13/03/2026
پوری دنیا کو چلانے والے کی ناکام کوششیں
Islam is a life style. Achi Aadatein is a best idea page for making your life smooth and reliable wi InshaAllah – God willing, if God wills it to be so.
A list and explanation of ten good habits for the new Muslim to develop. These habits will help a person understand and practice their new way of life more effectively. Good Habits for New Muslims to Develop
To provide new Muslims with some guidelines to learn more about Islam, and to gain insight into some of the beneficial practices that make following Islam easy. It is a reminder and acknowledg
13/03/2026
پوری دنیا کو چلانے والے کی ناکام کوششیں
11/03/2026
*رمضان کے آخری دس دنوں کے سنہری اعمال*
آخری 10 راتیں آ گئی ہیں، یہ پورے سال کا سب سے قیمتی وقت ہںے
آئیں، 10 آسان مگر بںےحد بابرکت اعمال مل کر کرتے ہیں۔
* 🌟 پہلا عمل
ہر رات قیام اللیل*
ہر رات کم از کم کچھ آیات کے ساتھ قیام اللیل ضرور پڑھیں:
📖 10 آیات = 1 صفحہ ➟ غافلین میں نہیں لکھے جائیں گے 📖 100 آیات = 6 صفحے ➟ قانتین (فرمانبردار بندوں) میں لکھے جائیں گے 📖 1000 آیات = 35 صفحے ➟ مقنطرین (بے شمار اجر والوں) میں لکھے جائیں گے
اگر یہ نماز لیلۃ القدر میں ادا ہو گئی تو گویا آپ نے 84 سال تک روزانہ یہ عمل کیا۔
*✨ دوسرا عمل
سورۂ اخلاص تین مرتبہ*
ہر رات سورۂ اخلاص صرف تین بار پڑھ لیں:
قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوئی تو گویا 84 سال تک روزانہ پورا قرآن پڑھنے کا اجر ملے گا!
*✨ تیسرا عمل
سورۃ البقرہ کی آخری آیات*
ہر رات سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں:
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ...
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوئیں تو گویا تیس ہزار راتوں کے قیام کا اجر ملے گا۔
✨ چوتھا عمل
ہر رات کچھ نہ کچھ صدقہ
ہر رات کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں، چاہے ایک ریال ہی کیوں نہ ہو۔
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہو گیا تو گویا آپ نے 84 سال تک روزانہ صدقہ کیا۔
*✨ پانچواں عمل
یہ ذکر 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ یہ ذکر پڑھیں:
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا تین لاکھ غلام آزاد کیے اور ایک غلام آزاد کرنا جہنم سے نجات کا سبب ہے۔
*✨ چھٹا عمل
سبحان اللہ 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ
سبحان اللہ پڑھیں۔
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا ہر دن 1000 نیکیاں 84 سال تک لکھی جائیں گی یا 1000 گناہ مٹا دیے جائیں گے۔
*✨ ساتواں عمل
لاحول ولا قوۃ کثرت سے پڑھیں*
کثرت سے پڑھتے رہیں:
لاحول ولا قوة إلا بالله
یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔
*✨ آٹھواں عمل
درود شریف 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ پڑھیں:
اللهم صل على محمد وآل محمد
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا ہر دن ہزاروں رحمتیں 84 سال تک آپ پر نازل ہوتی رہیں گی۔
*✨ نواں عمل
بھاری اذکار کا اہتمام*
یہ ذکر خوب پڑھیں:
سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته
نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر اس ذکر کو دن بھر کے تمام اذکار سے تولا جائے تو یہ سب سے زیادہ وزنی ہںوگا۔
اور فرمایا: "كلمتان خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن:
سبحان الله وبحمده
سبحان الله العظيم
(مسلم)
*✨ دسواں عمل
یہ پیغام آگے پہنچائیں*
یہ پیغام اپنے گھر والوں، دوستوں اور پیاروں تک ضرور پہنچائیں۔
جو شخص آپ کی وجہ سے کوئی ایک عمل بھی کرے گا
آپ کو اس کے برابر اجر ملے گا اور اس کے اپنے اجر میں کوئی کمی نہیں آئے گی
۔
*اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان راتوں کی قدر کرنے اور لیلۃ القدر پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
مسائل اور انکا حل
11/03/2026
مولا علی علیہ السّلام سے محبت
*روزے کے باجود جھوٹ بولنے اور دغا بازی کرنے والے کےلیے اللّٰہ کے رسول صلٰی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمان۔*
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ""مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ، فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ"".
