15/06/2026
سابق اپوزیشن لیڈر محمد درویش کیی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم محمد حکیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت، بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
08/06/2026
ہم افضال خان گجر اور اُن کے ساتھیوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔
ہم اس سانحے میں افضال خان گجر کی ننھی بیٹی کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ افضال خان گجر اور دیگر زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
01/06/2026
خان محمد کے دادا محترم عنبر خان عرف میندا کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ علاقے کے مشران، عمائدین اور عزیز و اقارب بڑی تعداد میں شریک ہو کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
30/05/2026
سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وی سی نوخارہ گردے میں مرحوم عنبر خان عرف میندہ کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ محمود خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔
30/05/2026
تحصیل ناظم مٹہ جناب عبداللہ خان نے وی سی نوخارہ گر دے میں مرحوم عنبر خان عرف میندا کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ 30/5/26کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
28/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر سابق وزیرِ اعلیٰ Mahmood Khan، مشرانِ علاقہ، معزز عمائدین اور تمام اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقے ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہمارے علاقے میں امن، ترقی، بھائی چارہ اور خوشحالی ہمیشہ قائم
27/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر اور خوشی ہے۔
آپ کی تشریف آوری ہماری محبت، بھائی چارے اور خوشیوں میں مزید اضافہ کا سبب بنی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور زندگی کو امن، خوشحالی اور برکتوں سے بھر دے۔
عید مبارک 🌙✨