Rida's Ink & Intellect

Rida's Ink & Intellect

Share

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Which, then, of your Lord's blessings do you both deny?” ( Al-Quran)

01/06/2026

Happy Global Parents Day.
On this day, I express my deepest gratitude for your endless efforts, sacrifices, and unconditional love. You are the foundation of strength, guidance, and comfort in every child’s life. May your dedication always be honored and your hearts filled with peace and joy.

_“And lower to them the wing of humility out of mercy and say, ‘My Lord, have mercy upon them as they brought me up when I was small.’”_Surah Al-Isra, 17:24

27/05/2026

May Allah grant us the ability to truly understand and embody the spirit of Sunnah-e-Ibrahimi.
Have a wonderful day ahead

26/05/2026
21/04/2026

— ایک لمحۂ فکر —
انسان جب کسی چیز کو حد سے زیادہ چاہنے لگتا ہے،
تو وہی چیز آہستہ آہستہ اپنی چمک کھونے لگتی ہے۔
لذت، اگر توازن میں ہو تو نعمت بنتی ہے،
اور اگر حد سے بڑھ جائے تو بوجھ۔
یہ دنیا کی ہر خوشی کا اصول ہے.
چاہے وہ محبت ہو، کامیابی ہو یا آسائش…
اصل حسن اعتدال میں ہے،
کیونکہ بے انتہا لذت… آخرکار بیزاری میں بدل جاتی ہے

16/03/2026

آج واقعی منا لینے کی رات ہے۔
ایسے لمحات میں انسان کو الفاظ سے زیادہ دل کی حاضری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اللہ دلوں کی کیفیت جانتا ہے، اس لیے آج بس اسی کے سامنے بیٹھ جائیں، جیسے ایک بندہ اپنے رب سے خاموشی میں بات کرتا ہے۔
آج کی رات کے لیے ایک چھوٹی سی دعا دل سے نکلتی ہے:
یا اللّٰہ! اگر آج کی رات واقعی قبولیت کی رات ہے تو ہمارے دلوں کی ہر سچی خواہش کو اپنی رحمت سے قبول فرما، ہماری خاموش دعاؤں کو بھی سن لے، اور ہمیں اپنے قریب کر لے۔ آمین۔
اللہ آپ کی رات کو نور، سکون اور قبولیت سے بھر دے۔ آمین

11/03/2026

Sometimes the heart needs a quiet space
to think, reflect, and grow.
This Ramadan, I am beginning a small journey of thoughts and reflections —
“Rida’s Ink & Intellect.”
A place where simple words carry deeper meanings,
and quiet moments turn into gentle reminders for the heart.
Perhaps somewhere in these reflections,
you may find a thought that speaks to you too.
A small beginning this Ramadan…
A space for reflection, growth, and quiet thoughts.
-Rida’s Ink & Intellect
Where quiet thoughts become meaningful reflections
جہاں خاموش خیال دل کی بات بن جاتے ہیں.

07/03/2026

A woman is not only a nurturer of homes but also a builder of dreams, a voice of wisdom, and a source of endless inspiration. When women are empowered, families grow stronger, communities flourish, and the future becomes brighter.
Let us continue to support, uplift, and believe in the incredible potential of every woman.
Happy International Women’s Day!

06/03/2026

اکثر انسان شور میں اپنی باتوں پر یقین کر لیتا ہے،
مگر خاموشی اسے اپنی کمزوری دکھا دیتی ہے۔
یہی لمحہ انسان کی حقیقی تربیت کا آغاز ہوتا ہے—
شور انسان کو بلند بناتا ہے، مگر شعور اسے بہتر بناتا ہے.

02/03/2026

عشق صرف دعویٰ نہیں ہوتا…
عشق ایک بے قرار طلب کا نام ہے۔
اگر دیدار کی آرزو بے معنی ہوتی تو نہ حضرت موسیٰؑ کو طور کی خلوت عطا کی جاتی،
نہ رسولِ اکرم ﷺ کو معراج کی رفعت نصیب ہوتی۔
عشق ہمیشہ قرب چاہتا ہے…
اور قرب، ملاقات کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
عشق میں فاصلہ آزمائش ہو سکتا ہے… انجام نہیں۔
کیونکہ عشق کی فطرت ہی ملاقات ہے۔♠️

07/05/2025

"پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں۔"
انشاء اللّٰہ
(واصف علی واصف)
ملک کی موجودہ صورتحال میں رب تعالٰی سے دعا ہے کہ پروردگار ہمارے ملک کو اپنی امان میں رکھے اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے آپ سب سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ خدارا موجودہ صورتحال کے حوالے سے عجیب و غریب مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ جنگ کے حوالے سے ٹھٹھہ اڑانا یا شر انگیز بات کر کے عوام کو اکسانا عقلمندی نہیں ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ اب جو جنگ ہو گی وہ atomic war ہو گی جس کا نتیجہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔
سنسی خیز یا مشتعل کر دینے والے content کو بنا جانچ پڑتال آگے forward کرنا حب الوطنی نہیں شر انگیزی ہے۔
ہماری فوج نہ تو بزدل ہے نی بے وقوف وہ اپنی duty بھرپور طریقے سے انجام دیتے آئے ہیں اور آگے بھی دیں گے۔ جان کا نظرانہ پیش کرنے سے نہ کبھی پہلے خوف زدہ تھے نہ آج قدم اکھڑ یں گے۔ عوام پر سکون رہیں اور کثرت سے استغفار کریں۔ رب تعالٰی ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور اس پر چم کو رہتی دنیا تک سر بلند رکھے۔
آمین
خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

سیدہ ردا فاطمہ ♠️

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Lahore
51000