01/01/2020
Dar-e-Arqam Glaxo Town
In this age of aimless materialistic and secular approach towards education, Dar-e-Arqam is one of a few pioneer schools of formal education where you may
01/01/2020
A good teacher can inspire hope, ignite the imagination, and instill a love of learning.
Of all the hard jobs around, one of the hardest is being a good teacher who is a determined person. 😊📚📝
Happy Teachers day to all the hard-working staff of Dar-e-Arqam school.. 😇
20/09/2019
18/09/2019
:
Preventive measures to protect you from mosquitoes
18/08/2019
عید گزر گئی ، نصف اگست گزر چکا ، یوم آزادی کی تقریبات بھی ہو چکیں۔ جون کے شروع میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کا آغاز ہوا جو اب اختتام پذیر ہیں ۔ چھٹیوں میں سیروسیاحت ، عزیزوں اور رشتہ داروں سے ملنے کا خوب موقع ملا ۔ بھرپور انجوائے کیا اور اب سکول جانا ہے ۔
چھٹیوں کے بعد جب سکول کھلتے ہیں تو دوست ایک دوسرے کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور ٹیچرز پریشان کہ بچے بڑے ہوگئے ہیں۔ کچھ بچے غیر حاضر بھی ہوتے ہیں۔ کچھ چھوٹے بچے رونا بھی شروع کر دیتے ہیں ۔
اس دوران والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دیں۔ بچہ اگر کسی ذہنی الجھن یا سکول کے حوالے سے پریشانی یا دباؤ کا شکار ہے تو اس دباؤ سے نکالا جائے۔ چھٹیوں کے بعد اب باقاعدہ اسٹڈی شروع ہونے والی ہے۔ سارے دن کے معمولات مقرر ہونے والے ہیں۔ اس کیلئے بچوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا اور انتظامات کے حوالے سے جو کام کرنے ہیں انہیں توجہ سے بروقت مکمل کرنا ضروری ہے ۔ انکی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
• سکول سے متعلق تمام ضروری سامان فراہم کریں۔
• سکول بیگ، لنچ بکس اور پنسلز میں سے کوئی چیز لازمی نئی خرید کردیں۔
• گھر کے معمولات کو دوبارہ سے ترتیب دیں۔
• سکول کی ضروریات کے علاوہ بچے کی پسند کی کوئی ایک چیز ضرور لے کر دیں۔
• رات کو گھر کے تمام افراد مل کر بچے کی پسند کا کھانا کھائیں۔
• یونیفارم، بیگ کی اشیاء اور دیگر ضروریات کی ہر چھوٹی بڑی چیز تیار ہونا ضروری ہے۔
• سکول کی سخت روٹین کی بات نہ کریں۔
• عرصے بعد دوستوں سے ملنے کا شوق پیدا کریں۔ دوستوں کے نام پوچھیں۔
• بچوں کی اچھی سی کٹنگ کروائیں۔
چھٹیاں کیسے گزاریں؟
اس سوال کا درست اور خوبصورت جواب تیار کروائیں۔ جو کچھ بھی مصروفیات رہی ہوں انہیں خوبصورتی سے پیش کرنا سکھائیں۔
سونا اور جاگنا
پہلے دن بروقت تیار ہونے کے لیے ضروری ہے کہ بچے رات کو عشاء کی نماز کے فوراً بعد سو جائیں تاکہ صبح تک گہری نیند لے لیں اور بالکل تازہ دم ہو کر سکول جائیں۔
سکول وین
چھٹیوں میں وین یا رکشہ سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ ٹائم ٹیبل تبدیل ہوتا ہے۔ لہٰذا پہلے ہی دن کسی نوعیت کی خرابی سے بچنے کے لیے ڈرائیور سے رابطہ کرلیں۔
پہلے دن کی تصویر
تقریباً ہر گھر میں سمارٹ فون موجود ہے۔ سکول کے لیے تیار ہونے کے بعد ہر بچے کی الگ تصویر بنائیں۔ جو اس کے لیے یادگار کے طور پر محفوظ کر لیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Anum Road Glaxo Town, 20 Km Ferozepur Road
Lahore
54770