Hazara Convent Public School

Hazara Convent Public School

Share

To get together is the beginning...
To stay together is progress...
To work together is Success...

21/06/2026

Happy Father's Day to a child's first hero, who loves us unconditionally

21/06/2026
Photos from Hazara Convent Public School's post 08/06/2026

ماہانہ درسِ قرآن کی بابرکت تقریب

سکول میں ماہانہ درسِ قرآن کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مانسہرہ شہر کے معروف جید عالمِ دین حضرت مولانا اجمل شاہ صاحب، امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ، اکبر خان روڈ مانسہرہ، نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔

اپنے فکر انگیز خطاب میں مولانا صاحب نے قرآنِ مجید کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ قرآنِ کریم انسانیت کے لیے ہدایت کا کامل سرچشمہ ہے اور اس کا ہر ہر حرف حق و صداقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو قرآنِ مجید سے مضبوط تعلق قائم کرنے اور اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی تلقین کی۔

مولانا صاحب نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے نہایت خوبصورت انداز میں سمجھایا کہ جس طرح انسان عمر کے ساتھ جسمانی طور پر نشوونما پاتا ہے اور علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح اس کے اخلاق، کردار، گفتگو، ادب، احترام، احساسِ ذمہ داری اور والدین کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ حقیقی تعلیم وہ ہے جو انسان کی ظاہری اور باطنی شخصیت دونوں کی تعمیر کرے۔

طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک حدیثِ مبارکہ کی تشریح میں فرمایا کہ ماں گھر کی ملکہ ہوتی ہے، اس لیے اولاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھریلو امور میں والدہ کا ہاتھ بٹائے، ان کی خدمت کرے اور ان کے آرام و سکون کا خیال رکھے۔ والدین کی خدمت اور احترام اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر سکول کے پرنسپل جناب محمد مشتاق خان صاحب نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ اس قسم کی دینی و تربیتی مجالس طلبہ کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بعد ازاں سکول کی اسلامک سوسائٹی کی جانب سے حضرت مولانا اجمل شاہ صاحب کو ان کی تشریف آوری اور قیمتی خطاب کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تحفہ پیش کیا گیا۔

آخر میں مہمانِ خصوصی نے خصوصی دعا فرمائی جس میں پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود اور طلبہ و اساتذہ کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

سکول انتظامیہ حضرت مولانا اجمل شاہ صاحب کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر طلبہ کی علمی، اخلاقی اور روحانی رہنمائی فرمائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عافیت اور دینِ اسلام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Akbar Khan Road
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:30
Saturday 08:00 - 14:00