*اردو ترجمہ*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا ( روزے رکھ کر بھی ) نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔
*English translation*
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, Whoever does not give up forged speech and evil actions, Allah is not in need of his leaving his food and drink (i.e. Allah will not accept his fasting.)
*صحیح البخاری حدیث نمبر 1903 کتاب الصوم*
*بدھ 25 فروری 2026ء*
*7 رمضان المبارک 1447 ہجری*
Why this year's Ramadan 2026 is a special Ramadan? # # #
*کسی کی اجرت کے معاملے میں اس پر ظلم نہ کرنے کا بیان۔*
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ و قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ لَا يَظْلِمُ أَحَدًا أَجْرَهُ۔
*اردو ترجمہ*
عمرو بن عامر انصاری نے کہا : میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، آپ کہہ رہے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے ، آپ کسی کی اجرت کے معاملے میں کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتے تھے ( بلکہ زیادہ عطا فرماتے تھے ۔ )
*English translation*
Anas b. Malik reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) got himself cupped and never withheld the wages of anyone.
*صحیح مسلم حدیث نمبر 5750 کتاب الصحة والسلامة*
*جمعرات 12 فروری 2026ء*
*23 شعبان المعظم 1447 ہجری*
*کلمات کے ساتھ ساتھ دم کے وقت درد کی جگہ ہر ہاتھ رکھنے کے جواز کا بیان۔*
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا يَجِدُهُ فِي جَسَدِهِ مُنْذُ أَسْلَمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي تَأَلَّمَ مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ بِاسْمِ اللَّهِ ثَلَاثًا وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ۔
*اردو ترجمہ*
حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درد کی شکایت کی جو انھیں اس وقت سے ہوتا ہے جب انھوں نے اسلام قبول کیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا :’’ جسم میں جس جگہ درد ہوتا ہے تم وہاں اپنا ہاتھ رکھو اور تین بار بسم اللہ پڑھو اور سات بار یہ کہو : أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِر ’’ میں اس چیز کے شر سے جو میں ( اپنے جسم میں ) پاتا ہوں اور جس کا مجھے ڈر ہے ، اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘
*English translation*
Uthman b. Abu al-'As Al-Thaqafi reported that he made a complaint of pain to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) that he felt in his body at the time he had become Muslim. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) said:
Place your hand at the place where you feel pain in your body and say Bismillah (in the name of Allah) three times and seven times A'udhu billahi wa qudratihi min sharri ma ajidu wa uhadhiru (I seek refuge with Allah and with His Power from the evil that I find and that I fear).
