القرآن الکریم

القرآن الکریم

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from القرآن الکریم, Lahore.

Table of Contents
Virtues Of Learning Quran Online
Learning Quran Online At Home
Best Online Quran Classes For Kids & Adults
1- Free Trial Classes
2- Learn From Home
3- Flexible Schedule
4- Individual Lessons
5- Customizable Courses
6- Certified Arab Teachers
7- Reasonable Fees
8- Consistency
9- Classes For Every Age
10- Security & Supervision
You May Like To Read
Recommended Courses
Benefits Of Learning Quran Online
Importance Of Learning Quran Online

09/04/2026

امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں مشہور بزرگ حضرت ربیع رحمہ اللہ کا بیان ہے
کہ آپ روزانہ ایک قرآن پاک رات میں تلاوت فرما لیا کرتے تھے آپ کی تلاوت اتنی متاثرکن ہوتی تھی کہ سننے والے اپنے آنسوں پر قابو نہیں رکھ سکتے تھے
حضرت ابن نصر کہتے ہیں جب کبھی ہم اپنی قلبی قساوت دور کرنے کیلئے رونا چاہتے تھے تو آپس میں کہتے تھے چلو اس نوجوان امام شافعی کے پاس چلتے ہیں. آپ کی خدمت حاضر ہوکر آپ سے تلاوت کی درخواست کرتے ، جب آپ تلاوت شروع فرماتے اس وقت ہم لوگوں کا یہ حال ہوتا تھا ان کے سامنے گر جاتے تھے اور رونے کی آواز بلند ہونے لگتی تھی، امام شافعی رحمہ اللہ ہمارا یہ حال دیکھ کر تلاوت سے رک جاتے تھے ۔
حسین بن علی کرابیسی کہتے ہیں میں نے امام شافعی رحمہ اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کئی راتیں گزاریں ہیں وہ تہائی رات تک نوافل میں پچاس سے سو تک آیتیں پڑھتے تھے ہر آیت پر مسلمانوں کیلئے دعا کرتے اور عذاب کی آیت پر اللّٰہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے تھے

08/04/2026

حضرت عقبہ بن عامر  بیان کرتے ہیں کہ ہملوگ صفہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا :تم میں سے کسکو یہ پسند ہے کہ وہ وادی بطحان یا وادی عقیق جائے اور وہاں سے دو بڑے کوہاں والی اونٹنیاں لائے ،جن کے حصول میں نہ گناہ کا دخل ہو اور نہ ہی قطع رحمی کا ؟ ہم میں سے ہر ایک نے کہا کہ اے اللہ کے رسول : یہ تو ہم میں سے ہر ایک کو پسند ہے ، آپ نے فرمایا :پھر تم میں سے کوئی مسجد جاکر قرآن مجید کی دویا تین آیتیں کیوں نہیں پڑھ پڑھا لیتا جو اسکیلئے ایک یا دو اونٹنیوں سے بہتر ہے ، تین یا چار آیتوں کا سیکھنا سکھانا تین اور چار اونٹنیوں سے بہتر ہے ، اسی طرح جتنی آیتیں سیکھی جائیں گی وہ اسی قدر اونٹنیوں سے بہتر ہونگی ۔{صحیح مسلم :803}
#القرآنالکریم

07/04/2026

حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جس نے اللہ کی کتاب سے ایک حر ف پڑھا، اس کے لیے اس کے بدلے میں ایک نیکی ہے اور یہ نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور " م " ایک حرف ہے۔

یاد رہے جس طرح اس کتاب رحمت کی تلاوت نازول وبرکات کا سبب ہے اسی طر ح اس پر عمل کرنا بھی ہدایت کا ذریعہ ہے، اس کو تھامے رکھنا ہدایت پر قائم رہنے کی ضمانت ہے
#القرآنالکریم

06/04/2026

عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ نافع بن عبد الحارث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عسفان جگہ پر ملے، عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں مکہ کا گورنر مقرر کیا ہوا تھا، تو آپ نے ان سے پوچھا: اہل وادی پر کسے سربراہ مقرر کیا ہے؟ تو نافع نے کہا: ابن ابزی کو! عمر نے کہا: وہ کون ہے؟ نافع نے کہا: وہ ہمارے غلاموں میں سے ایک غلام ہے! عمر نے کہا: تم نے غلام کو ان کا سربراہ بنا دیا ہے؟ نافع نے کہا: وہ قرآن کا قاری ہے [یعنی قرآن کا حافظ ہے] اور انہیں فرائض [وراثت] کا علم بھی ہے، اس پر عمر نے کہا: تمہارے نبی نے [سچ] کہا ہے: (بیشک اللہ تعالی اس کتاب کی وجہ سے کچھ لوگوں کو عزت سے نوازتا ہے اور دوسروں کو ذلت سے) مسلم: (817)
#القرآنالکریم

