University of Engineering and Technology, Lahore
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from University of Engineering and Technology, Lahore, College & University, Lahore.
Official Page – University of Engineering and Technology, Lahore
Contact Information:
📩 Admissions: [email protected]
📩 Examinations: [email protected]
📩 Alumni Relations: [email protected]
20/06/2026
علم والے کی قدر، علم والا ہی جانتا ہے
معاشروں کی ترقی صرف عمارتوں، سڑکوں اور منصوبوں سے نہیں ہوتی بلکہ ان شخصیات سے ہوتی ہے جو علم، کردار اور قیادت کے ذریعے قوموں کی فکری سمت متعین کرتی ہیں۔ ایسے لوگوں کی خدمات کا اعتراف بھی ایک اعلیٰ علمی اور اخلاقی روایت ہے، کیونکہ جو معاشرے اپنے اہلِ علم کی قدر کرنا چھوڑ دیتے ہیں، وہ اپنے مستقبل کی بنیادیں کمزور کر دیتے ہیں۔
حالیہ دنوں لاہور میں منعقد ہونے والی ایک باوقار تقریب نے اسی خوبصورت روایت کو زندہ کیا، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کے روحِ رواں اور میزبان ڈاکٹر علی ساجد تھے، جنہوں نے نہ صرف ایک منتظم بلکہ ایک دانشور، انجینئر اور قائد کے طور پر اپنی بصیرت کا ثبوت دیا۔
ڈاکٹر علی ساجد ان لوگوں میں سے ہیں جو صرف کامیابی حاصل نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ ایک اچھا لیڈر وہ نہیں ہوتا جو صرف اپنی ذات کو نمایاں کرے بلکہ وہ ہوتا ہے جو معاشرے کے اصل محسنوں اور رہنماؤں کو سامنے لائے۔ اس تقریب کے ذریعے انہوں نے یہی پیغام دیا کہ علم، دیانت اور خدمت کے سفر کو سراہنا دراصل قومی تعمیر میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔
اس موقع پر انجینئرنگ، تعلیم، سماجی خدمات اور قیادت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو تحسینی اعزازات سے نوازا گیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر جناب فہیم الرحمن سہگل کے ہمراہ ڈاکٹر علی ساجد نے اعزازی اسناد اور تحسینی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب کا سب سے نمایاں پہلو یہ تھا کہ اس میں اعزازات کے لیے ان شخصیات کا انتخاب کیا گیا جن کی خدمات اپنی جگہ خود ایک حوالہ ہیں۔
ان میں سرِفہرست یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر، تمغۂ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کا نام پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ادارہ سازی اور شفاف قیادت کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے جس انداز سے یو ای ٹی لاہور کو ترقی کی نئی منازل کی طرف گامزن کیا، وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کی قیادت میں ادارے نے علمی، تحقیقی اور انتظامی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور میرٹ، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ ملا۔
ڈاکٹر علی ساجد کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو اعزاز کے لیے منتخب کرنا محض ایک رسمی فیصلہ نہیں تھا بلکہ اس کے اندر ایک گہرا پیغام پوشیدہ تھا۔ یہ پیغام اس سوچ کی توثیق کرتا ہے کہ میرٹ، قابلیت اور دیانت داری کی بنیاد پر آگے آنے والی قیادت ہی قوموں کی اصل طاقت ہوتی ہے۔ ایسے وقت میں جب مختلف شعبوں میں میرٹ کے بارے میں سوالات اٹھتے رہتے ہیں، ایک میرٹ پر منتخب ہونے والے وائس چانسلر کی خدمات کا اعتراف یقیناً ایک مثبت اور امید افزا علامت ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ علم والے کی قدر، علم والا ہی جانتا ہے۔ ایک دانشور ہی دوسرے دانشور کی علمی عظمت کو سمجھ سکتا ہے، ایک محقق ہی دوسرے محقق کی جدوجہد کا ادراک رکھتا ہے اور ایک حقیقی قائد ہی دوسرے قائد کی خدمات کی اہمیت کو محسوس کر سکتا ہے۔ شاید اسی لیے ڈاکٹر علی ساجد نے ان شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور قومی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
یہ تقریب صرف اعزازات کی تقسیم نہیں تھی بلکہ یہ علم، کردار اور قیادت کے احترام کا اعلان تھی۔ اس نے یہ پیغام دیا کہ معاشرے میں ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اہلِ علم کی خدمات کو یاد رکھتے ہیں، ان کا اعتراف کرتے ہیں اور نئی نسل کو یہ بتاتے ہیں کہ اصل ہیرو وہ ہوتے ہیں جو ادارے بناتے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور قوم کے فکری سرمائے میں اضافہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر علی ساجد اپنی اس کاوش پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اعترافِ خدمت کی ایک خوبصورت روایت کو فروغ دیا۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر جیسے اہلِ علم اور اہلِ قیادت شخصیات اس بات کی علامت ہیں کہ جب قابلیت، دیانت اور وژن یکجا ہو جائیں تو ادارے بھی ترقی کرتے ہیں اور قومیں بھی۔
ایسے لوگوں کی عزت دراصل علم کی عزت ہے، اور علم کی عزت ہی کسی معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔
#تنویریات
See less
18/06/2026
اُلجھا ہے پاؤں یار کا زُلفِ دراز میں
لو ! آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا
UET Administration Warns Students Against Unverified Information and External Interference
A person named Saif-ul-Islam, who for some time had been presenting himself as a UET student on various social media pages in the name of students’ rights, has reportedly been found, according to available records, to have joined the UET AI Center for a two-month Digital Marketing internship. The stipulated duration of his internship has now been completed.
In his admission form, he himself stated that he had completed a B.A. degree from the University of the Punjab. It has been alleged that he attempted to create unrest and disorder among UET students through social media platforms.
