How to attach baby to Breast?
🔹 اگر بچے کے منہ میں صرف نپلز جائیں گے تو دودھ کا بہاؤ کم ہوگا۔ ضروری ہے کہ نپل کے گرد گہرے رنگ کا حصہ جسے ایرولا کہتے ہیں، وہ بھی بچے کے منہ میں جائے۔ اس طرح دودھ کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔ اور بچے کی بھوک مٹتی ہے۔
🔹 جب بچے کا اوپری ہونٹ ٹھیک نپل کے نیچے ٹچ ہوتا ہے تو بچہ زیادہ Wide منہ کھولتا ہے۔ اس پوزیشن میں نپل بچے کے منہ کے اندر تالو کو لگتا ہے۔ اور اس طرح دودھ کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ Good Latch کی ظاہری شکل ہے۔ اور اسی سے نپلز کی تکلیف کم سے کم ہوتی ہے۔ اسی سے ہی زخم ہونے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں۔
اس طرح بچہ زیادہ دودھ پی سکتا ہے۔ اور جلدی بھوک مٹتی ہے۔
🔹 لیکن جب بچے کا ہونٹ یا منہ نپلز کے برابر ہو یا اوپر ہو تو بچے کو صرف نپلز تک رسائی ملتی ہے۔ نپلز کا کچھ حصہ بچے کے منہ میں نہیں جا پاتا (نپلز اور ایرولا کا حصہ) جس کی وجہ سے دودھ کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔
بہاؤ کم، دودھ کم اور یوں زیادہ دیر تک بچے کو دودھ پینے کی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس طرح کی Latch تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اور ایسے Latch کرنے سے ہی نپلز زخمی ہو سکتے ہیں۔
🔹 جب بچہ بھوک کے سگنلز شو کرے تب اس کو دودھ پلانے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے۔ سگنلز: منہ میں ہاتھ ڈالنا، بار بار منہ کھولنا، منہ ادھر ادھر پھیر کر دودھ کی تلاش کرنا وغیرہ (رونا بہت بعد کا سگنل ہے)
🔹 بہت سی مائیں بچے کی طرف جھک کر خود نپل اس کے منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یا تب نپل منہ سے لگاتی ہیں جب بچہ ابھی منہ زیادہ نہیں کھول رہا ہوتا۔ یوں Latch ٹھیک سے نہیں ہو پاتا۔ ماں اور بچے دونوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
🔹 بچے کو سینے کے قریب لائیں۔ نپل کبھی بچے کے قریب لے کر مت جائیں۔ نپل قریب لے کر جانا نپل کے ساتھ ساتھ کمر، گردن اور آپ کے ٹانکوں کی جگہ کی تکلیف کا باعث بنے گا۔
اور ممکن ہے بچے کو یوں محسوس ہو کہ اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید بھوک میں بھی وہ نپلز سے منہ پھیرنا شروع کر سکتا ہے۔ چڑچڑا ہو سکتا ہے۔ رو سکتا ہے۔
🔹 بچے کے سر کے نیچے ہاتھ نہیں رکھنا۔ اپنے بازو کو اس طرح اس کے کندھوں کے نیچے سیٹ کریں۔ کہ اس کے اوپری جسم کو سپورٹ بھی مل جائے اور وہ دودھ ڈھونڈنے کی کوشش بھی جاری رکھے۔
🔹 پوزیشن کیلئے ویڈیو دیکھنا ضروری ہے۔ آپ دیکھ کر بچے کی پوزیشن سیٹ کرنا سیکھ پائیں گی۔
🔹دودھ پلاتے ہوئے کبھی نپل نہیں پکڑنی اور اگر بریسٹ کو پوزیشن دیں اپنے ہاتھوں سے تو اپنے ہاتھ بچے کے چہرے کو ٹچ نہیں ہونے دیں گی۔ نپلز بالکل نہیں پکڑنے۔ تاکہ بچے کو آزادانہ طور پر دودھ پینے کا موقع ملے۔
🔹بچے کی ناک آپ کے بریسٹ سے چپکی نہ ہو بلکہ اس کی ٹھوڑی chin آپ کے بریسٹ سے ٹچ کرے۔
For Consultations: (WhatsApp): 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ
Baby Feeding Solutions
Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care.
Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (CLSP), helping parents feed their babies with confidence.
📍 Online Consultations
📞 Appointments via WhatsApp Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care to support families through breastfeeding, bottle feeding challenges, pumping guidance, and picky eating. Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (C
وہ غلطیاں جن سے بریسٹ ملک کم ہو سکتا ہے...!
