Forces Coaching Academy

Forces Coaching Academy

Share

Test preparation for army, navy, air force, cadet colleges and ISSB ,
To educate and groom the cadets

17/05/2026

Big shout out to my new rising fans! Sidra Arshad

15/05/2026
13/05/2026

Heavy rain in Lahore 4.30 pm 13.05.2026

12/05/2026

چین کا پاکستانی جے- 35 فائیٹر طیاروں کیلئے دنیا کا نیا خطرناک ترین کروز میزائیل
(تحقیق و تحریر - فاروق رشید بٹ)

عالمی مبصرین کے مطابق چین نے ایک ایسا کمپیکٹ اسٹیلتھ کروز میزائل تیار کر لیا ہے۔ جو خاص طور جے- 35 فائیٹر جیٹ اور جے – 20 میں فٹ ہونے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ چار میٹر لمبائی کا یہ کروز میزائیل دشمن کے ریڈار سسٹم کی نظروں سے مکمل پوشیدہ ہو گا۔ تیرہ سو کلومیٹرز کی اپریشنل رینج کا یہ میزائیل تباہ کن سٹرائیکس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سٹیلتھ کروز میزائیل کے بارے عالمی دفاعی ماہرین کی مثبت رایے ہے۔ یہ بھارتی ایس – 400 ڈیفنس سسٹم اور ریڈار بیسڈ دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چینی اور خاص طور پر پاکستانی جے – 35 میں اس کی تنصیب فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے۔ اس کروز میزائیل سے چین اور پاکستان کی فضائی حملوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ یہ بڑی جمپ جنوبی ایشیا کے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک منظر نامے کو ایک نئی شکل دے رہی ہے۔

پاکستان کیلئے چالیس جے – 35 اے طیاروں کی ترسیل اگلے چند ماہ میں شروع ہونے والی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے کے پہلے چھ طیارے جون جولائی میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سٹیلتھ کروز میزائیل کی خصوصیات
اپریشنل رینج : 1330 کلومیٹرز ۔
رفتار : 0.71 ماچ یعنی تقریباً 900 کلومیٹر فی گھنٹہ۔
لمبائی : تقریباً 13 فٹ ۔
قطر : 0.85 میٹر ۔
ہتھیاروں کا وزن : نیوکلیئر اور روائیتی 500 کلوگرام ہتھیاروں کا وزن اٹھانے کی صلاحیت۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق لانگ رینج ہتھیاروں کا چھوٹا سائز انتہائی اہم ہے۔ جبکہ انفراریڈ کولنگ نوزلز اور سیریٹڈ ایگزاسٹ ڈیزائن ان کو ریڈار کی نظروں سے مکمل محفوظ رکھتے ہیں۔

جے- 35 فائیٹر ایئر پاور گیم چینجر
خیال رہے کہ پاکستان چالیس جے- 35 فائیٹر جیٹ حاصل کرنے والا ففتھ جنریشن کلب میں پہلا برآمدی کسٹمر ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس تیز ترین ڈیلیوری کے ساتھ ممکنہ طور پر ایچ کیو – 19 ڈیفنس سسٹم اور کے جے – 500 ایواکس طیارے پاکستان پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔

جے- 35 فائیٹر جیٹ ، ایچ کیو – 19 ائر ڈیفنس سسٹم اور کے جے – 500 اواکس طیاروں کا یہ پیکیج ایک ناقابل شکست انٹر کونیکٹڈ اور مربوط دفاعی نظام تشکیل دے گا ۔ جو پاکستان کی دفاعی اور جارحانہ رسائی کو نمایاں طور پر بڑھائے گا۔ ذرائع کے مطابق جے – 35 طیاروں میں گولہ بارود کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ جس کیلئے اندرونی ہتھیاروں کی خلیج میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آخر کار جے- 35 فائیٹر جیٹ میں 1300 کلومیٹز کی اپریشنل رینج کے سٹیلتھ کروز میزائلوں کے ساتھ پاکستان ائر فورس کی بھارت کے تمام اپریشنل ائر بیسز پر تباہ کن حملوں کی صلاحیت بھارتی ائرفورس کیلئے تباہ کن پیغام ہے۔ اس سٹیلتھ کروز میزائیل کی بدولت پاکستان بھارت کی اہم تنصیبات پر محفوظ فاصلے سے اسٹینڈ آف اٹیک سکتا ہے۔ جبکہ 1,330 کلومیٹر کی اپریشنل رینج پاکستانی پائلٹوں کو دشمن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر سرحد سے دور اہم دفاعی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی قابلیت دیتی ہے۔

