Jamia Zia-ul-Uloom

Jamia Zia-ul-Uloom

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Zia-ul-Uloom, Education, Education, Multan.

16/06/2026

یکم محرم الحرام | یوم شہادت
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

Photos from Jamia Zia-ul-Uloom's post 12/06/2026

تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم
جامعہ کے شعبہ حفظ سیکشن 2 کے طالب علم حافظ محمد محسن ولد ملک شبیر احمد کھوکھر' جنہوں نے اپنے استاذ' قاری سراج احمد عباسی صاحب کے پاس قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
حافظ شعیب وحید (نائب مہتمم جامعہ)، مولانا حافظ محمد رمضان (ناظم تعلیمات جامعہ) اور قاری فیاض احمد عباسی (صدر مدرس شعبہ تحفیظ القرآن) بھی موجود ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر قاری صاحب نے اپنے شاگرد رشید کو قرآن کریم کا آخری سبق پڑھایا۔ یوں یہ لمحہ طالب علم کے لیے، ان کے والدین اور عزیز و اقارب کے لیے ایک خوبصورت یاد بن گیا۔
ہم حافظ محمد محسن کو،ان کے والدین کو اور قاری صاحب محترم کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
میڈیا سیل جامعہ ضیاءالعلوم
ظریف شہید شجاع آباد ، ملتان

#ضیاءالعلوم #تکمیل #حفظ

Photos from Jamia Zia-ul-Uloom's post 08/06/2026

فخر شجاع آباد محترم جناب شمشیر احمد خان بلوچ صاحب (ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان)
کی جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید میں تشریف آوری۔
حضرت مولانا عبدالوحید اختر صاحب (مہتمم جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید) نے اپنے دیرینہ ساتھی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
محترم جناب حافظ محمد اسلم صاحب (امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان) ، محترم چوہدری محمد اسماعیل میؤ صاحب (بزرگ رہنما جماعت اسلامی) ، محترم جناب شوکت خان جوئیہ صاحب ، محترم چوہدری عامر اسماعیل میؤ صاحب ، محترم چوہدری حنیف میؤ صاحب، محترم حافظ مصعب وحید صاحب اور محترم ذیشان شبیر صاحب بھی موجود تھے۔
محترم شمشیر احمد خان بلوچ صاحب نے جامعہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو سراہا اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق نئی تجاویز پیش کیں۔
ہم اپنے تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ جامعہ تشریف لائے اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔
حافظ شعیب وحید
نائب مہتمم جامعہ

03/06/2026

عید قرباں کی چھٹیاں ختم
4 جون بروز بدھ سے پڑھائی کا باقاعدہ آغاز
طلبہ کرام بروقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، شکریہ

01/06/2026

شکریہ محبّین جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر نصیب فرمائے، آمین

Photos from Jamia Zia-ul-Uloom's post 30/05/2026

خانیوال: مولانا عبدالوحید اختر صاحب حفظہ اللّٰہ (مہتمم جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید شجاع آباد و صدر جمعیت اتحاد العلماء جنوبی پنجاب)' حضرت مولانا راؤ منور حسین صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ جدیدہ وہاڑی و ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء جنوبی پنجاب) سے اُن کی والدہ مرحومہ مغفورہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔
مولانا محمد احمد صاحب (نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل شجاع آباد)، چوہدری عبدالقدیر رحمانی صاحب (امیر جے آئی ظریف شہید) اور قاری شفیق احمد بودلہ صاحب بھی ساتھ موجود ہیں۔

30/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللھم اغفرلھا وارحمھا، آمین

Photos from Jamia Zia-ul-Uloom's post 28/05/2026

قربانی پروجیکٹ 2k26 | دوسرا دن
جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید شجاع آباد ملتان

Photos from Jamia Zia-ul-Uloom's post 27/05/2026

قربانی پروجیکٹ2k26 | پہلا دن
جامعہ ضیاءالعلوم ظریف شہید شجاع آباد
مہتمم جامعہ حضرت مولاناعبدالوحیداختر صاحب حفظہ اللّٰہ قربان گاہ کا وزٹ کر رہے ہیں۔

27/05/2026

اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Education
Multan