Life at Punjab University Lahore

Life at Punjab University Lahore

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Life at Punjab University Lahore, Education, University Of The Punjab, Lahore.

To share every day activities of Punjab university lahore ♥️

#universityofthepunjabofficial #punjabuniversitylahoreofficial
#punjabuniversityadmissions #pulahore

Photos from Life at Punjab University Lahore's post 15/06/2026

Punjab University Lahore ❤️😌


Photos from Life at Punjab University Lahore's post 11/06/2026

ویمن کونسل پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر یونیورسٹی ہاسٹلز کی غیر قانونی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
طالبات نے رئیس جامعہ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہاسٹلز کو کھولا جائے تا کہ طالبات بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی انٹرنشپس مکمل کر سکیں ۔
اسکے علاوہ طالبات نے مطالبہ کیا کہ سمر سیمسٹر کا آغاز کیا جائے تاکہ طالبات کی ڈگریاں غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

Photos from Life at Punjab University Lahore's post 01/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پشتون ایجوکیشن ڈیولپمنٹ مومنٹ کے سینئر ممبر شیراز خان اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

پشتون ایجوکیشن ڈویلپمنٹ موومنٹ مرحوم کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ مرحوم کی رحلت ایک افسوسناک سانحہ ہے جس کا غم الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شیراز خان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت ان کے اہلِ خانہ اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

22/05/2026

آج پشتون ایجوکیشن ڈیولپمنٹ موومنٹ کی ایک فیمیل ممبر چھٹیوں کے لیے گھر روانگی کے عمل کے دوران کلیئرنس امور کے باعث مبینہ طور پر ہاسٹل میں موجود ہیں اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تنظیم کے مطابق متعلقہ طالبہ کی ڈگری اسی یونیورسٹی میں زیرِ التوا ہے اور یونیورسٹی قواعد کے مطابق ڈگری کے اجراء کے لیے درکار کلیئرنس کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔ اس صورتحال میں تنظیم کا مؤقف ہے کہ امتیازی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور طلبہ کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر طالبہ کا ذاتی سامان اور والیٹ بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور گزشتہ تقریباً آٹھ گھنٹوں سے ان تک مکمل رسائی محدود ہے۔ اس دوران نہ انہیں آزادانہ نقل و حرکت دی جا رہی ہے اور نہ ہی معاملے کے حل کے لیے واضح پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق اس صورتحال پر فوری کارروائی کے لیے ہنگامی نمبر 15 پر بھی رابطہ کیا گیا، تاہم ان کے مطابق موقع پر مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا اور صورتحال تاحال زیرِ التوا ہے۔

پشتون ایجوکیشن ڈیولپمنٹ موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور طلبہ کو ان کے تعلیمی و بنیادی حقوق کے مطابق فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

21/05/2026

Punjab University never disappoints 😭


Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


University Of The Punjab
Lahore