الحمدللہ ، شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد کی پانچ طالبات بھی سٹیٹ بینک کے مقابلے " آج کی مالیاتی سمجھ ۔۔۔۔ کل کی مضبوط بنیاد" میں انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔۔۔۔
Shan-e-Islam Girls High School
تعلیم مفت ۔۔۔۔ کتب مفت ۔۔۔۔ پڑھائ بہترین
Free education .... Free b
The Shan-e- Islam Girls High School intends to provide the poor and needy people free but standard modern education. Its mission is to develop a literate, healthy and self-respecting society ready to take all the challenges of life and support each other in times of need. Our vision is to attain the above objectives by providing Primary, Middle & Secondary level education... The ultimate visio
سٹیٹ بینک کے انعامی مقابلے میں شان اسلام گرلز ہائی سکول نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔۔۔ پرنسپل نے 20 ہزار روپے ، مس سیدہ مبینہ بخاری نے 15ہزار روپے اور مس فاطمہ اور مس طیبہ وارث نے پانچ پانچ ہزار روپے والا انعام جیتا ہے ۔۔۔ پرنسپل کیٹیگری میں 20 ہزار ہی بڑا انعام ہے جبکہ ٹیچرز کیٹیگری میں بڑا انعام 15 ہزار ہے ۔۔۔، سٹوڈنٹس کا رزلٹ ابھی نہیں آیا ۔۔۔ مقابلہ " آج کی مالیاتی سمجھ ۔۔۔ کل کی مضبوط بنیاد" پر تھا
10/04/2026
PECTA Exam. Grade 8
شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد بند روڈ لاہور کی جماعت ہشتم کی 26 طالبات نے پیکٹا کا امتحان دیا ۔۔۔ الحمدللہ ، سو فیصد طالبات پاس ہو گئی ہیں ۔۔۔ سیدہ عارفہ فاطمہ بخاری نے 400 میں سے 311 نمبر حاصل کر کے شان اسلام سکول میں پہلی پوزیشن لی ہے ۔۔۔۔ سکول کے پرنسپل ملک احمد سرور نے پوری کلاس اور عارفہ فاطمہ کو بالخصوص شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔۔۔۔ انہوں ان کی ٹیچرز کی بھی تحسین کی ہے ۔۔۔
01/04/2026
آج مؤرخہ یکم اپریل کو شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد بند روڈ لاہور کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کیا گیا ۔۔۔۔۔ پرنسپل سکول ملک احمد سرور نے اعلان کیا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز کو سکول یونیفارم بطور انعام دی جائے گی اور اس کے لئے الگ سے پروگرام کیا جائے گا ۔۔۔۔۔ بعض غلطیوں کی وجہ سے نرسری اور پریپ کا رزلٹ روک دیا گیا ۔۔۔۔۔
31/03/2026
17 مارچ کو شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد بند روڈ لاہور میں سکول کے تمام سٹوڈنٹس کو فی کس 1500 روپے اور سٹاف کے ہر ممبر کو 10 ہزار روپے فی کس عیدی دی گئی ۔۔۔۔ علاوہ ازیں آٹھ مستحق فیملیز کو فی کس 10 ہزار روپے دئیے گئے ۔۔۔۔ مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے تقسیم ہوئے ۔۔۔۔ یہ رقم سکول کے محسن ظفر بنگش صاحب کے دوست محمد قاسم صاحب نے بھیجی تھی ۔۔۔۔۔ اس سے قبل فروری میں تقریباً 13 لاکھ روپے رمضان گفٹ کے طور پر بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔۔۔۔ مجموعی طور اس سال 27 لاکھ روپے تقسیم ہوئے ۔۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رقم بھیجنے والوں کا عطیہ قبول فرمائے اور انہیں دونوں جہانوں میں اس کا بہترین اجر دے ، آمین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔ سالانہ امتحانات کے رزلٹ کارڈز کی تکمیل پر شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد کی ٹیچرز کو آج 31 مارچ کو سکول کی طرف سے لنچ دیا گیا ۔۔۔۔ ان شاءاللہ کل رزلٹ سنایا جائے گا ۔۔۔۔ جماعت ہشتم کا امتحان گورنمنٹ نے لیا ہے ، گورنمنٹ 9 اپریل کو اعلان کرے گی ۔۔۔ دہم کا بورڈ کا امتحان جاری ہے اور دہم کے بعد نہم کا شروع ہوگا ۔۔۔۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سلیکٹڈ سٹوڈنٹس کا جو کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیا تھا ، اس کا اعلان معلوم نہیں کہ کب ہو گا ۔۔۔۔ گزشتہ سال کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا اعلان ہی نہیں کیا گیا ۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Lahore
54000