Al Ansaar Schools Pvt. Ltd.

Al Ansaar Schools Pvt. Ltd.

Share

Education with Skills

17/06/2026

🌙✨ نیا اسلامی سال مبارک ✨🌙

اللہ تعالیٰ نئے ہجری سال کو ہم سب کے لیے رحمت، برکت، سلامتی اور کامیابیوں کا سال بنائے۔ 🤲

یا اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔

🌹 1448 ہجری مبارک 🌹


17/05/2026

ذوالحجہ کا چاند مبارک🌙

🌟 ذوالحجہ کی اہمیت و فضیلت (احادیث کی روشنی میں)

1. سب سے افضل دن (پہلے 10 دن)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“اللہ کے نزدیک ان دنوں (ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں) سے زیادہ کسی دن کے اعمال محبوب نہیں ہیں۔”
(صحیح صحیح بخاری)
2. عرفہ کے دن کی فضیلت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“یومِ عرفہ کا روزہ پچھلے اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔”
(صحیح صحیح مسلم)
3. حج کی عظمت
آپ ﷺ نے فرمایا:
“جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور (دورانِ حج) نہ فحش کلامی کی اور نہ گناہ کیا، وہ ایسے واپس لوٹتا ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو۔”
(صحیح صحیح بخاری)

🕋 کرنے والے اہم اعمال

1. عبادات میں اضافہ

* نمازوں کی پابندی
* نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار

2. روزے رکھنا

* خاص طور پر 1 سے 9 ذوالحجہ
* 9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) کا روزہ بہت افضل ہے

3. تکبیرات کہنا

* “الله أكبر، الله أكبر، لا إله إلا الله، والله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد”
* نمازوں کے بعد اور عام اوقات میں بھی

10/05/2026

‏رَبِ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا ◌
اے میرے رب! میرے والدین پر رحم فرما، جس طرح انہوں نے بچپن میں مجھے پالا تھا! ♥

بنی اسرائیل (آیت ٢۴)

02/05/2026
19/03/2026

جمعہ الوداع
اللہ پاک ہم سب کے رمضان میں کیے نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشیں اور زندگی میں دوبارہ بھی رمضان نصیب فرمائیں آمین

05/03/2026

رمضان المبارک میں جمعہ کا دن
سال کے تمام دنوں میں سب سے افضل، بابرکت اور 'سید الایام' (دنوں کا سردار) ہے۔ اس مبارک مہینے میں جمعہ کی نماز، دعا کی قبولیت، اور عبادات کا ثواب عام دنوں کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس دن جہنم سے دس لاکھ گنہگاروں کی مغفرت ہوتی ہے، جو اللہ کی رحمت کا خاص دن ہے۔

27/02/2026

سیدنا عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا : '' روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لیے سفارش کریں گے،
''روزہ کہے گا '' اے میرے رب!
میں نے اس بندے کو کھانےپینےاور خواہشات (پوری کرنے) سے روکے رکھا،لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ''۔

'' قرآن کہے گا '' اے میرے رب !
میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لیے ) سونے سے روکے رکھا،
لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما '' ۔
چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔

18/02/2026

مرحبا رمضان

Photos from Al Ansaar Schools Pvt. Ltd.'s post 16/02/2026

اھلا و سھلا مرحبا | خوش آمدید
ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حافظ عمر فاروق بلوچ صاحب
الانصار اسکول نورپور کیمپس اورالانصار اسکول کھڈیاں کیمپس میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
عمر فاروق بلوچ صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔
فاضل علومِ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ فاضل قراءتِ سبعہ عشرہ بھی ہیں اورجامع مسجد عائشہ، کالج روڈ قصور میں خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

الحمدللہ!
حافظ عمر فاروق بلوچ صاحب کو الانصار اسکول مدینہ ٹاؤن کیمپس میں بطور وائس پرنسپل اور 10 سال تک حفظ القرآن کی کلاسز پڑھانے کی سعادت حاصل رہی، جہاں سینکڑوں طلبہ قرآنِ پاک حفظ کرنے میں کامیاب رہے اور فیض یاب رہے۔

یہ ہمارے لیے فخر ہے کہ ان کے مایہ ناز شاگرد حافظ صارم سعید نے پختہ منزل کے ساتھ صرف سات مہینوں میں مکمل قرآنِ پاک حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیااور وہ حافظ مسلسل دو سال سے نماز تراویح بھی پڑھا رہے ہیں ۔

وہ ناظرہ قرآن، حفظ القرآن کے ساتھ ساتھ اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور اداروں کے لیے باعثِ برکت بنائے۔ آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Kasur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Kasur
KASUR

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00