University Alerts

University Alerts

Share

To Share , Most Authentic News About University of The Punjab Lahore

Photos from Islami Jamiat -e- Talaba Punjab University's post 11/06/2026

ویمن کونسل پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر یونیورسٹی ہاسٹلز کی غیر قانونی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
طالبات نے رئیس جامعہ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہاسٹلز کو کھولا جائے تا کہ طالبات بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی انٹرنشپس مکمل کر سکیں ۔
اسکے علاوہ طالبات نے مطالبہ کیا کہ سمر سیمسٹر کا آغاز کیا جائے تاکہ طالبات کی ڈگریاں غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

08/06/2026

پنجاب یونیورسٹی: دعووں کی چمک، کارکردگی کی تاریکی

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ آج کل کامیابیوں اور ترقی کے بلند و بانگ دعوے تو بہت کرتی ہے، مگر زمینی حقائق ان دعوؤں کی نفی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ گورننس کا یہ عالم ہے کہ طلبہ، ملازمین اور سکیورٹی گارڈز سب ہی پریشانی اور بے یقینی کا شکار ہیں۔

تعلیم کے فروغ کے دعوے کرنے والی انتظامیہ نے طلبہ پر فیسوں کے بوجھ میں مسلسل اضافہ کر دیا ہے، جبکہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کلاس رومز، بنیادی سہولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری امور میں بہتری کے بجائے حالات روز بروز ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔

رہائش کے مسئلے نے تو طلبہ کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ ہوسٹلوں کی بندش اور رہائش کی گنجائش محدود کیے جانے کے باعث ہزاروں طلبہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کے لیے تعلیم کا سفر مزید دشوار بنا دیا گیا ہے۔

جامعہ کا ماحول علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے بجائے ایک جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، جہاں پابندیاں تو بڑھتی جا رہی ہیں مگر طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ انتظامیہ کی ترجیحات طلبہ کی فلاح و بہبود کے بجائے محض تشہیری بیانات اور کاغذی کارکردگی تک محدود دکھائی دیتی ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ دعوؤں اور اشتہارات کی دنیا سے نکل کر حقیقی مسائل پر توجہ دے۔ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول، مناسب رہائش، معقول فیسیں اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہی کسی بھی جامعہ کی اصل کامیابی کا معیار ہوتا ہے، نہ کہ محض رپورٹس اور دعووں کے ذریعے خود کو کامیاب ثابت کرنا۔

06/06/2026

تاریخ کے جھروکوں سے ✨️

28 نومبر 1975

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آڈیٹوریم میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے اور جامعہ پنجاب کے طلبہ وطالبات سے سیرت النبی کے موضوع مخاطب ہوئے۔
وائس چانسلر جامعہ پنجاب شیخ امتیاز علی نے اس موقع پر مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ کا استقبال کیا ۔

06/06/2026

📢 𝗣𝗨 𝗧𝗲𝘀𝘁 𝗥𝗼𝗹𝗹 𝗡𝗼 𝗦𝗹𝗶𝗽𝘀 𝟐𝟎𝟐𝟔

Roll no slips for 1st Entry Test 2026 has been uploaded.

پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طرف سے پہلے انٹری ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔

Download your Roll No slip from office webstie of Punjab University, Lahore.

Download link :-
http://www.pu.edu.pk/splash/allied

05/06/2026

Are you a student planning to get admission to Punjab University this year?

Keeping its tradition alive, Islami Jamiat-e-Talaba PU is offering Admission Guidance and Test Preparation.

Join our Admission Guidance Forum, where you will get Admission Guidance, Test Preparation Materials, Live sessions, and Mock test.

Join the WhatsApp group via the given link for more updates.

Group #01:
https://chat.whatsapp.com/B8dfIZPV57dDErRC3RDuC6?s=cl&p=a&ilr=0

Group #02:
https://chat.whatsapp.com/GcTGG90NQT94m9IcTj8n2H?s=cl&p=a&ilr=0

31/05/2026

♥️🌹

We were honored to host Mr. Ahsan Fareed, Nazim Islami Jamiat-e-Talaba, University of the Punjab, along with his core committee members at the Meezab Future Consulting Head Office.

The meeting featured productive discussions on higher education opportunities abroad for Punjab University students, evolving study-abroad trends, and students' preferences regarding international education destinations.

We sincerely appreciate the valuable insights shared during the visit and thank our distinguished guests for their time and engagement. We look forward to continued collaboration in empowering students through global educational opportunities.

20/05/2026

ہاسٹل کی غیر قانونی بندش نامنظور

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

08/05/2026

ناظم علاقہ شرقی
برادر طیب احمہ گجر

04/05/2026

کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تونے
وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے ٹوٹا ہوا تارا

تجھے اس قوم نے پالا آغوش محبت میں
کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں تلے تاج سرِدارا

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
برادر احسن فرید ♥️🌹

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


University Of The Punjab
Lahore