19/05/2026
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک ہائی اسکول کی طالبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت اور جذبے سے ایمان افروز تاریخ رقم کر دی ہے۔ شمالی کشمیر کے علاقے 'ہاجن' کی رہائشی گیارہویں جماعت کی طالبہ "اربین طاہر پرے" نے بغیر کسی پیشہ ورانہ خطاطی کی تربیت کے، محض 6 ماہ کے قلیل عرصے میں پورا قرآنِ مجید اپنے ہاتھ سے تحریر کر لیا ہے۔
کشمیر کے مقامی میڈیا کے مطابق اربین طاہر نے اس مقدس سفر کا آغاز جون 2022 میں کیا تھا اور نومبر 2022 تک انہوں نے 900 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت قلمی نسخہ مکمل کیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اربین نے خطاطی (Calligraphy) سیکھنے کے لیے کسی اکیڈمی یا استاد کا رخ نہیں کیا بلکہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران یوٹیوب (YouTube) پر ٹیوٹوریل دیکھ کر گھر پر ہی اس فن کی مشق کی تھی۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اربین طاہر کا کہنا تھا کہ "ہاتھ سے قرآنِ مجید لکھنا میرا بچپن کا خواب تھا۔ میں نے شروع میں صرف اپنی عام لکھائی (Handwriting) کو بہتر بنانے کے لیے یوٹیوب سے دیکھ کر لکھنا شروع کیا، لیکن پھر اللہ نے مجھے اس عظیم کام کی توفیق دی۔ اس سفر میں میرے والدین اور میری کزن ڈاکٹر سیرت وانی نے میرا بھرپور ساتھ دیا"۔
کشمیر کی اس ہونہار بیٹی کا یہ بے مثال کارنامہ اس وقت سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ ان کے اس جذبے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
Disclaimer:
This content is shared for informational purposes only.
15/05/2026
بنگلا دیش کے ضلع لکشمی پور میں واقع مدرسہ دارالعلوم مدنیہ کے دو ہونہار طالب علموں نے انتہائی مختصر وقت میں مکمل قرآنِ مجید حفظ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
مدرسہ انتظامیہ کے مطابق حافظ محمد اللہ نے صرف 4 ماہ اور 15 دن میں حفظِ قرآن مکمل کیا، جبکہ ان کے ساتھی طالب علم حافظ زاہد حسن نے یہ سعادت 4 ماہ اور 20 دن میں حاصل کی۔ اتنے کم عرصے میں قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، جو ان بچوں کی سخت محنت، نظم و ضبط اور اللہ کے فضل کا نتیجہ ہے۔
مدرسے کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علم اپنے سفر کے دوران انتہائی یکسو اور پرعزم رہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتنی قلیل مدت میں یہ سنگِ میل عبور کرنا پختہ ارادے اور مسلسل جدوجہد کا متقاضی ہوتا ہے۔
اپنی اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے طالب علموں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنی اس کامیابی کا سہرا اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کے سر باندھا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ دینِ اسلام کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھ سکیں۔
Disclaimer:
This content is shared for informational purposes only.
25/01/2026
🕋 میقات کی اقسام (5 مشہور میقات)
1️⃣ ذوالحُلیفہ (ابیارِ علی)
📌 اہلِ مدینہ کے لیے
🛣 مدینہ → مکہ
📏 مکہ سے تقریباً 400 کلومیٹر
یہ سب سے دور کی میقات ہے
آج کل یہاں بڑی مسجد ذو الحیفہ ہے اور احرام کی مکمل سہولت موجود ہے
2️⃣ الجُحْفَہ
📌 اہلِ شام، مصر، مغرب کے لیے
موجودہ متبادل: رابغ
📏 مکہ سے تقریباً 190 کلومیٹر
3️⃣ قرن المنازل (السَّیل الکبیر)
📌 اہلِ نجد (ریاض، طائف)
📏 مکہ سے تقریباً 90 کلومیٹر
طائف کے قریب واقع ہے
4️⃣ یَلَمْلَم
📌 اہلِ یمن اور جنوبی علاقوں کے لیے
📏 مکہ سے تقریباً 50–80 کلومیٹر
آج کل اکثر لوگ سعدیہ یا احرام پوائنٹ سے احرام باندھتے ہیں
5️⃣ ذاتِ عِرق
📌 اہلِ عراق کے لیے
📏 مکہ سے تقریباً 85 کلومیٹر
نسبتاً کم استعمال ہوتی ہے
🕋 حرم اور حل کی وضاحت (نقشے کے مطابق)
🔴 حرم
مکہ مکرمہ کا مقدس علاقہ
اس میں:
شکار حرام
درخت کاٹنا منع
خاص احترام واجب
🟡 حل
حرم سے باہر کا علاقہ
عمرہ کرنے والا شخص حل سے احرام باندھ کر حرم میں داخل ہوتا ہے
مثالیں:
تنعیم (مسجد عائشہؓ) – 7 کلومیٹر
جِعرانہ – 16 کلومیٹر
حدیبیہ (شمَیسی) – 22 کلومیٹر
✨ اہم فقہی نکتہ
جو شخص میقات کے اندر رہتا ہے وہ اپنے گھر سے احرام باندھے گا
جو میقات سے باہر رہتا ہے وہ میقات پر احرام باندھے گا
17/09/2025
اپنا جہاں لٹ گیا تو کیا ہوا، دوجہاں کا سرمایہ تو پاس ہے۔
سیلاب متاثرہ خاتون صبح کے وقت ننگے آسمان تلے سڑک کنارے تلاوت کرتے ہوئے۔
معلوم نہیں اس صابرہ شاکرہ پر اللہ کو کتنا پیار آتا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ان کی مشکلیں حل فرمائے اور ہمیں قرآن سے ایسی ہی والہانہ محبت نصیب فرمائے۔۔۔
آمین
#انتخابی