17/10/2025
الحمدللہ الحمدللہ کثیرا
وما توفیقی الا باللہ
*حافظ ھادی محمد*
انتہائی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ *بفضل اللہ تعالیٰ*، ہمارے ادارے کے ایک ہونہار طالب علم *حافظ ھادی محمد* نے قرآن مجید مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے
الحمدللہ الحمدللہ کثیرا 💐
دعا ہے اللہ سبحان تعالیٰ اس بچے کو والدین کیلئے اور ادارے کی پوری ٹیم کیلئے صدقہ جاریہ بنائے آمین
ھدی للناس قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن لاہور
10/09/2025
> *"جب سب چھوڑ جائیں، اللّٰہ تھام لیتا ہے.."🫀🕋✨*
*سورۃ الضحیٰ – آیت 𝟑-𝟒*
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ، وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ
"تمہارے رب نے نہ تمہیں چھوڑا، نہ ناراض ہوا۔ اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا وقت پہلے سے بہتر ہے۔"
اگر تمہیں لگتا ہے کہ سب ختم ہو چکا ہے. اگر دل کہتا ہے کہ اب کچھ اچھا نہیں ہوگا.❤🩹🤌🏻
تو بس رُک کر یہ آیت پڑھو۔
تمہارا رب نہ تمہیں چھوڑے گا، نہ ہی وہ تم سے ناراض ہے۔ وہ تمہارا رب ہے تمہاری ہر رات، ہر آنسو، ہر درد کو جانتا ہے۔ جو کچھ گیا ہے.
اللّٰہ اُس سے بہتر لوٹانے والا ہے۔🌸❤🩹
03/09/2025
الحمدللہ الحمدللہ کثیرا
وما توفیقی الا باللہ
*حافظ محب محمد*
انتہائی مسرت کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ *بفضل اللہ تعالیٰ*،
ہمارے ادارے کے ایک ہونہار طالب علم *حافظ محب محمد* نے قرآن مجید مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے
الحمدللہ الحمدللہ کثیرا 💐
دعا ہے اللہ سبحان تعالیٰ اس بچے کو والدین کیلئے اور ادارے کی پوری ٹیم کیلئے صدقہ جاریہ بنائے آمین
ھدی للناس قرآن انسٹیٹیوٹ بحریہ ٹاؤن لاہور
29/08/2025
قریبی نے کہا "اسے قتل کردو"
اجنبی نے کہا " اس کا خصوصی خیال رکھنا "
آپ کے لیے محبت اور الفت بھی رب کی طرف سے ودیعت ہوتی ہے،اور یہ آپ نہیں جانتے کہ کس کا دل آپ کے لیے کیا جذبات رکھتا ہے۔
26/08/2025
*ذکر اللہ کی طاقت*
*امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:*
اللہ کا ذکر انسان کو قوت اور طاقت فراہم کرتا ہے، حتی کہ ذکر کرنے والا انسان وہ کچھ کر لیتا ہے، جسے وہ ذکر کے بغیر کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا۔
(الوابل الصيب : (164)
26/08/2025
*اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:*
وَلَا تَهِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَاَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۞
ترجمہ:
"اور نہ ہمت ہارو اور نہ غم کرو، اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو"
(آل عمران: 139)۔
*امام ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا*
"پس بندے کو عروج و بلندی اُس قدر ملتی ہے جتنا اُس کے پاس ایمان ہوتا ہے"۔
(إغاثة اللهفان من مصايد الشيطان (2/ 181)