میں ایک انسان ہوں
👇
کیوں نہ اے دوست بیوفا ہو جائیں۔۔۔
31/03/2026
کیا آپ جانتے ہیں؟ "منشی پریم چند" کے نام کے ساتھ منشی کیوں لگتا ہے؟
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار دھنپت رائے (جو نواب رائے اور پھر پریم چند کے نام سے مشہور ہوئے) کے نام کا حصہ "منشی" کیسے بنا؟ اس کے پیچھے دو دلچسپ حقائق ہیں:
1️⃣ علمی و تعلیمی پس منظر: 🎓
قدیم نظامِ تعلیم میں اردو اور فارسی کے اعلیٰ امتحانات پاس کرنے والے عالم و فاضل شخص کو "منشی" یا "منشی فاضل" کی سند دی جاتی تھی۔ پریم چند چونکہ ان زبانوں کے ماہر تھے اور معلمی (ٹیچنگ) کے پیشے سے وابستہ تھے اس لیے اس دور کے رواج کے مطابق انہیں احتراماً "منشی جی" کہا جانے لگا۔
2️⃣ ایک تاریخی اتفاق اور ہنس رسالہ:
ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ جب پریم چند نے مشہور ادبی رسالہ "ہنس" جاری کیا تو ان کے ساتھ شریکِ مدیر گجرات کے مشہور ادیب کنہیا لال منشی تھے۔ رسالے کے سرورق پر دونوں کے نام کچھ یوں چھپتے تھے: "منشی اور پریم چند"۔
وقت گزرنے کے ساتھ قارئین نے ان دونوں ناموں کو ایک ہی شخصیت کا نام سمجھ لیا اور یوں "منشی پریم چند" کی وہ خوبصورت ترکیب وجود میں آئی جو آج عالمی ادب میں ایک معتبر پہچان بن چکی ہے۔
منشی یہاں صرف ایک پیشہ ورانہ لقب نہیں بلکہ زبان دانی، استادی اور ایک تاریخی ادبی اشتراک کی علامت ہے۔
نوید عائل
31/03/2026
آپ کی رائے بہت اہم ہے
Do Hath | Ismat Chughtayi | Urdu Afsana | Folio Audiobooks | Story Telling Ismat Chughtayi k sub se famous afsanon Mai SE aik "do hath" afsana folio audio books per sunen. Kya waqi ghareeb ki izat or ghairat Ka mayar or Hota ha? Ap ...
کبھی کبھی میرے دل میں یہ خیال آتا ہے۔۔۔
29/03/2026
آخری دنوں میں جونؔ بھائی ایک حسین و جمیل لڑکی کے بُری طرح اسیر ہو گئے تھے، معاملہ آگے بڑھنے کی کوئی تدبیر نظر نہ آتی تھی۔ایک دن کہنے لگے ۔”بیٹا! میں نے سوچا ہے،ایک غزل کہی جائے اور اتوار کے ادبی صفحے میں اُس لڑکی کے نام سے چھپوا دی جائے۔صبح جب وہ اخبار پڑھے گی اور اپنے نام سے غزل دیکھے گی تو حیران ہو جائے گی۔اوپر سے اُس کے پاس لوگوں کے تعریفی فون بھی آئیں گے۔وہ سوچے گی،یہ کون کر سکتا ہے؟پھر اُس کا شک،ظاہر ہے،میری طرف ہی جائے گا،یقیناً وہ مجھے کال کرے گی اور اس طرح ہمارا معاملہ آگے بڑھنے کی کوئی صورت شاید نکل آئے۔“یہ 2 غزلیں انھوں نے تخلیق فرما ئیں۔کسی وجہ سے یہ کلام اخبار میں شائع نہ ہو سکا اور سارا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔یہ غزلیں میرے پاس محفوظ تھیں جنھیں اس واقعے کے تناظر میں پڑھا جائے تو مزید لطف آئے گا۔
خالد احمد انصاری
کتاب: کیوں سے اقتباس
غزل۔۱
مجھ سے میری زندگی اُکتا گئی
تم غزالہ آگئیں؟ میں آگئی
آپ مجھ پر چھاگئے ہیں بے طرح
یعنی سرکار آپ پر میں چھا گئی
