Jamia Ghous UL Uloom Lahore

Jamia Ghous UL Uloom Lahore

Share

جامعہ غوثُ العلوم (قیام 1957ء)

17/05/2026

محترم جناب مفتی ڈاکٹر سید صابر حسین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں

24/04/2026
Photos from Jamia Ghous UL Uloom Lahore's post 28/03/2026

الحمدللہ! عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جامعہ غوث العلوم نیو سمن آباد لاہور میں شعبہ تحفیظ القرآن کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ طلبہ تازہ عزم اور نئی توانائی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے تعلیمی سلسلے میں برکت عطا فرمائے اور طلبہ کو علمِ نافع حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

28/02/2026

11 رمضان المبارک

28/02/2026

🌹 خصوصی منقبت — جامعہ غوث العلوم 🌹
غوثِ اعظمؒ کے فیض کا ہے یہ اک اہتمام
چمک رہا ہے جہاں میں غوث العلوم کا نام
علمِ نبویؐ کی خوشبو سے مہکتا ہے چمن
دین کی خدمت میں مصروف ہے یہ پاک وطن
یہاں قرآن کی صدائیں ہیں، حدیثوں کا نور
یہی بنتا ہے طلبہ کے دلوں کا سرور
فیضِ اولیاء سے روشن ہے یہ علم کا دیار
یہاں ملتا ہے ادب، عشقِ نبیؐ بار بار
اساتذہ ہیں یہاں شمعِ ہدایت بن کر
راہ دکھلاتے ہیں اخلاق کی دولت بن کر
بدر الزماں کی قیادت کا کرم ہے ایسا
علم کا بڑھتا ہوا نور ہے ہر سو جیسا
جامعہ غوث العلوم مرکزِ فیضان رہے
دینِ حق زندہ رہے، علم کا سامان رہے
رب سے ہے بس یہی ہر دم دعا صبح و شام
تا ابد زندہ رہے اس کا مقدس نام

28/02/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

علم انسان کی زندگی کا بنیادی ستون ہے جو اسے تاریکی سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ جامعہ غوث العلوم علم کی اس روشنی کو پھیلانے کا ایک عظیم مرکز ہے۔ یہ جامعہ نہ صرف دینی علوم کی تعلیم دیتا ہے بلکہ عصری علوم کو بھی اپنے نصاب میں شامل کرتا ہے تاکہ طلباء کو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہو۔

جامعہ غوث العلوم کے اساتذہ اکرام علم اور عمل کے اعتبار سے تجربہ کار ہیں جو اپنے شاگردوں کو نہ صرف کتابی علم منتقل کرتے ہیں بلکہ زندگی کے اصول اور اخلاقیات بھی سکھاتے ہیں۔ ان کی تعلیم کا مقصد طلباء کو قبر اور حشر دونوں میں حسین ہونا اور متین کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

جامعہ کے پرنسپل ابو الاحمد پروفیسر علامہ محمد بدر الزماں قادری حفظہ اللہ تعالیٰ کی کوششیں قابل تحسین ہیں جو علم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں جامعہ نے جدید تعلیمی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے شعبہ جات میں احسن انداز میں پڑھائی جاری رکھی ہے۔

جامعہ غوث العلوم کا نصب العین ہے کہ وہ اپنے طلباء کو دین و دنیا کے علوم سے آراستہ کرے اور انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیاب بنائے۔ اس مقصد کے لیے جامعہ میں مختلف دورے اور درس نظامی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے طلباء کو علم کی حقیقی روح سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے۔

اہل خیر کو دعوت فکر دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جامعہ غوث العلوم میں تعلیم دلوانے کے لیے آگے آئیں تاکہ وہ علم کی روشنی سے اپنی زندگیوں کو منور کریں اور دین و دنیا میں کامیاب ہوں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Jamia Ghous UL Uloom Androon Bohar Wala Chowk New Samanabad Lahore
Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 00:00 - 00:00