Mehmoodia Ubaidia Taleem ul Quran

Mehmoodia Ubaidia Taleem ul Quran

Share

Madarsa Mehmoodia Ubaidia Taleem ul Quran is an Educational Institue which provide high Quality Educ

28/05/2026

*اللھم صل وسلم وبارک علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین*
*یادیں بکھری ہیں... دعائیں جڑی ہیں... رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا*

یہ تصویریں بولتی ہیں
یہ وہی چہرے ہیں جن کی تلاوت سے مسجد گونجتی تھی،
یہ وہی ننھے شہزادے ہیں جن کی شرارتوں میں بھی ادب کی جھلک تھی،
یہ وہی طلباء ہیں جو کبھی ہماری آنکھوں کا تارا اور دل کا سکون تھے۔
آج جب یہ بچے رخصت ہو کر چلے گئے ہیں، ان کی یاد دل کو بے چین کر دیتی ہے
آج وہ دور چلے گئے، مگر دعاؤں کا رشتہ قائم ہے۔

*اللہ تعالیٰ میرے موجودہ تمام طالب علموں کو*
حفظِ قرآن کی توفیق، اخلاصِ نیت، اور استقامت عطا فرمائے۔
انہیں علمِ نافع، عملِ صالح اور خدمتِ دین کا خادم بنائے۔ آمین

*اور جو طلباء رخصت ہو کر چلے گئے،*
جو اب کہیں اور علم کے متلاشی ہیں،
اللہ ان کے ہر قدم کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔
انہیں حافظ، عالم، داعی، مبلغ اور امت کا فخر بنائے۔
جہاں بھی ہوں، اللہ کی حفاظت میں ہوں، یہی دعا ہے۔ آمین

*ہمارے وہ تمام احباب، مخلصین، معاونین اور خادمین*
جنہوں نے اس ادارے کو دل سے سینے سے لگایا،
اللہ ان کے مال، جان، وقت اور نیت کو قبول فرمائے۔
ان کے گھروں میں برکت، صحت، عافیت اور سکون نازل فرمائے۔
انہیں دنیا و آخرت کی کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

*یا اللہ!*
ہمارے شیخ کریم کے صدقے،
حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے،
اس ادارے پر، اس کے اساتذہ پر، طلباء پر، معاونین پر
اپنی خاص رحمت، برکت اور قبولیت کا نزول فرما۔
اس درسگاہ کو قیامت تک علم، ہدایت اور اخلاص کا مینار بنا دے۔

*اے اللہ!*
ہمیں اپنی محبت، اپنے رسول ﷺ کی محبت، اور قرآن کی محبت میں زندہ رکھ۔
ہمیں قرآن کا وارث بنا، قرآن ہمیں جنت کا وارث بنا دے۔
ہمارے گناہ معاف فرما، ہماری خطائیں درگزر فرما، اور ہمیں اپنی رضا نصیب فرما۔ آمین یا ارحم الراحمین

*اللھم صل وسلم وبارک علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین*

26/05/2026

*رب کے مہمان، ماؤں کے شہزادے*
*مدرسے کے پھول، گھر کی رونقیں*

آج مدرسے کی چھٹی کے بعد ہمارے یہ چھوٹے چھوٹے ننھے شہزادے، *حفاظ کرام*، اپنے اپنوں کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منانے کے لیے اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

یہی تو ہیں امت کا سرمایہ، کل کے حافظ، عالم اور داعی۔
اللہ تعالیٰ میرے ان حفاظ کرام کی حفاظت فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین

13/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

*خبر غم و پر ملال*

بہت رنج و افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مفتی میاں عبدالعلی صاحب رحمۃ اللہ علیہ،آستانہ عالیہ عبیدیہ کے سجادہ نشین پیر خاصے والے، اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ کریم لواحقین، مریدین، اور تمام محبین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

نمازِ جنازہ کا وقت و مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

06/05/2026

فیضانِ عبیدیہ
شام کا کھانا

01/05/2026

#فیضان #عبیدیہ
مدرسہ محمودیہ عبیدیہ تعلیم القرآن کے طلبہ کا تفریحی ٹرپ ملتان تا تونسہ شریف
23/04/2026 بروز جمعرات

25/04/2026

*فیضانِ عبیدیہ*الحمدللہ مورخہ 23 اپریل 2026، بروز جمعرات، مدرسہ محمودیہ عبیدیہ تعلیم القرآن ملتان کے ان خوش نصیب طلبہ کا علمی و تفریحی ٹرپ تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوا *جن کی فراغت ان شاء اللہ 2026 میں ہوگی*۔ یہ سفر بچوں کے لیے علم، تربیت اور بزرگان دین سے نسبت کا ذریعہ بنا۔