ہے اُداسی آپ کی قاتل ادا
مجھ کو یہ قاتل ادا بَرما گئی
جو میرے دُکھ تھے وہ اب کچھ اور ہیں
جو کبھی تھی وہ مری دنیا گئی
آپ کی رنجش میں تھی میری اُمید
مُسکراہٹ تو مجھے سہما گئی
آپ حاکم ہی سہی،محکوم ہیں
آپ کو میں حکم دینے آگئی
ان نگاہوں سے مجھے دیکھیں نہ آپ
مجھ کو شرم آتی ہے، میں بولا گئی
مجھ کو دیکھا آپ نے دیکھے بغیر
سو میں اپنے آپ میں تنہا گئی
آپ کے اُلجھے ہوئے بال اور میں
ان کی اُلجھن تو مجھے اُلجھا گئی
آپ سے دُور آئینے کو دیکھ کر
خود کو جب دیکھا تو میں شرما گئی
میں نہ جانے تھی کہاں،جانے کہاں
آپ کی بانہوں میں خود کو پاگئی
آپ ہی کی ہے مرے ہونٹوں کی پیاس
جو مرا سارا بدن دہکا گئی
شعلۂ جام آپ کا،سرشار میں
آپ کی گرمی مجھے نہلا گئی
غزل۔۲
خواب کی اپنے زندگی ہوں میں
آپ کی صرف،آپ کی ہوں میں
آپ کچھ بھی نہیں ہیں میرے سوا
پھر بھی یکسر سپردگی ہوں میں
آپ کے خواب ہیں بہت مشکل
سوچ کر اُن پہ تھک گئی ہوں میں
کج کُلہ ہیں مری گلی کے آپ
خود پہ ہی ناز کر رہی ہوں میں
مجھ کو آغوش میں سمو لیجے
لمحہ لمحہ بِکھر رہی ہوں میں
میرے بھی خواب دیکھیے یعنی
آپ کے خواب دیکھتی ہوں میں
مجھ کو اتنا نہ کیجیے نزدیک
کیا بتاؤں،ڈری ہوئی ہوں میں
جانے جانا ہے اب کہاں مجھ کو
جانے کس سمت چل پڑی ہوں میں
ہے عجب حسن و عشق کا رشتہ
اب یہ رشتہ سمجھ گئی ہوں میں
میں غزالہ بڑے عذاب میں ہوں
خود سے ہی دُور بھاگتی ہوں میں
جونؔ ایلیا
28/03/2026
ناصرؔ کیا کہتا پھرتا ہے کچھ نہ سنو تو بہتر ہے
دیوانہ ہے دیوانے کے منہ نہ لگو تو بہتر ہے
کل جو تھا وہ آج نہیں جو آج ہے کل مٹ جائے گا
روکھی سوکھی جو مل جائے شکر کرو تو بہتر ہے
کل یہ تاب و تواں نہ رہے گی ٹھنڈا ہو جائے گا لہو
نام خدا ہو جوان ابھی کچھ کر گزرو تو بہتر ہے
کیا جانے کیا رت بدلے حالات کا کوئی ٹھیک نہیں
اب کے سفر میں تم بھی ہمارے ساتھ چلو تو بہتر ہے
کپڑے بدل کر بال بنا کر کہاں چلے ہو کس کے لیے
رات بہت کالی ہے ناصرؔ گھر میں رہو تو بہتر ہے
28/03/2026
کیا آپ نے عصمت چغتائی کو پڑھ رکھا ہے ؟
Chauthi Ka Joda by Ismat Chughtai | Urdu Afsana | Story Telling | Folio Audiobooks Folio Audiobooks aaj aapke liye laya hai Urdu ki nidar aur maroof afsana nigar Ismat Chughtai ka aik intehayi pur-dard aur sabaq-amoz afsana, "Chauthi Ka Jod...
26/03/2026
چینل کو سبسکرائب کر کے اپنی محبت کا اظہار کریں اور رائے ضرور دیں کہ اس کو مزید بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے
Biography of Ghulam Abbas | Urdu Afsana Nigar | Life & Works | Folio Audiobooks Folio Audiobooks aaj ki is video mein aapke liye laya hai Urdu ke mumtaz afsana nigar Ghulam Abbas ki mukammal sawaneh hayat (biography).Ghulam Abbas ne Urdu...
یہ وطن تمھارا ہے تُم ہو پاسباں اِس کے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Lahore