General knowledge / other info

General knowledge / other info

Share

My Name is Qurban Ali. My Qualification is MBA Marketing.

29/10/2025

دلچسپ معلومات۔
1.نارتھ کوریا اور کیوبا صرف دو ممالک ایسے ہیں جہاں کوکا کولا فروخت نہیں ہوتی۔
2.دنیا میں سب سے زیادہ فرانس کو دیکھنے لوگ جاتے ہیں۔
3. ان ڈونیشیا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ چھوٹے قد کے لوگ رہتے ہیں۔
4. دنیا کا سب سے خاموش کمرہ , مائیکروسوفٹ کے واشنگٹن Head Quarter میں ہےجہاں شور کی سطح منفی 20 dba ہے.
5. دنیا میں ہر سیکنڈ میں چار بچے پیدا ہوتے ہیں ۔
6. دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں آتے ہیں۔
7. سویڈن ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ جزیرے ہیں تقریباً 221,800
8. دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے۔
9. بھا رت کے گائوں پپلانٹری میں جب بھی لڑکی پیدا ہوتی ہے مقامی لوگ ایک سو گیارہ درخت لگاتے ہیں.
10. سیارہ سیٹرن اور جیوپیٹر پر ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔
11. سلگز اور سنیلز (سیپیوں کا کیڑا) کے جسم پر اتنا لیسدار مادہ ہوتا ہے کہ وہ blade کی نوک پر بھی باآسانی چل سکتے ہیں۔
12. ہاتھی کئ trunk میں 40000 مسلز ہوتے ہیں جبکہ انسانی جسم میں 850.
13. لال بیگ کا سرکا ٹ دیا جائے تو وہ کئی دن زندہ رہ سکتا ہے۔ اسکی موت بھوک سے ہوگی۔
14. اگر آپ سارا سال فون چارج کریں اس کا بجلی کا خرچ ایک ڈالر سے بھی کم ہوگا۔
16. ہٹلر بچپن میں بڑا ہوکر پادری بننا چاہتا تھا۔
17. دنیا بھر میں خواتین تقریباً $18 ٹریلین کماتی ہیں لیکن خرچ 28$ ٹریلین کرتی ہیں
18. روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے زیادہ ہے لیکن آبادی بنگلہ دیش سے بھی کم۔
19. ایک عام سے بڑے بادل کا وزن تقریباً سو ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔
20. اور سب سے بہترین معلومات ، دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہے۔

29/10/2025

ننگے پاؤں درخت کو چھونا ایک تجربہ جو صرف 15 منٹ میں آپ کی زندگی بدل سکتا ہے
کیا آپ نے کبھی ننگے پاؤں زمین پر چل کر کسی درخت کے تنے کو چھوا ہے؟
اگر نہیں، تو شاید آپ نے فطرت کی سب سے گہری طاقت کو ابھی تک محسوس ہی نہیں کیا۔
یہ محض ایک روحانی تجربہ نہیں — بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے کہ درختوں اور زمین سے براہِ راست رابطہ انسان کے جسم، دماغ اور روح پر حیرت انگیز اثرات ڈالتا ہے۔
جب آپ ننگے پاؤں کسی درخت کے نیچے کھڑے ہوتے ہیں، تو آپ کا جسم زمین کی قدرتی توانائی (Earth Energy) کو جذب کرتا ہے۔ یہ وہی توانائی ہے جو صدیوں سے انسان، جانور اور پودوں کے درمیان زندگی کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ وہ ہماری منفی توانائی، ذہنی دباؤ اور تھکن کو بھی جذب کر لیتے ہیں — جیسے کوئی قریبی دوست ہمارے دکھ سن کر بوجھ ہلکا کر دیتا ہے۔
درخت کو چھونے کا عمل صرف جسمانی رابطہ نہیں بلکہ ایک روحانی گفتگو ہے۔
جب آپ اپنی ہتھیلیاں درخت کے کھردرے تنے پر رکھتے ہیں، تو آپ اس کی دھڑکن کو محسوس کر سکتے ہیں — ایک خاموش مگر جاندار دھڑکن جو زمین کے اندر سے آتی ہے۔
یہ دھڑکن آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتی ہے، اور چند منٹوں میں آپ کے اندر ایک غیر معمولی سکون، شکرگزاری اور جینے کی نئی لہر دوڑنے لگتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، ننگے پاؤں زمین سے جڑنے (Earthing) سے جسم میں Cortisol کی سطح کم ہوتی ہے، دل کی دھڑکن متوازن رہتی ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، اور انسان کا موڈ حیرت انگیز طور پر خوشگوار بن جاتا ہے۔
اور جب آپ کسی درخت کے ساتھ یہ لمحہ گزارتے ہیں، تو آپ فطرت کے ساتھ وہ بندھن دوبارہ جوڑ لیتے ہیں جو جدید زندگی کی مصروفیات نے توڑ دیا ہے۔
انسان اور درخت کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔
درخت نے ہمیشہ ہمیں سایہ، آکسیجن، لکڑی، پھل اور دوائیں دیں — مگر آج کے انسان نے فطرت سے اپنا رشتہ کمزور کر لیا ہے۔
ہم اینٹوں کے شہروں میں قید ہیں، مصنوعی ہوا میں سانس لیتے ہیں، اور اپنی روح کو اس قدرتی سکون سے محروم کر بیٹھے ہیں جو درخت ہمیں بلا شرط دیتے ہیں۔
اگر آپ روز صرف 15 منٹ ننگے پاؤں درخت کے ساتھ گزاریں تو یقین کیجیے، آپ کا جسم ہلکا، ذہن پرسکون، اور دل شکر سے لبریز ہو جائے گا۔
درخت کو گلے لگائیے، اس سے بات کیجیے، اور محسوس کیجیے کہ یہ فطرت آپ سے کتنی محبت کرتی ہے۔
درخت صرف زمین کے پودے نہیں، بلکہ انسان کے دل کے مرہم ہیں۔

