کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں نا، تب احساس ہوتا ہے کہ ان کی موجودگی، ان کی محبت اور ان کی میٹھی میٹھی آواز اور رس بھری باتیں کتنی بڑی نعمت تھیں۔گھر اور گھر کی رونقیں وہی ہوتی ہیں، لوگ وہی ہوتے ہیں اور انکا پیار بھی پہلے جیساہوتا ہے۔ مگر زندگی میں اک خلا اور کمی سی ہمیشہ محسوس ہوتی رہتی ہے۔
کبھی ان کی باتیں یاد آتی ہیں تو کبھی ان کی عادتیں ان کی کمی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔
محبت اور اپنا پن اس کا خاصہ تھا۔ محب اس قدر تھا کہ نفرت، منافقت، بغض اور حسد اس کی ڈکشنری میں نہیں تھے۔گفتگو میں الفاظ کے چناؤ اور اپنائیت کا یہ عالم تھا کہ جو بھی اسے ملتا ، اسی کا معترف اور گرویدہ ہو کے رہ جاتا فرض شناس تھا، ۔مخلص و وفادار تھا۔بہت ملنسار اور یاروں کا یار تھا۔ تمام دوستوں، محبت کرنے والوں، احباب اور عزیز و اقارب سے ہمیشہ کے لئے جدا ہونے کے لئے7 جون 2022 کو صبح ساڑھے چار بجے بلھے شاہ ہاسپٹل قصو ر سے ambulance کے ہمراہ گھر آیا تھا۔مگر مسکراتا چہرہ،دوسروں کو ہنسانےوالا اور محبت اور وفا کآ علمبردار آج سدا کے لئے چپ سادھے ہوئے دوستوں، عزیز و اقارب اور تمام پیاروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آہوں اور سسکیوں کی سوغات دے کے سدا کے لئے جدا ہو گیا۔اللہ پاک ڈاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں درجات بلند فرمائے۔آمین۔
تمام احباب سے درخواست ہے کہ تمام مومنین و مومنات اور بالخصوص ڈاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے اول آخر درود شریف کے ساتھ ایک بار سورت فاتحہ اور تین بار سورت اخلاص کی تلاوت فرما دیں۔ جزاک اللہ ۔ ۔ڑاکٹر ما سٹر فقیر محمد صا حب رحمۃ اللہ علیہ
TheMaster Academy kasur
Page is informative.
“Read and your Lord is Most Honorable, who taught (to write) with the pen, who taught man what he knew not.”(Qur’an}
EducationForAlL
Page is informative.
*رواں سال قربانی میں اضافہ، ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان*
ٹینریزایسوسی ایشن نے رواں سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر 7.06فیصد زیادہ جانورقربان کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 74 لاکھ 70ہزار جانور قربان کیے گئے جبکہ گزشتہ سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانورقربان کیے گئے تھے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس سال 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ قربان کیے گئے۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت 2200 روپے رہی، بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی 100 اور اونٹ کھال کی قیمت 2 ہزار روپے رہی۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 8ارب 67 کروڑ روپے رہی۔
27/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک ❤️
اللہ پاک ہم سب کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ دعا ہے کہ یہ عید خوشیوں اور محبتوں کا پیغام لے کر آئے۔آمین ۔
ما سٹر ا کیڈ می قصو ر
Quarbani 2026
Quarbani 2026
Alhamdulliah
Eid ul adha
Dr master faqir Muhammed
24/05/2026
انشاءاللہ آج دوپہر 2:00 بجے تفصیل میں بتاؤں گا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کیا ہے، ضروری دستاویزات کیا ہوتی ہیں، کتنا وقت لگتا ہے، کم از کم کتنی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے، رقم کیسے نکلوائی جاتی ہے، چارجز کتنے ہوتے ہیں اور ٹیکس کتنا کٹتا ہے۔"
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ اور بھی شامل ہونا چاہیے تو پلیز کمنٹس میں بتائیں، یا کوئی ایسی چیز جو آپ کو لگتا ہے کہ ساتھ بتانی چاہیے۔"
اور 100، 200 لائکس تو آپ سب کے لیے اب بائیں ہاتھ کا کھیل ہو گیا ہے تو کیا خیال ہے آج 400 لائکس کو ایم (aim) کریں۔ اتنی محنت کے اگینسٹ (against) اتنا تو کر ہی سکتے ہیں آپ سب۔۔ بہت خوشی ہوتی ہے جب آپ کی محبت اور سپورٹ ملتی ہے۔"
.
*یاد رکھئیے یہ دن قیمتی ہیں پتہ نہیں اگلے سال ملیں گے یا نہیں ملیں گے*
لہذا ان دنوں میں جو کر سکتے ہیں کر لیں
● جہاں اچھے کام کرنے ہیں وہاں حرام کاموں ، بےکار کاموں ، وقت ضائع کرنے والے کاموں سے بچنا ہے۔
*ان بہترین دنوں میں خیر سے روکنے والے کاموں کو بھی روک دینا ہے*
نیکیوں کے راستے میں گناہ رکاوٹ بن جاتے ہیں
گناہوں کو دھونے کے لیے استغفار کرنا ہے تاکہ رکاوٹ ختم ہو جائے
* گناہ خیر کی رغبت کم کر دیتے ہیں
* شوق ختم کر دیتے ہیں
* نیکی کے کاموں سے وحشت آتی ہے
* نیکی کا کام ہو تو دل گھبرا اٹھتا ہے
اللہ معاف کرنے والا ہے لہذا خوب استغفار کریں تاکہ خیر کے کاموں کی وحشت نکل جائے ۔
*ان لوگوں میں شامل نہ ہوں جو فضیلت والے ایام کو پا کر بھی خیر سے محروم رہے*
● ان ایام میں اپنے فرائض کی حفاظت کرنی ہے
نماز کے ارکان ، واجبات ، شروط کی حفاظت کرنی ہے ، اول وقت میں ادا کرنی ہے
*نفلی اعمال کریں لیکن کوئی بھی نفلی عمل یا نیکی کرنا فرائض سے بڑھ کر نہ ہو*
فرائض اگنور نہ ہوں
پہلے فرائض کا اہتمام اور پھر نفلی عبادت
فرائض سے اللہ کا قرب ملتا ہے
● *عرفہ کا دن بہت فضیلت والا دن ہے* نو ذوالحجہ
اللہ تعالی عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن اپنے بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا
`یوم عرفہ کی دعا :` *لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
9 ذوالحج کے روزے کا اہتمام کرنا ہے۔
*خوبصورت بات یہ ہے کہ*
اللہ نے ان دنوں کو عید کے دن پر ختم کیا
یوم الفطر طاق راتوں بعد اور یوم الاضحی بہترین ایام کے بعد
عید کے دن کو bore نہیں کہنا ۔۔۔۔کیوں ؟
خوشی کا دن ہے نبی ﷺ نے اس کو خوشی کا دن بتایا ہے
اس لیے اس دن خوشی منانا بھی عبادت ہے اجر کا باعث ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Master Academy Kasur
Kasur
55050
Opening Hours
| Monday | 14:30 - 20:00 |
| Tuesday | 14:30 - 20:00 |
| Wednesday | 14:30 - 20:00 |
| Thursday | 14:30 - 20:00 |
| Friday | 12:30 - 18:00 |
| Saturday | 14:30 - 20:00 |