یہ جدید ترین دفاعی نظاموں کیلئے خطرہ کیوں ہے؟
بھارت کے ایس – 400 جیسے جدید فضائی دفاعی نظام ، حملہ آور طیاروں یا میزائیلوں کو روکنے کے لیے راڈار کی کھوج پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ تاہم اس نئے چینی اسٹیلتھ کروز میزائل میں ریڈار کی نظروں سے اوجھل صلاحیت کے نظام اور ایس – 400 کو نشانہ بنانے کیلئے اسی سسٹم کی ریورس انجینرنگ ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے۔

اس حوالے سے اس کی سیرٹیڈ نوزل اور کولنگ فیچرز انفراریڈ سگنیچرز کو انتہائی کم کرتے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر اس کے اسٹیلتھ ٹریکنگ کے عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔

پاکستان ایئر فورس کے ذرائع کے مطابق سٹیلتھ کروز میزائل درست ٹارگٹ سٹرائیک میں لاثانی ہے۔ خود حفاظتی کور میں رہنے کی صلاحیت اہم دفاعی تنصیبات پر کاری ضرب لگانے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ جس کی بدولت پاکستان ائر فورس کو تین گنا بڑی انڈین ائر فورس کے خلاف ایک نا قابل شکست برتری حاصل ہو جائے گی۔

چینی پلیٹ فارمز کے ساتھ پاکستان کا موجودہ تجربہ گیم چینجر ہے۔ یہ بشمول جے ایف – 17 تھنڈر طیاروں اور دوسرے میزائل سسٹمز، ہموار انضمام کو یقینی بناتا ہے۔ چین اور پاکستان کا مشترکہ تربیتی پروگرام اور باہمی تکنیکی تعاون آپریشنل تیاریوں کو مزید تیز کر رہا ہے۔

علاقائی سلامتی کی سرگرمیوں پر اثرات
بھارت کیخلاف حالیہ جنگ میں پاکستان نے یہ حقیقت اجاگر کی ہے۔ کہ جدید جنگ میں تعداد اور مقدار سے زیادہ اہمیت معیار کی ہے۔ کسی ملٹری پاور کی عددی برتری اپنی جگہ اہم رہتی ہے۔ لیکن کامیاب اسٹیلتھ ٹیکنالوجی ، اریشنل رینج، درستگی سے نشانہ لگانے کی اہلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت شدید جنگی تنازعات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں ۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی جنگی صلاحیتیں مشرقی سرحدوں پر دفاعی پوزیشن کو مضبوط کر رہی ہیں۔ اسٹینڈ آف اپریشنل رینجز سے کلیدی انفراسٹرکچر پر تباک کن حملوں کی صلاحیت ممکنہ مخالفین کو جارحانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے اور انسدادی اقدامات میں بھاری سرمایہ کاریوں پر مجبور کرتی ہیں۔

جنگی ماہرین پاکستان کے اس دفاعی نقطہ نظر سے متفق ہیں۔ کہ جدید ہتھیاروں ک استعمال کیلئے با صلاحیت مین پاور اہم تر ہے۔ اور پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس 30 ملین ڈالرز کے طیارے سے 300 ملین ڈالرز کی قیمت کے رافیل طیارے کو شکست دینے والے پائیلٹس اس کی کامیابی کی ضمانت ہیں

پاک فضائیہ چین کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری پر مکمل اعتماد کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کی راہوں پر گامزن ہے۔ جدید ترین سٹیلتھ کروز میزائیلوں سے لیس جے- 35 فائیٹر جیٹ ، ایچ کیو – 19 ائر ڈیفنس سسٹم اور کے جے – 500 ریڈار ایواکس طیاروں کا مربوط انٹر کونیکٹ ایبل جنکشن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا رہا ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


01 Muslim Block Allama Iqbal Town Malik Plaza Scheme Mor
Lahore
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00