IGS School System

IGS School System

Share

At IGS, Children are given opportunities to explore their ideas using various fun-learning methods.

07/06/2026

**📢 Important Notice for Parents**

**السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ**

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

جیسا کہ پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ سمر ویکیشن کے حوالے سے جلد اطلاع دی جائے گی، لہٰذا آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:

📚 **تمام کلاسز کے لیے سمر ویکیشن ورک**
ان شاء اللہ
📅 **بروز پیر، 8 جون**
🕘 **صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک**

اسکول سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت میں اسکول آ کر بچوں کا سمر ورک لازمی وصول کریں تاکہ بچے چھٹیوں کے دوران اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

جزاکم اللہ خیراً
**انتظامیہ
IGS School Systems**

---

**📢 Important Notice for Parents**

Assalam-o-Alaikum,

We hope you are doing well.

As informed earlier, we would update you regarding the summer vacation schedule. Please note that:

📚 **Summer Vacation Work for all classes**
will be available on
📅 **Monday, 8th June**
🕘 **From 9:00 AM to 2:00 PM**

Parents can collect the summer work from the school during the given time.

All parents are requested to kindly collect the work on time so that students can continue their studies during the holidays.

JazakAllah Khair
**Administration
IGS School Systems**

31/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام والدین کو دل کی گہرائیوں سے گزرشتہ عید مبارک! اللہ تعالیٰ آپ سب کا ہر دن عید کے دن کی طرح خوشیوں سے بھر دے۔ 🌙✨
آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عید کی تعطیلات کی وجہ سے سمر ویکیشنز کا شیڈول تھوڑا سا مؤخر ہو گیا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ 3 سے 4 دن کے اندر جیسے ہی سمر ویکیشنز کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا، آپ کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔
آپ سے گزارش ہے کہ اسکول کی جانب سے آنے والی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔
شکریہ
انتظامیہ

21/05/2026

📢 اہم اعلان برائے والدین – آئی جی ایس اسکول سسٹم

السلام علیکم!

گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق ہمارے ادارے آئی جی ایس اسکول سسٹم میں کل سے سمر ویکیشنز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔

ہم معزز والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ:
🌞 بچوں کی چھٹیوں کو مثبت اور مفید سرگرمیوں میں گزارنے میں رہنمائی کریں۔
🌡️ شدید گرمی کے موسم میں بچوں کی صحت اور حفاظت کا خصوصی خیال رکھیں۔

📚 سمر ویکیشن ہوم ورک ان شاء اللہ 5 جون کو والدین کو فراہم کر دیا جائے گا تاکہ بچے اپنی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھ سکیں۔

🏫 اسکول دوبارہ کھلنے کے حوالے سے گورنمنٹ کی جانب سے جیسے ہی اعلان ہوگا، آپ کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا اور اسکول دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

انتظامیہ
آئی جی ایس اسکول سسٹم

Photos from IGS School System's post 20/05/2026

الحمدللہ! 🌟
آئی جے ایس اسکول سسٹم میں کل منعقد ہونے والے ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل الیکشنز کے نتائج آج باقاعدہ طور پر اناؤنس کر دیے گئے۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہمارے قابل اور باصلاحیت طلباء نے اس جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیا۔

🎉 ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان تمام اسٹوڈنٹس کو جو اس سال ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل منتخب ہوئے۔ آپ کی محنت، اعتماد اور قیادت کی صلاحیتیں آپ کو اس مقام تک لے کر آئیں — ہمیں آپ پر فخر ہے! 👏

🌱 ہم ان تمام بچوں کو بھی سراہتے ہیں جو اس مقابلے میں حصہ لے کر کامیاب نہ ہو سکے۔ یاد رکھیں، یہ صرف جیت یا ہار کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ سیکھنے، خوداعتمادی بڑھانے اور لیڈرشپ اسکلز کو نکھارنے کا ایک بہترین موقع تھا۔ آپ سب نے بہت شاندار پرفارمنس دی ہے — شاباش! 💪

✨ ایسے بہت سے طلباء کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جو پچھلے سالوں میں اس مقابلے میں کامیاب نہ ہو سکے، لیکن اپنی مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ اس سال کامیابی حاصل کی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمت اور مستقل مزاجی کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

📢 والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں، چاہے وہ جیتے ہوں یا نہ جیتے ہوں۔ آپ کی سپورٹ ہی ان کی اصل کامیابی ہے۔

ہم سب مل کر اپنے بچوں کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا رہے ہیں۔ 🌈

Photos from IGS School System's post 19/05/2026

*السلام علیکم محترم والدین،*

*IGS School System* میں *Head Boy / Head Girl Elections* جاری ہیں، جس میں طلباء اپنی قیادت، اعتماد اور صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ہم نے امیدوار طلباء کی تصاویر اور پیغامات آپ کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی رہنمائی کریں کہ وہ امیدواروں کی شخصیت، کردار، اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

