Hafiz.Abdulmanan
online Quran academy
21/07/2025
*ابوبکر قدوسی صاحب کی وال سے*
ماحول میں تلخی گھلی ہوئی تھی ، سب غصے میں تھے کہ معقول بات سننا بھی گوارا نہ ہو ۔۔۔ سو اشارتاً لکھا کہ اسباب پر نظر لازم ہے ۔ ابتدائی خبریں یہی تھیں کہ " جوڑے" نے بھاگ کر شادی کی اور دھوکے سے واپس بلا کر مار دیا گیا ۔
ردِعمل میں لبرلز نکلے ، جن کی بیماری اب مالیخولیا سے بڑھ کر " مولوی خولیا" تک پہنچ گئی ہے اور شائد اس حد ناقابل علاج کہ " اسے لاہور لے جائیں " کارگر نہ ہو ۔۔
دوسری طرف بعض احباب کو اس میں محبت کی لوک داستانیں زندہ ہوتی دکھائی دیں جو مبالغے کی دوسری انتہا تھی ۔۔۔
جب کہ اس معاملے میں واحد محتاط رائے ابتدائی طور پر یہی تھی کہ ماورائے عدالت قتل کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے ۔۔ اس کیس میں واحد جرم قتل تھا جو سامنے آ گیا تھا باقی سب پر اندھیرا چھایا ہوا ہے ۔
اب جو خبریں آئی ہیں ، گو تصدیق کی اب بھی طلب ہے لیکن " باڈی لینگویج " سے کچھ کچھ وزن محسوس ہو رہا ہے ۔
یہ کہ خاتون دس برس سے شادی شدہ تھیں ، چار بچے تھے ، ایک نوجوان سے تعلقات پروان چڑھے ، گھر چھوڑ کر اس کے ساتھ چلی گئی ۔ وہ بھی متشدد ثابت ہؤا اور واپس آئی ۔۔ خاوند کی اعلیٰ ظرفی کہ قبول کیا ، اس نوجوان نے مگر پیچھا نہ چھوڑا اور کچھ مناسب نامناسب ویڈیوز پھیلائیں۔۔ گھر والوں کو شک ہؤا کہ ابھی بھی روابط ہیں تو انہوں نے لڑکے کو پکڑا اس پر لڑکے کے قبیلے والوں نے مطالبہ کیا کہ مارنا ہے تو دونوں کو مار دو ۔۔ سو ایسا ہی کیا گیا ۔۔
اس تمام کیس میں یقیناً قاتل مجرم ہیں اور کل بھی لکھا تھا کہ ماورائے عدالت قتل کا حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا ۔۔ آپ کو یاد ہو گا کہ میں نے پچھلے دنوں سی سی ڈی کے مقابلوں بارے دو ہفتے قبل لکھا تھا کہ غلط ہیں ۔۔تو جب سرکاری اداروں کو یہ حق حاصل نہیں تو عام عوام کو کیسے ۔۔۔
لیکن !
کل والی بات پھر لکھتا ہوں کہ اسباب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ، قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے لیکن معاشرے کے اصلاح اتنی ہی ضروری ہے اور وہ یہ کہ مقتولین کے عمل کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا اور نہ گلورفائی کیا جائے گا ۔۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو گویا آپ نے بھرے پرے ، ہنستے بستے گھروں کی بربادی کو جائز قرار دے دیا ۔
پنجابی کی مثال ہے کہ اپنا بچہ اور دوسرے کی بیوی اچھی لگتی ہے ۔۔
عین اس کے بالمقابل عورتوں میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے کہ اپنے خاوند سے کم کم مطمئن ہوتی ہے اور فطری ناشکری کے سبب
*ابوبکر قدوسی صاحب کی وال سے*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
Lahore