تحقیق و ترجمہ: حسین

#قدرت #درخت #فطرت #انسانیت #روحانیت
کیا آپ نے کبھی کسی درخت کو چھو کر اس کی سانس محسوس کی ہے؟
اگر نہیں تو آج ہی فطرت کے ساتھ دوبارہ جڑنے کی کوشش کیجیے، کیونکہ درخت صرف فضا نہیں بلکہ روح کو بھی صاف کرتے ہیں۔

12/10/2025
24/06/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

24/06/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

21/05/2025

ویلج چوکیدار سسٹم ان پنجاب منظور۔
دیہات میں چوکیداران کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے اور ہر گھر اور دوکان سے 50 روپے اکٹھا کرکے چوکیدار کو بروقت تنخواہ دی جائے۔
ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) بورڈ آف ریوینیو پنجاب کا صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری

20/05/2025

اکتوبر 1973 میں رمضان کے دن تھے، اسرائیل فلسطینیوں پر قہر ڈھارہا تھا، پاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے غیرمعمولی فیصلہ کیا اور پاک فضائیہ کے 16 تربیت یافتہ پائلٹوں کو اسرائیل سے جنگ کے لئے روانہ کردیا-

یہ مشن انتہائی خفیہ تھا، پائلٹوں کو بتادیا گیا تھا کہ اگر وہ شہید ہوگئے یا گرفتار ہوگئے تو پاکستانی حکومت ان کی ذمہ داری نہیں لے گی، وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے صدام حسین کو اعتماد میں لیا، حافظ الاسد کو بھی ذوالفقار علی بھٹو اپنا پورا منصوبہ سمجھاچکے تھے، پاکستانی پائلٹ پہلے خفیہ طریقے سے بغداد پہنچے، پھر انہیں انتہائی رازداری سے دمشق میں واقع دمیر نامی فوجی ہوائی اڈے منتقل کیا گیا، 16 میں سے آٹھ پاکستانی جانباز مصر روانہ ہوگئے۔

شام کی فضائی فوج نے ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے خفیہ مشن پر بھیجے گئے پاکستانی آرمی کے دستے کو 67 اے اسکواڈرن کی پہچان دی اور وزیراعظم پاکستان کے فیصلہ لینے کے ٹھیک 36ویں گھنٹے میں پاک فضائیہ کے پائلٹ پرانے روسی جہازوں مگ 21 ایف 13 کے کاک پٹ میں بیٹھے ہوئے تھے-

دمشق شہر کو اسرائیل کے جدید میراج تھری اور ایف فور پینتھم جہازوں نے بمباری کرکے تباہ کردیا تھا، کسی بھی غیرمتوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے 32 جہازوں پر مشتمل اسرائیلی ہوائی دستہ طبریا جھیل اور بحرِمردار کے چکر کاٹ رہا تھا، پاکستانی پائلٹوں کے جہاز پرانے اور خستہ تھے، فیول کی گنجائش بھی صرف 30 منٹ کے لئے تھی، انٹیلی جنس معلومات نہ ہونے کے برابر تھیں، بھارتیوں کو اس پیشرفت کا علم ہوگیا، بھارتی فوجی پاکستانی پائلٹوں کو گرانے کے لئے اسرائیلی فوج کے معاون بن گئے، صورت حال انتہائی کشیدہ ہوچکی تھی-

