Vital Molecular Diagnostics & Research Lab.

Vital Molecular Diagnostics & Research Lab.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vital Molecular Diagnostics & Research Lab., 02-Noon Avenue Elyas Colony, Main Canal Road Old Muslim Town Lahore, Lahore.

04/11/2025

السلام علیکم،
جیسا کہ آپ سب کو علم ہے، ویلج سیکریٹری کی جانب سے موصولہ رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بعض لیبارٹریوں کی رپورٹس جعلی پائی گئی ہیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں چند افراد، خصوصاً شنکیاری ایریا سے تعلق رکھنے والے، ملوث ہیں۔

ان کے خلاف دفعہ 419 اور 420 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے باقاعدہ درخواستیں تھانہ شنکیاری میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ مریضوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا انتہائی سنگین جرم ہے، جو نہ صرف آپ کی ساکھ بلکہ مجموعی طور پر صحت کے نظام کو بھی متاثر کرتا ہے۔

براہِ کرم اپنی پیشہ ورانہ دیانت داری ، اعتماد، اور ادارے کی نیک نامی کو برقرار رکھیں۔

Dr. Muhammed NAVEED
Managing Director
Vital Lab Lahore

10/08/2025

For Nikkah purposes, the required tests are HB electrophoresis (for thalassemia) and HCV screening. HBs screening is not necessary.

10/08/2025

السلام علیکم، میں ڈاکٹر محمد نوید اشرف آپ سے مخاطب ہوں۔

حال ہی میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ افراد ہماری لیبارٹری کی رپورٹس میں رد و بدل کر کے جعلی رپورٹس تیار کر رہے ہیں، خصوصاً Hb Electrophoresis جیسے نازک ٹیسٹ میں۔ ان جعلی رپورٹس کی آن لائن ویری فکیشن کے ذریعے ہمیں اس دھوکہ دہی کا پتہ چلا ہے۔

ہم نے اس سلسلے میں مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں، اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ کچھ افراد کے خلاف ایکشن ہو چکا ہے اور کچھ کے خلاف جاری ہے۔ چند افراد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی، جنہیں اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا گیا۔

میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے تمام بھائیوں اور دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں۔

یہ پیغام خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو شنکیاری، بالاکوٹ یا کسی اور علاقے میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ہمیں ان علاقوں سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

آپ سے گزارش ہے کہ نہ صرف اپنی عزت کا خیال رکھیں بلکہ مریضوں کی جان سے کھیلنے سے گریز کریں۔ جعلی رپورٹس نہ صرف مریض کے لیے خطرناک ہیں بلکہ ہماری لیبارٹری کی ساکھ اور اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔

ہم نے اب اپنے سافٹ ویئر میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ رپورٹس میں ایڈیٹنگ ممکن نہ ہو۔ ان شاءاللہ اب سے ہر رپورٹ محفوظ ہوگی۔ تاہم جن کے پاس پرانی رپورٹس موجود ہیں، ان سے درخواست ہے کہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

ہم ہر رپورٹ ایک امانت کے طور پر آپ کے حوالے کرتے ہیں، اور آپ کا فرض ہے کہ اسے ایمانداری سے استعمال کریں۔ جعلی رپورٹس دینا صرف مریض کے ساتھ نہیں، بلکہ اپنے ضمیر اور ہماری لیبارٹری کے ساتھ بھی خیانت ہے۔

اگر یہ غیر قانونی عمل بند نہ ہوا تو ہم مزید سخت قانونی اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے۔

جزاکم اللہ خیراً

25/04/2021
Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


02-Noon Avenue Elyas Colony, Main Canal Road Old Muslim Town Lahore
Lahore