05/04/2026

عن ابی سعید رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: یقول الرب: من شغلہ القرآن وذکری عن مسالتی اعطیتہ افضل ما اعطی السائلین وفضل کلام اللہ علی سائر الکلام کفضل اللہ علی خلقہ۔

’’حضرت ابو سعید (خدری) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ رب العزت فرماتا ہے: جس شخص کو قرآن اور میرا ذکر اتنا مشغول کردے کہ وہ مجھ سے کچھ مانگ بھی نہ سکے۔ تو میں اسے مانگنے والوں سے بھی زیادہ عطا فرمادیتا ہوں اور تمام کلاموں پر اللہ تعالیٰ کے کلام (قرآن حکیم) کی فضیلت اسی طرح ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی (فضیلت) اپنی مخلوق پر ہے۔‘‘

(الترمذی، السنن، 5/184، الرقم
#
#القرآنالکریم

04/04/2026

شفاعت کرنے والی کتاب:
قیامت کے دن قرآن اور قرآن والے (جو اس پر عمل کرتے تھے) لائے جائیں گے اور سورۃ بقرہ اور آل عمران اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے جھگڑا (سفارش) کریں گی۔
#القرآنالکریم

03/04/2026

دنوں کا سردار: نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کا دن تمام دنوں میں سب سے افضل اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔
قبولیتِ دعا کی گھڑی: جمعہ کے دن ایک ایسی مبارک گھڑی (ساعت) آتی ہے، جس میں بندہ جو بھی جائز دعا مانگے، اللہ اسے ضرور قبول فرماتا ہے۔
گناہوں کی معافی: جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، جلدی مسجد جائے، خطبہ خاموشی سے سنے اور نماز پڑھے، اس کے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں
#القرآنالکریم

02/04/2026

حضرت عبداللہ بن عمرؓ کا رونا: حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ جب قرآن کی آیت "اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُھُمْ لِذِکْرِ اللہِ" (کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے نرم ہو جائیں؟) تلاوت کرتے تو رونے لگتے اور ان کی آنکھیں آنسوؤں سے ابل پڑتیں
#القرآنالکریم

01/04/2026

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ سب سے زیادہ سخی تھے، اور سب سے زیادہ سخاوت رمضان کے مہینے میں کرتے تھے جب جبرائیل علیہ
السلام آپ سے ملتے اور آپ کے ساتھ قرآن کا دورہ کرتے۔
#القرآنالکریم

31/03/2026

’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے قرآن کریم میں مہارت حاصل کرلی ہو، وہ معزز فرشتوں کے ساتھ ہوگاجو سفیر اور نیکوکار ہیں اور جو شخص قرآن کریم اَٹکتا ہوا پڑھتا ہے، اور اس میں دقت اُٹھاتا ہے، اس کے لیے دو اجر ہیں۔‘‘
ماہر وہی کہلاتا ہے جس کو یاد بھی خوب ہو اور پڑھتا بھی خوب ہو۔
#القرآنالکریم

30/03/2026

حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ امت کے سب سے بڑے قاری ہیں، ان کو امت کا سب سے بڑا قاری جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ حضورؐ نے چند بڑے قاریوں کا ذکر فرمایا تو حضرت ابو موسیٰ اشعری، حضرت معاذ بن جبل، حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت سالم مولیٰ حذیفہ اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہم کا بطور خاص ذکر کیا، اور فرمایا ’’اقرأھم اُبی‘‘ کہ میرے ساتھیوں میں سب سے بڑا قاری اُبی ہے۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ ایک دن نبی کریمؐ نے حضرت ابی بن کعبؓ کو بلایا اور فرمایا ابی! حضرت جبریل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا پیغام لے کر آئے تھے، انہوں نے مجھے کہا کہ آپ اُبی کو بلا کر انہیں قرآن سنائیں۔ حضورؐ سب کو قرآن مجید سناتے تھے، لیکن بطور خاص حضرت ابی ابن کعبؓ کے بارے میں فرمایا کہ انہیں قرآن سنائیں۔ حضرت ابی ابن کعبؓ تعجب سے پوچھتے ہیں ’’أسمانی اللہ تعالٰی‘‘ کہ کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لے کر کہا؟ آپؐ نے فرمایا ہاں! اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام لے کر کہا ہے کہ اُبی کو قرآن سناؤ اور سورت بھی بتائی ہے کہ کون سی سورت سناؤں۔ سورۃ البینہ سنانے کا حکم فرمایا ہے۔ وہ کیسا منظر ہوگا، حضرت ابی ابن کعب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے کہنے پر انہیں سورۃ البینۃ سنا رہے ہیں۔ یہ امت کے سب سے بڑے
قاری کے اعزازات میں سے ایک اعزاز ہے۔
#القرآنالکریم

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Lahore