*صحیح مسلم حدیث نمبر 5737 کتاب الصحة والسلامة*
*اتوار 8 فروری 2026ء*
*19 شعبان المعظم 1447 ہجری*
*ابنِ آدم کی توبہ پر اللہ پاک کی کس قدر خوشی کا بیان۔*
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ أَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَحَدَّثَنَا بِحَدِيثَيْنِ حَدِيثًا عَنْ نَفْسِهِ وَحَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الْمُؤْمِنِ مِنْ رَجُلٍ فِي أَرْضٍ دَوِّيَّةٍ مَهْلِكَةٍ مَعَهُ رَاحِلَتُهُ عَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابُهُ فَنَامَ فَاسْتَيْقَظَ وَقَدْ ذَهَبَتْ فَطَلَبَهَا حَتَّى أَدْرَكَهُ الْعَطَشُ ثُمَّ قَالَ أَرْجِعُ إِلَى مَكَانِيَ الَّذِي كُنْتُ فِيهِ فَأَنَامُ حَتَّى أَمُوتَ فَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى سَاعِدِهِ لِيَمُوتَ فَاسْتَيْقَظَ وَعِنْدَهُ رَاحِلَتُهُ وَعَلَيْهَا زَادُهُ وَطَعَامُهُ وَشَرَابُهُ فَاللَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ مِنْ هَذَا بِرَاحِلَتِهِ وَزَادِهِ۔
*اردو ترجمہ*
جریر نے اعمش سے ، انہوں نے عمارہ بن عمیر سے اور انہوں نے حارث بن سوید سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں حضرت عبداللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) کے ہاں حاضر ہوا ، اس وقت وہ بیمار تھے ، انہوں نے ہمیں دو حدیثیں بیان کیں ، ایک حدیث اپنی طرف سے اور ایک حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ، انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ، آپ فرماتے تھے :’’ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا وہ آدمی ( خوش ہوتا ہے ) جو ہلاکت خیز سنسان اور بے آب و گیاہ میدان میں ہو ، اس کے ساتھ اس کی سواری ہو ، اس ( سواری ) پر اس کا کھانا اور پانی لدا ہوا ہو ، وہ ( تھکا ہارا کچھ دیر کے لئے ) سو جائے اور جب جاگے تو سواری جا چکی ہو ۔ وہ ڈھونڈتا رہے یہاں تک کہ اسے شدید پیاس لگ جائے ، پھر وہ کہے : میں جہاں پر تھا ، اسی جگہ واپس جاتا ہوں اور سو جاتا ہوں ، یہاں تک کہ ( اس نیند کے عالم میں ) مجھے موت آ جائے ۔ وہ اپنی کلائی پر سر رکھ کر مرنے کے لیے لیٹ جائے اور ( اچانک ) اس کی آنکھ کھلے تو اس کی وہ سواری جس پر اس کا زادراہ ، کھانا اور پانی تھا اس کے پاس کھڑی ہو ۔ تو اللہ اپنے مومن بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا یہ آدمی اپنی سواری اور زادِ راہ سے خوش ہوتا ہے ۔‘‘
*English translation*
Harith b. Suwaid said:
I went to see 'Abdullah to inquire about his health as he was sick and he narrated to us a hadith of Allahs Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ). He heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) as saying: Allah is more pleased with the repentance of His believing servant than a person who loses his riding beast carrying food and drink. He sleeps (being disappointed of its recovery) and then gets up and goes in search for that, until he is stricken with thirst. then comes back to the place where he had been before and goes to sleep completely exhausted placing his head upon his hands waiting for death. And when he gets up, lot there is before him his riding beast and his provisions of food and drink. Allah is more pleased with the repentance of His servant than the recovery of this riding beast along with the provisions (of food and drink).
