04/06/2026
عیدِ غدیر؛ عظیم ترین عیدِ الٰہی
روایات کے مطابق کوئی نبی مبعوث نہیں کیا گیا مگر یہ کہ اس نے روزِ غدیر کی عظمت کو پہچانا اور اسے عید قرار دیا۔ یہ دن آسمانوں میں "یوم العہد المعہود" اور زمین پر "یوم المیثاق المأخوذ" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ( *سورۂ مائدہ: 67* )
غدیرِ خم صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ تکمیلِ دین، اتمامِ نعمت اور امت کی دائمی رہنمائی کا اعلان ہے۔
*حجۃ الوداع سے واپسی پر غدیرِ خم* کے مقام پر *رسولِ اکرم* ﷺ نے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کا ہاتھ بلند کیا اور فرمایا:
«أَلَسْتُ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟»
لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ!
تب آپؐ نے فرمایا:
« *مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ»*
"جس کا میں مولا ہوں، علیؑ بھی اس کے مولا ہیں۔"
پھر دعا فرمائی:
« *اَللّٰهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَانْصُرْمَنْ نَصَرَهُ وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَهُ* »
"اے اللہ! جو علیؑ سے محبت کرے تو اس سے محبت فرما، جو ان سے دشمنی کرے تو اس سے دشمنی فرما، جو ان کی مدد کرے تو اس کی مدد فرما اور جو انہیں تنہا چھوڑے تو اسے تنہا چھوڑ دے۔"
پھر رسولِ خدا ﷺ نے امت کو ہدایت کا ابدی نسخہ عطا کرتے ہوئے فرمایا:
"میں تمہارے درمیان دو گراں قدر امانتیں چھوڑے جا رہا ہوں؛ اللہ کی کتاب (قرآن) اور میری عترت اہلِ بیتؑ۔ جب تک تم ان دونوں سے وابستہ رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہو گے۔"
*اس اعلان کے بعد حضرت عمرؓ نے* **حضرت علیؑ کو مبارکباد دیتے* ہوئے کہا:
" اے ابنِ ابی طالب! آپ کو مبارک ہو، آج *آپ میرے اور ہر مؤمن مرد و عورت کے* مولا بن گئے ہیں۔"
(*تفسیر کبیر، ج4، ص401*
تمام اہل اسلام کو آج کے دن کی مبارکباد
The Blooming buds' school
28/05/2026
27/05/2026
23/05/2026
21/05/2026