جانب سے علاقے میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اس وقت سڑک کی بہتری کے لیے لیولنگ اور گریول (بجری) بچھانے کا کام جاری ہے، جس پر متعلقہ ٹیمیں بھرپور توجہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
ان شاء اللہ، ابتدائی مراحل کی تکمیل کے بعد سڑک کی باقاعدہ تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا، جس سے اہلِ علاقہ کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اہلِ علاقہ کی جانب سے ان ترقیاتی اقدامات پر جماعتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ یہ کاوشیں علاقے کی مزید ترقی اور عوامی سہولت کا باعث بنیں گی۔

شکریہ جماعتِ اسلامی

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Aknoor Society
Karachi
75800