*صحیح مسلم حدیث نمبر 6955 کتاب التوبة*
*جمعرات 5 فروری 2026ء*
*16 شعبان المعظم 1447 ہجری*
*شعبان اللہ تعالیٰ کے ہاں اعمال کی پیشی کا مہینہ ہے۔*
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو الْغُصْنِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! لَمْ أَرَكَ تَصُومُ شَهْرًا مِنَ الشُّهُورِ مَا تَصُومُ مِنْ شَعْبَانَ، قَالَ: ذَلِكَ شَهْرٌ يَغْفُلُ النَّاسُ عَنْهُ بَيْنَ رَجَبٍ وَرَمَضَانَ، وَهُوَ شَهْرٌ تُرْفَعُ فِيهِ الْأَعْمَالُ إِلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَأُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ۔
*اردو ترجمہ*
اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جتنا میں آپ کو شعبان کے مہینے میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اتنا کسی اور مہینے میں نہیں دیکھتا، آپ نے فرمایا: ”رجب و رمضان کے درمیان یہ ایسا مہینہ ہے جس سے لوگ غفلت برتتے ہیں، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں آدمی کے اعمال رب العالمین کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش ہو تو میں روزہ سے رہوں“۔
*English translation*
Usamah bin Zaid said: I said: 'O Messenger of Allah, I do not see you fasting any month as much as Shaban.' He said: 'That is a month to which people do not pay much attention, between Rajab and Ramadan. It is a month in which the deeds are taken up to the Lord of the worlds, and I like that my deeds be taken up when I am fasting. '
*سننِ نسائى حدیث نمبر 2359 کتاب الصیام*
*بدھ 4 فروری 2026ء*
*15 شعبان المعظم 1447 ہجری*
31/01/2026
*نظرِ بد، زہریلے ڈنک، اور جلد پر نکلنے والے دانوں پر دم کرنے کی اجازت کا بیان۔*
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ سُفْيَانَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَسَنٌ وَهُوَ ابْنُ صَالِحٍ كِلَاهُمَا عَنْ عَاصِمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرُّقْيَةِ مِنْ الْعَيْنِ وَالْحُمَةِ وَالنَّمْلَةِ وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ۔
*اردو ترجمہ*
سفیان اور حسن بن صالح دونوں نے عاصم سے ، انھوں نے یوسف بن عبداللہ سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نظر بد ، زہریلے ڈنک اور جلد پر نکلنے والے دانوں میں دم کرنے کی اجازت دی ۔
اور سفیان کی روایت میں ( یوسف بن عبداللہ کے بجائے ) یوسف بن عبداللہ بن حارث ( سے مروی ) ہے۔
*English translation*
Anas reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) granted him sanction to use incantation (as a cure) for the, influence of an evil eye, the sting of the scorpion and small pustules.
*صحیح مسلم حدیث نمبر 5724 کتاب الصحة والسلامة*
*ہفتہ 31 جنوری 2026ء*
*11 شعبان المعظم 1447 ہجری*
"بہادر عورت"… جو تنہائی میں تھک جاتی ہے!
میں نے ایک بہت تکلیف دہ جملہ سنا:
"یہ تو بہادر ہے، سمجھدار ہے، اسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں!"
اور کیونکہ وہ بہادر ہے، اس لیے کوئی اس کی پرواہ نہیں کرتا،
نہ کوئی اس کے لیے کھڑا ہوتا ہے،
بلکہ وہ ہمیشہ اپنی ساری مشکلات کا تنہا سامنا کرتی ہے…
کیونکہ وہ مضبوط، خودمختار، اور سو مردوں کے برابر سمجھی جاتی ہے!
مگر وہ "نازک مزاج، کمزور نظر آنے والی، جو دوسروں کو اپنی چالوں میں الجھاتی ہے"
اس کے لیے سب فکر مند رہتے ہیں، اس کی ہر غلطی معاف کر دی جاتی ہے،
سب اس کا خیال رکھتے ہیں،
کیونکہ "بیچاری، وہ خود سے کچھ نہیں کر سکتی!"
اور پھر وہ بہادر عورت زندگی کے بوجھ تلے تنہا لڑتے لڑتے تھک جاتی ہے…
ذہنی، جسمانی، اور مالی طور پر کمزور ہو جاتی ہے،
کیونکہ سب اسی کی طاقت پر تکیہ کیے بیٹھے رہتے ہیں،
یہ سوچے بغیر کہ وہ بھی ایک انسان ہے، اسے بھی محبت، تحفظ اور سہارا چاہیے۔
وقت کے ساتھ، وہ اپنی اسی طاقت کو بوجھ سمجھنے لگتی ہے،
وہی طاقت جو سب کے لیے سہولت تھی، مگر اس کے لیے تنہائی بن گئی۔
🔸 اپنے گھروں کی "بہادر عورت" کا خیال رکھیں، کہیں دیر نہ ہو جائے…