1- فیڈ کروانے میں دیر لگانا - (فیڈ کروانے کیلئے زیادہ دیر انتظار کروانا):
فیڈنگ کے دوران لمبا وقفہ کرنا تاکہ بچہ ایک روٹین یا شیڈول میں فیڈ کرنا سیکھ پائے۔ لیکن ابتدائی ہفتوں میں اس طرح آپ کے جسم کو سگنل جاتا ہے کہ کم دودھ کی ضرورت ہے۔ سپلائی ڈیمانڈ سے بڑھتی ہے۔ اور ننھے انسان گھڑیوں سے نہیں چلتے۔
2- آدھی رات کے فیڈنگ سیشن چھوڑ دینا:
آدھی رات کو 1 بجے سے 5 بجے کے بیچ کے فیڈ... تب ہی تو Prolactin levels بڑھے ہوتے ہیں۔ اس دورانیے میں فیڈ نہ کروانا، بچے کو فیڈر دے کر سلا دینا، پمپ مس کر دینا بھی سپلائی کم کرتا ہے۔
3- بریسٹ فیڈنگ کے دوران درد کو ہلکا لینا:
اگر بریسٹ فیڈنگ کے دوران درد ہوتا ہے، نپل فیڈ کے بعد لپ اسٹک شیپ بن جاتی ہے، ملک ٹرانسفر کم ہو جاتا ہے، لمبے دورانیے تک فیڈنگ سیشن چلتے ہیں تو یہ بھی سپلائی کم کر سکتا ہے۔
4- یہاں فارمولا Villain نہیں...
لیکن یہ تو دیکھیں بچے کو تو فیڈر دے کر اس کا پیٹ بھر دیا گیا لیکن آپ کے جسم کو سگنل ملا ہی نہیں کہ دودھ کی ضرورت ہے۔ یہ ریاضی کا مسئلہ سمجھ لیں جناب۔ بریسٹ کو جب تک Stimulate نہ کیا جائے، ملک ایکسپریس نہ کیا جائے سپلائی تو کم ہوگی ہی ہوگی...
5- فیڈ مس ہو گیا...!
کبھی لمبا سفر، کبھی زیادہ نیند، کبھی بخار کی وجہ سے بچے کا کم فیڈ لینا یا کبھی کسی اور کا بچے کو فیڈر دے دینا، ہر بریسٹ فیڈنگ سیشن مس کرنے پر بھرپائی تو کرنی ہی ہوگی۔ ایکسٹرا پمپنگ سیشن نہ رکھیں تو ملک سپلائی کم ہو جائے گی۔
6- ایک دو قطرے ہی تو آتا ہے..!
پمپ یا ہینڈ ایکسپریس شروع کرتے وقت شروع میں چند قطرے دودھ آنے پر مایوسی ہوتی ہے اور اکثر خواتین ایک منٹ سے زیادہ کوشش ہی نہیں کرتیں۔ لیکن بعض اوقات دودھ کا بہاؤ تیز ہونے میں کچھ Letdowns لگتے ہیں۔ بس صحیح پمپ، پراپر روٹین اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کم پمپ یا ایکسپریس کرنا بھی سپلائی کم کر سکتا ہے۔
7- ہر ٹوٹکہ دوا کر لی...
لیکن جناب ٹوٹکے دوائیں سپلیمنٹس کچھ حد تک سپلائی بہتر کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر مکمل طور پر اور مستقل
روٹین میں ملک ایکسپریس نہ کریں، بچے کو ٹھیک سے فیڈ نہ کروائیں تو سمجھ لیں سپلائی پھر بھی کم ہی ہوگی۔
8- ابتدائی ہفتوں میں ویٹ گین سے جڑے مسائل کو سنجیدہ نہ لینا:
نومولود بچہ روز پوٹی نہ کرے، بچہ دوسرے ہفتے سے آہستہ آہستہ وزن نہ بڑھائے، بچہ زیادہ سوئے اور ٹھیک سے فیڈ نہ کرے... یہ وہ Red Flags 🚩 ہیں جن پر توجہ نہ دینا بھی سپلائی سے جڑے مسائل کی وجہ بنتا ہے۔
آپ کے کیس میں ملک سپلائی کم ہونے کی وجہ کیا تھی؟؟؟ راہنمائی کیلئے آج ہی مجھ سے Consultation لیں۔ جلدی سے Consult لکھ کر مجھے واٹس ایپ میسیج کریں 📣
WhatsApp: 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ
پتلی سوجی، پتلا ساگو دانہ، پتلا سیریلیک 🤢
اگر یہ آپ 6 ماہ سے چھوٹے بچوں کو دیں تو اس لئے ٹھیک نہیں کہ اس کو لوگ پیٹ بھرنے کیلئے، وزن بڑھانے کیلئے، دودھ کم کرنے کیلئے دینے لگتے ہیں۔ جبکہ ویسے تو اس عمر میں سولڈز دیتے نہیں۔ اگر دیں بھی تو مقصد صرف نئے فلیورز کا عادی کرنا اور کھانے کی روٹین بنانا ہونا چاہیے۔