The UET administration has clarified that outsiders are not permitted to engage in any political or disruptive activities within the institution. According to the administration, if any external individual attempts to disturb the academic environment of the university in the future, action will be taken in accordance with the rules and regulations.
UET students are advised not to be influenced by unverified information, rumours, or self-proclaimed claims, and to always seek guidance from authentic sources regarding university matters
See less
News Coverage
🚀 UET Lahore Startups Secure PKR 115 Million Investment
A major achievement for innovation and entrepreneurship at UET Lahore! Two promising startups — Awaaz Digital Hub and EcoTMI Pvt. Ltd. — have successfully secured a combined investment of PKR 115 million, marking a significant milestone in transforming research and ideas into impactful ventures.
This success reflects UET Lahore’s growing role in fostering technology-driven solutions, industry collaboration, and startup growth in Pakistan.
14/06/2026
News Coverage
🚀 UET Lahore Startups Secure PKR 115 Million Investment
A major achievement for innovation and entrepreneurship at UET Lahore! Two promising startups — Awaaz Digital Hub and EcoTMI Pvt. Ltd. — have successfully secured a combined investment of PKR 115 million, marking a significant milestone in transforming research and ideas into impactful ventures.
This success reflects UET Lahore’s growing role in fostering technology-driven solutions, industry collaboration, and startup growth in Pakistan.
Nawaz Sharif
14/06/2026
UET Lahore Startups Secure PKR 115 Million Investment
Lahore, June 14, 2026: The University of Engineering and Technology (UET) Lahore has achieved a major milestone in innovation and entrepreneurship as two of its promising startups, Awaaz Digital Hub and EcoTMI Pvt. Ltd., have successfully secured a combined investment of PKR 115 million.
The achievement was highlighted during the Annual Steering Committee Meeting of the Office of Research, Innovation and Commercialization (ORIC), UET Lahore, where the remarkable progress of both ventures was formally acknowledged. EcoTMI Pvt. Ltd., a UET Lahore spin-off company, secured an investment of PKR 95 million. A Memorandum of Understanding (MoU) has already been signed, and the company has been formally established, marking a significant step toward translating university research into commercially viable products and services.
Awaaz Digital Hub, meanwhile, secured PKR 20 million in government-backed funding after emerging as a provincial-level winner in a competitive innovation initiative. The project is being supported under the patronage of Punjab Minister for Education Rana Sikandar Hayat, Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, and Venture Capital Coordinator Syed Aoun Hussain Shah.
Congratulating the teams behind both startups, UET Lahore Vice Chancellor Prof. Dr. Shahid Munir said that the achievement reflects the university’s growing capacity to transform research and innovation into practical solutions that address real-world challenges. He described the development as a proud moment for UET Lahore and appreciated the support of the Government of Punjab and other stakeholders in creating opportunities for young innovators and entrepreneurs.
He further noted that the success of these ventures demonstrates the immense potential of university-based research when combined with entrepreneurship, industry linkages, and public-sector support. According to him, UET Lahore remains committed to fostering an innovation-driven ecosystem that encourages students, researchers, and faculty members to develop scalable and impactful solutions for society.
The two startups are focused on advancing innovation in areas such as artificial intelligence, digital transformation, public service delivery, and sustainable technological development. Their success not only strengthens UET Lahore’s reputation as a leading center of research and innovation but also contributes to Pakistan’s broader efforts to promote knowledge-based economic growth and technology-driven entrepreneurship.
14/06/2026
یو ای ٹی لاہور کے دو اسٹارٹ اپس نے 115 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کر لی
14 جون 2026
لاہور (پریس ریلیز): یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے دو نمایاں اسٹارٹ اپس آواز ڈیجیٹل ہب (Awaaz Digital Hub) اور ایکو ٹی ایم آئی (EcoTMI Pvt. Ltd.) نے مجموعی طور پر 115 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرکے یونیورسٹی کی تحقیق، جدت پسندی اور کاروباری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
یہ اہم پیش رفت یو ای ٹی لاہور کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کی سالانہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آئی، ج
ایکو ٹی ایم آئی (EcoTMI Pvt. Ltd.) نے نجی شعبے سے 95 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ اس ضمن میں معاہدے کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ کمپنی کو باقاعدہ طور پر یو ای ٹی لاہور کی اسپن آف کمپنی کے طور پر قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیابی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو تجارتی سطح پر منتقل کرنے کی ایک اہم مثال قرار دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آواز ڈیجیٹل ہب (Awaaz Digital Hub) نے حکومتی سطح پر 20 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ منصوبے نے صوبائی سطح کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس منصوبے کی سرپرستی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وینچر کیپیٹل کوآرڈینیٹر سید عون حسین شاہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ یو ای ٹی لاہور کے لیے انتہائی فخر اور اطمینان کا لمحہ ہے۔ ہمارے نوجوان محققین اور کاروباری صلاحیتوں کے حامل طلبہ نے ثابت کیا ہے کہ جامعات میں ہونے والی تحقیق کو عملی اور تجارتی میدان میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف یو ای ٹی لاہور بلکہ پاکستان کے علمی و تحقیقی شعبے کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔انہوں نے حکومتِ پنجاب، صنعتی شراکت داروں اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی ایسے منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، حکومتی خدمات کی بہتری اور سماجی مسائل کے مؤثر حل میں معاون ثابت ہوں۔یو ای ٹی لاہور کے یہ دونوں منصوبے اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق، جدت اور تخلیقی صلاحیتیں نہ صرف معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہیں بلکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کر سکتی ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
54890
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 16:00 |
| Tuesday | 08:00 - 16:00 |
| Wednesday | 08:00 - 16:00 |
| Thursday | 08:00 - 16:00 |
| Friday | 08:00 - 16:00 |