ایسے ہی ایک دن پاکستانی طیارے نے دمشق کے فوجی ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور طیارہ بھی کون سا؟ خستہ حال مگ 21 اور اس کو دو جدید اسرائیلی میراج طیاروں نے گھیرلیا، شام کی فضاؤں میں ایک خوف ناک جنگ شروع ہوگئی، اسرائیلی طیاروں نے آسان شکار دیکھ کر جھپٹا مارا مگر سامنے شکار نہیں بلکہ شکاری تھا، جس نے پلٹ کر وار کیا اور کے تیرہ میزائل کے فائر سے ایک اسرائیلی جہاز کو تباہ کردیا، فیول کم تھا ورنہ بھٹو کے ملک کا یہ جانباز سپاہی ایئرکموڈور عبدالستار علوی دوسرا جہاز بھی گرادیتا، پاکستانی جہاز اسرائیل پر یونہی قیامت ڈھاتے رہے اور ہزاروں میل دور اسلام آباد میں بیٹھا بھٹو مسکرا رہا تھا-

ذوالفقار علی بھٹو فلسطین کا عاشق تھا، اس نے موشے دایان کو للکار کر کہا تھا کہ تیری دوسری آنکھ بھی نکال لیں گے، بھٹو نے فلسطین کو ہر پاکستانی کا ایسا مسئلہ بنادیا کہ لوگوں نے اپنے بچوں کے نام ناصر، یاسر، فیصل، صدام اور قذافی رکھ لئے، یہ عرب قوم پرستی کا سنہری دور تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے عربوں کو سکھایا کہ کیسے تیل کے معاملے پر مغرب کو سبق سکھانا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یاسر عرفات کو فلسطین کے نمائندے کے طور پر پاکستان آنے کی دعوت دی جس کے بعد عالمی دنیا نے انہیں فلسطین کا باضابطہ نمائندہ تسلیم کیا، یاسر عرفات بعد میں لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش مزار پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے بھی آئے تھے-

دنیا میں فلسطین کے سب سے بڑے وکیل ذوالفقار علی بھٹو کو اس ڈکٹیٹر جنرل ضیاالحق نے شہید کیا جو اردن کے شاہ حسین کے حکم پر 1970 میں بطور بریگیڈیئر 20 ہزار فلسطینی حریت پسندوں کو شہید کرچکا تھا، اسرائیلی دہشت گرد موشے دایان نے کہا تھا کہ بریگیڈیئر ضیاالحق نے 11 دنوں میں اتنے فلسطینی مزاحمت کار شہید کردئیے کہ اسرائیل 20 سال میں اتنے نہ کرسکا، اسی وجہ سے عرب دنیا بھٹو کی دیوانی رہی اور ضیا اور اس کی ذریت سے نفرت کرتی رہی تاقتیکہ امریکا نے اسلام فروشوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر پوری دنیا میں اسلامی انتہاپسندی پھیلادی اور پھر فلسطین فنڈ کا دھندا شروع ہوگیا-

جنرل ضیاالحق اور اس کی ذریت کے خلاف کرنل قذافی نے ایک جیالے کا کردار ادا کیا، حافظ الاسد نے بھٹو خاندان کو شام میں پناہ دی، میر شاہنوار بھٹو شہید کی عسکری تربیت فلسطینی کمانڈوز نے کی تھی، فلسطین کی جدوجہد پاکستان کے ترقی پسند اور لبرل طبقے کا رومانس رہا ہے، لیفٹ کے شاعر فیض احمد فیض اپنی جلاوطنی کے دوران بیروت میں ہی مقیم رہے تھے مگر آج یہ عالم ہے کہ فلسطین کے معاملے کو مذہب فروشوں نے سستی جذباتیت کا ایک اظہار بنادیا ہے

11/07/2024

لاہور کے 11 ٹریفک وارڈن پی ایچ ڈی ہیں

لاہور کے ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی ہے. قصور سے تعلق رکھنے والے رضوان مسعود نے اردو کے مضمون میں یہ ڈگری حاصل کی ہے. وہ دوران ملازمت پی ایچ ڈی کرنے والے گیارہویں ٹریفک وارڈن ہیں. لاہور سٹی ٹریفک پولیس شاید ملک کی سب سے زیادہ تعلیم والی فورس ہے. 3100 وارڈنز میں سے 150 ایم فل ڈگری اور 11 ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80 فیصد وارڈنز مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں. ان میں فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش ، قانون، اکنامکس، ریاضی، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں.

11/04/2023

سرکاری ملازمین کے لئے پینشن پیپرز کی تیاری کے لیے محکمہ فنانس نے انتہائی مختصر چیک لسٹ جاری کر دی ہے اساتذہ سمیت تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر اور فیملی پینشن کیس کی تیاری میں آسانی ہو گی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Lahore
57400