اس قافلے کی سب سے بڑی سعادت یہ رہی کہ ہمارے طلبہ کو ایسی عظیم ہستیوں کی سرپرستی نصیب ہوئی جنہوں نے جانے سے واپسی تک بچوں کو بے پناہ شفقت اور عزت دی۔

*قافلے کی سرپرست ہستیاں*

1. *پیر طریقت، رہبر شریعت، آل نبی، اولاد علی، خطیب پاکستان حضرت علامہ مولانا سید پیر احمد رضا شاہ بخاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ*
*آپ کا وجود ہمارے لیے سایہ رحمت ہے۔ حضرت نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود صرف بچوں کی محبت میں یہ سفر اختیار فرمایا۔ پورے راستے ایک ایک بچے پر شفقت فرمائی، ان سے حال احوال پوچھا، دعائیں دیں اور اپنے نورانی کلمات سے سب کے دلوں کو منور کیا۔ آپ کی صحبت، آپ کی مسکراہٹ اور آپ کی دعا ہی اس سفر کی اصل کامیابی ہے۔ آپ نے ثابت کر دیا کہ بڑے لوگ چھوٹوں پر شفقت کر کے ہی بڑے بنتے ہیں۔*

2. *محترم بھائی کامران اصغر صاحب*
آپ نے سفر کے تمام انتظامات، نظم و ضبط اور بچوں کی خوشی کا خاص خیال رکھا۔ آپ کی خدمت، خلوص اور محبت قابل رشک ہے۔

3. *استاذ القراء، فخر القراء محترم جناب قاری محمد عاصم سعیدی صاحب*
4. *استاذ القراء، فخر القراء محترم جناب قاری محمد طیب فیضی صاحب*
یہ دونوں ہستیاں ہمارے ادارے کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ *صرف محفلوں میں نہیں بلکہ ادارے کے ہر چھوٹے بڑے معاملے میں، خوشی ہو یا پریشانی، دن ہو یا رات، ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔* مشورے سے لے کر عملی تعاون تک، ہر موقع پر ان کا خلوص اور محبت ہمارے شامل حال رہتی ہے۔

*دعائیہ کلمات*

*یا اللہ! حضرت پیر سید احمد رضا شاہ بخاری صاحب کا سایہ ہم پر تا دیر قائم و دائم رکھ۔ ان کی صحت، عافیت اور عمر دراز میں برکت عطا فرما۔ ان کے علم، عمل اور فیض کو پوری دنیا میں عام فرما۔ ان کی نسبت سے ہمارے بچوں کو ادب، اخلاص اور عشق رسول ﷺ عطا فرما۔ ان کی ہر دعا ہمارے حق میں قبول فرما۔ آمین*

یا رب العالمین! *بھائی کامران اصغر صاحب* کو دین و دنیا کی تمام بھلائیاں نصیب فرما۔ ان کے رزق، عمر، صحت اور اولاد میں بے حساب برکتیں نازل فرما۔ ان کی خدمت کو شرف قبولیت بخش۔

یا کریم! *قاری محمد عاصم سعیدی اور قاری محمد طیب فیضی صاحب* کی قرآنی خدمات اور ادارے سے بے لوث محبت کو قبول فرما۔ ان کے اخلاص، وفا اور قربانیوں کا بہترین بدلہ عطا فرما۔

*اور یا اللہ! راستے میں جن جن علماء کرام، مشائخ عظام اور محبان اہل علم نے ہمارے ان بچوں کی خدمت کی، تواضع کی، دعاؤں سے نوازا یا کسی بھی طرح تعاون فرمایا، ان سب کو بہترین جزا عطا فرما۔ آمین*

یا رب! ان طلبہ کو جو 2026 میں فارغ التحصیل ہوں گے، باعمل عالم، حافظ اور قاری بنا۔ انہیں امت کا رہنما بنا۔ آمین

*منجانب*
1. *مہتمم: حافظ عاشق حسین عبیدی صاحب*
2. *ناظم اعلیٰ: حضرت علامہ مولانا قاری محمد شاہد رضا صاحب*

اللہ تعالیٰ اس سفر کو قبول فرمائے۔ آمین

25/04/2026

فیضان عبیدیہ
23/04/2026

17/04/2026

فیضان عبیدیہ
کلاس حفظ القرآن و گردان
مدرسہ محمودیہ عبیدیہ تعلیم القرآن ملتان
بستی احمد پور نزد شمسی کالونی نادر آباد پھاٹک شیر شاہ روڈ ملتان 15/04/2026

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Multan
60000