اگر یہ 6 ماہ سے بڑے بچوں کو دیں۔ تو جناب ہر روز، فیڈر بھر بھر کر دینا اس عمر کے بچوں کیلئے بھی مناسب نہیں۔ کیونکہ یہ تو چبانا سیکھنے کی عمر ہوتی ہے۔ اس میں پتلی کرکے صرف کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل فوڈز دینا جس میں بس دودھ ہی دودھ ڈالا ہو یا پھر پراسیسڈ فوڈز طاقت اور نیوٹریشن کی کوشش میں دیں... تو بچہ چبانا کیسے سیکھے گا؟؟؟ دوسری فوڈز میں دلچسپی کیسے لے گا؟ نئے مگر نیچرل فلیورز کا عادی کیسے ہوگا؟؟؟
ہاں 1 سال سے چھوٹے بچوں کیلئے نرم غذائیں ضروری ہیں... مگر پتلی کر، فیڈر کٹوری بھر... منہ بھر... زبردستی کر کر.... دینا.... کھانے کا عادی نہیں کرتا۔ کھانے میں دلچسپی بھی نہیں دلاتا۔ کھانے کا شوقین تو بالکل نہیں بناتا اور مختلف فوڈز کھانا بھی نہیں سکھاتا۔ 🙄
ذرا سوچیے ⚠️
اگر آپ اپنے بچے کی ڈائیٹ کو لے کر پریشان ہیں تو ابھی "Tips" لکھ کر میسیج کریں 📣 اور ہماری خواتین سپیشل کمیونٹی کا حصہ بنیں۔
WhatsApp: 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ
میں اصل میں سست نہیں ہوئی.... سن ہو گئی ہوں...! کیونکہ گھر میں 7 بچے ہیں... اور گرمیوں کی چھٹیاں ہیں! 😵🥴
فاطمہ شاہ (جنگی میدان میں پوسٹ لکھنے کی کوشش کرتے ہوئے 🥴)
گرمیوں کی چھٹیاں... جیسے کوئی جنگ... !
تھک گئی ہیں؟؟؟ غصہ، اکتاہٹ، چڑچڑاپن، بے زاری، تھکاوٹ اور کمزوری.... سارے مسائل ایک ساتھ...! تو پھر یہ ٹپ فالو کریں۔
ٹھنڈا پانی لیں۔ منہ دھوئیں۔ کلائیاں دھوئیں، گردن کے پیچھے ٹھنڈا پانی ڈالیں، بغلوں میں ڈالیں... بس 30 سیکنڈ ہر سٹیپ فالو کریں.... اور یہ آپ کو فوراً پرسکون کرنے میں مدد دے گا۔ دل کی دھڑکن بہتر ہوگی، انرجی بڑھتی محسوس ہوگی، غصہ بھی ٹھنڈا ہو جائے گا، چڑچڑاپن تھوڑی پازیٹیو انرجی میں بدلنے لگے گا۔ 😋😋
۔
۔
فاطمہ شاہ
06/06/2026
گرمیوں کی چھٹیاں... جیسے کوئی جنگ... !
تھک گئی ہیں؟؟؟ غصہ، اکتاہٹ، چڑچڑاپن، بے زاری، تھکاوٹ اور کمزوری.... سارے مسائل ایک ساتھ...! تو پھر یہ ٹپ فالو کریں۔
ٹھنڈا پانی لیں۔ منہ دھوئیں۔ کلائیاں دھوئیں، گردن کے پیچھے ٹھنڈا پانی ڈالیں، بغلوں میں ڈالیں... بس 30 سیکنڈ ہر سٹیپ فالو کریں.... اور یہ آپ کو فوراً پرسکون کرنے میں مدد دے گا۔ دل کی دھڑکن بہتر ہوگی، انرجی بڑھتی محسوس ہوگی، غصہ بھی ٹھنڈا ہو جائے گا، چڑچڑاپن تھوڑی پازیٹیو انرجی میں بدلنے لگے گا۔ 😋😋
۔
۔
فاطمہ شاہ
Unpopular Parenting Advice ✨.
Many behavior issues improve when children get more sleep.
Share your thoughts.
Unpopular Parenting Advice ✨
Attention is the most powerful reward — even negative attention reinforces behavior.
Share your thoughts.
Unpopular Parenting Advice ✨
Too many reminders (“eat, eat, eat”) can shut down appetite signals.
Share your thoughts.
میرے بڑے بیٹے نے مجھے محسوس کروایا کہ مجھے دس ایسے مل جائیں تو بھی میں آرام سے پال لوں گی... اور میرے چھوٹے بیٹے نے یہ ثابت کر دیا کہ "مما میں اکیلا ہی 10 کے برابر ہوں" 😅😅
۔
۔
فاطمہ شاہ (ممتا انجوائے کرتے ہوئے 😵💫😪)
For Lactation and Baby Feeding Consultations 0335 6203808
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Website
Address
Multan