اپنے بچوں کو encourage کریں کہ وہ candidates کی بات سنیں، سوالات کریں، اور سمجھیں کہ ایک اچھے لیڈر میں کون سی خوبیاں ہونی چاہئیں۔

یہ سرگرمی بچوں کو نہ صرف قیادت سکھاتی ہے بلکہ انہیں ووٹ کی اہمیت، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ فیصلہ کرنے کا شعور بھی دیتی ہے۔

آئیے ہم سب مل کر اپنے بچوں کو ایک بہتر اور ذمہ دار شہری بننے کی طرف رہنمائی کریں۔

*Your Voice, Your Choice!*

Photos from ‎IGA Academies -اقراء اکیڈمی‎'s post 19/05/2026
10/05/2026

ماں ❤️ — محبت، قربانی اور دعا کا سب سے خوبصورت نام

*آئی جی ایس اسکول سسٹم کی جانب سے تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک* 🌸

آج ہمارے پیارے بچوں نے اپنی ماؤں کے لیے محبت بھرے کارڈز تیار کیے، جن میں ان کے دل کی سچی دعائیں اور جذبات شامل ہیں۔ یہ چھوٹی سی کاوش دراصل اس عظیم ہستی کے لیے ہے جو ہماری زندگی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

*اللہ تعالیٰ تمام ماؤں کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے 🤲*

10/05/2026
07/05/2026

📢 **اقراء اکیڈمی – 9th کلاس PTM اعلان**

محترم والدین!

ہمیں خوشی ہے کہ اقراء اکیڈمی میں 9th کلاس کے ماہانہ ٹیسٹس کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، اور الحمدللہ ہمارے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 🌟

📅 **PTM (Parent Teacher Meeting)**
🗓 **تاریخ:** 9 مئی
⏰ **وقت:** شام 4:00 سے 6:00 بجے تک

اس PTM میں تمام اساتذہ کرام موجود ہوں گے اور والدین سے انفرادی طور پر ملاقات کر کے بچوں کی:
✔ تعلیمی کارکردگی
✔ کلاس میں رویہ
✔ بہتری کے پہلو

پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

📌 **PTM کی اہمیت:**
یہ میٹنگ والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا بہترین موقع ہے۔

---

📱 **اہم ہدایت برائے والدین (Mobile App):**

تمام والدین سے گزارش ہے کہ:

🔹 اپنے اسمارٹ فون ساتھ لے کر آئیں
یا
🔹 گھر پر ہی **"EduBase Parents"** ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں

📥 **لاگ اِن کرنے کا طریقہ:**
• وہی موبائل نمبر استعمال کریں جو اکیڈمی میں رجسٹرڈ ہے
• OTP درج کریں: **121212**

📊 اس ایپ کے ذریعے آپ:
✔ بچوں کے رزلٹس دیکھ سکتے ہیں (Already Uploaded)
✔ مستقبل کے تمام ٹیسٹس کے رزلٹس حاصل کر سکتے ہیں
✔ بچوں کی اٹینڈنس چیک کر سکتے ہیں

📌 اگر ایپ انسٹال کرنے میں کوئی مشکل ہو تو PTM کے دن اکیڈمی میں ہماری ٹیم آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی۔

---

🤝 آپ کی شرکت آپ کے بچے کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

**شکریہ
اقراء اکیڈمی**

Photos from IGS School System's post 07/05/2026

*السلام علیکم محترم والدین!*

آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ IGS School Systems میں *Head Boy & Head Girl Elections 2026* کی سرگرمیاں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ الحمدللہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے اس میں حصہ لینے کے لیے اپنی Applications Submit کروائیں، جس کی وجہ سے *Interviews کی Dates میں توسیع کر دی گئی* ہے۔

پہلے Interviews کی Dates 4 اور 5 مئی تھیں، تاہم اب Interviews کا سلسلہ 4، 5، 6 اور 7 مئی تک جاری رہے گا۔ ہمارے طلبہ و طالبات نہایت اعتماد اور بہترین انداز میں اپنے Interviews دے رہے ہیں۔

ان شاء اللہ بہت جلد Interviews کے Results Parents کے ساتھ شیئر کر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد منتخب Candidates اپنی Election Campaign کا آغاز کریں گے، جبکہ Elections کی Final Dates بھی جلد Announce کر دی جائیں گی۔

ہمیں امید ہے کہ یہ سرگرمی بچوں میں Leadership, Confidence اور Responsibility جیسی مثبت صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شکریہ!
*Management*
*IGS School Systems*

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore
54000

Opening Hours

Monday 07:00 - 14:00
Tuesday 07:00 - 14:00
Wednesday 07:00 - 14:00
Thursday 07:00 - 14:00
Friday 07:00 - 14:00
Saturday 07:00 - 14:00