Madrisa Arbia Islamia Anwar-e-Mustafa

Madrisa Arbia Islamia Anwar-e-Mustafa

Share

Madrisa Arbia Islamia Anwar-e-Mustafa
Suraj Kund Road Rangeel Pur
Multan

19/05/2026

بانیٔ مدرسہ ہذا حضرت قاری محمد ذوالفقار سیرانی رحمۃ اللہ علیہ کے چھوٹے صاحبزادے، صاحبزادہ نوید احمد سیرانی صاحب کی شادی یکم مئی 2026ء کو انتہائی خوشی، مسرت اور روحانی ماحول میں بحمد اللہ تعالیٰ انجام پائی۔ یہ مبارک تقریب خاندانِ سیرانی، متعلقینِ مدرسہ، احباب اور عقیدت مندوں کے لیے باعثِ فرحت و شادمانی بنی۔
اس بابرکت موقع پر ان کا نکاح مدرسہ ہذا کے مہتممِ اعلیٰ، ان کے بڑے بھائی، نائب امیر جماعت اہل سنت ملتان سٹی، حضرت صاحبزادہ محمد سعید احمد سیرانی صاحب نے پڑھایا۔ نکاح کی مجلس میں قرآن و سنت کی روشنی میں ازدواجی زندگی کی اہمیت، باہمی حقوق و فرائض اور محبت و احترام کے تقاضوں پر نہایت ایمان افروز گفتگو کی گئی۔
تقریب میں علماء کرام، مشائخ عظام، معزز شخصیات، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور متعلقینِ مدرسہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام حاضرین نے صاحبزادہ نوید احمد سیرانی صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بانیٔ ادارہ حضرت قاری محمد ذوالفقار سیرانی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، تعلیمی اور روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نکاح کو اپنے فضل و کرم سے کامیاب اور بابرکت بنائے، دونوں میاں بیوی کے درمیان محبت، اعتماد، اخلاص اور رحمت کو ہمیشہ قائم رکھے، ان کے گھر کو سکون و اطمینان کا گہوارہ بنائے، اور انہیں نیک، صالح، دین دار اور خدمتِ اسلام کے جذبے سے سرشار اولاد عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ خاندانِ سیرانی کو دینِ متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور مدرسہ ہذا کو مزید ترقی، استحکام اور قبولیت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

Photos from Madrisa Arbia Islamia Anwar-e-Mustafa's post 21/03/2026

🌙✨ خدمتِ انسانیت اور علمِ دین کی روشن مثال ✨🌙

مدرسہ ہذا میں عیدالفطر کی آمد کے پیشِ نظر ایک نہایت روح پرور اور خوشگوار منظر دیکھنے میں آیا، جب معزز حضرات چوہدری محمد جاوید انورصاحب، چوہدری محمد رضوان صاحب اور چوہدری محمد راشد رفیق صاحب اور میاں معیز صاحب نے صاحبزادہ سعید احمد سیرانی صاحب (مہتمم مدرسہ) اور قاری محمد ریاض سیرانی صاحب (ناظمِ اعلیٰ) کے ہمراہ طلباء میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیے۔
یہ وہ طلباء ہیں جو دور دراز علاقوں سے علمِ دین حاصل کرنے کے لیے یہاں مقیم ہیں۔ ان کے چہروں پر عید کی خوشیاں بکھرتی دیکھ کر دل خوشی سے جھوم اٹھا۔ یقیناً یہ لمحے ان بچوں کے لیے ہمیشہ یادگار رہیں گے۔
یہ عمل نہ صرف ایک سماجی خدمت ہے بلکہ دینِ اسلام کی تعلیمات کا عملی نمونہ بھی ہے، جس میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک عظیم نیکی قرار دیا گیا ہے۔
مدرسہ ہذا کی انتظامیہ ان تمام معزز حضرات کی اس محبت، خلوص اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے، اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازے، اور اس عمل کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔اورجن حضرات نے بچوں کے لیے کپڑے اور جوتوں کے انتظام میں تعاون کیا، اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے، ان کے مال و جان کو اپنی حفاظت میں رکھے، ان کی ہر نیکی کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲

اوراللہ تعالیٰ بانیان مدرسہ ہذا، قاری محمد ذوالفقارسیرانی رحمۃ اللہ علیہ اور حاجی چوہدری وزیرمحمد رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند کرے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ان کا یہ فیضان تا قیامت جاری رکھے۔ آمین 🤲

اوراللہ تعالیٰ محترم صاحبزادہ ابوالعیسٰی صاحبزادہ پیر سعیداحمدسیرانی صاحب، قاری محمد ریاض سیرانی صاحب، اور صاحبزادہ نوید احمد سیرانی صاحب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، ان کے رزق، مال اور جان میں برکت ڈالے، ان کے علم و عمل کو قبول فرمائے، اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے قرب میں رکھے، اور اس ادارے کے لئیےان کی نیک کوششوں کو ہمیشہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ خاص طور پر اللہ تعالیٰ ان کی علمِ دین کی ترویج و اشاعت کے لیے کی جانے والی کوششیں قبول فرمائے اور انہیں اس عظیم کام میں مستقل کامیابی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

📢 اہلِ خیر حضرات سے اپیل:
مدرسہ ہذا میں زیرِ تعلیم تمام طلباء کی کفالت، تعلیم، رہائش، علاج اور دیگر ضروریات آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔ آپ بھی اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صدقۂ جاریہ کا ذریعہ بنیں۔

📿 آئیں! ہم سب مل کر اس عظیم علمی و دینی درسگاہ کا سہارا بنیں اور علمِ دین کی اشاعت و ترویج میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طلباء کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ 🤲

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیکی کے ایسے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Suraj Kund Road Rangeel Pur Multan
Multan
60000