Islamic Reflection

Islamic Reflection

Share

Please like & subscribe our channel. Alkhair Islamic world. https://youtube.com/@islamic-786-72?si=koJWLPukvugKlp6z

24/06/2026
23/06/2026

🌟 Activity-Based Learning at Al Khair Public School 🌟
ہمارے ننھے ستارے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے سفر کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنا رہے ہیں۔ 🎨📚🧩
Activity-Based Learning بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد، تنقیدی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دیتی ہے۔ ہم صرف کتابی تعلیم نہیں دیتے بلکہ بچوں کی شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی تعمیر پر بھی توجہ دیتے ہیں۔
✨ Interactive Learning ✨ Creative Activities ✨ Character Building ✨ Modern Teaching Methods ✨ Safe & Friendly Environment
🎓 Admissions Open Now!
اپنے بچوں کو معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کے لیے آج ہی رجسٹر کروائیں۔
📍 Al Khair Public School 📞 Contact us
+92 303 6762756
+923047094867
for admissions and details.

23/06/2026

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

20/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

🌹 خلیفۂ ثالث حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ — پیدائش، فضائل اور شہادت 🌹

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اسلام کے تیسرے خلیفہ، عشرۂ مبشرہ میں شامل، اور رسول اللہ ﷺ کے نہایت محبوب صحابی تھے۔ آپؓ کا تعلق قریش کے معزز خاندان بنو امیہ سے تھا۔

📌 پیدائش: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ولادت عام الفیل کے تقریباً چھ سال بعد، مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ اس اعتبار سے آپؓ کی پیدائش تقریباً 576ء بنتی ہے۔

📌 اسلام قبول کرنا: آپؓ سابقون الاولون میں سے ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دعوت پر اسلام قبول کیا اور اسلام کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں۔

📌 خصوصی فضیلت: آپؓ وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ کی دو صاحبزادیوں سے نکاح کا شرف حاصل ہوا، اسی وجہ سے آپؓ کو ذوالنورین (دو نوروں والا) کہا جاتا ہے۔

🌹 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟"

📚 (صحیح مسلم: 2401)

📌 شہادت: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ میں باغیوں نے محاصرہ کے دوران 18 ذوالحجہ 35 ہجری بروز جمعہ شہید کیا۔

شہادت کے وقت آپؓ قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے اور آپؓ کی عمر تقریباً 82 سال تھی۔ آپؓ کا خون قرآن کریم کے صفحات پر گرا اور یوں آپؓ نے حق و صبر کی عظیم مثال قائم کی۔

📌 وفات: 18 ذوالحجہ 35 ہجری مطابق 17 جون 656ء

✨ پیغام: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی زندگی سخاوت، حیا، صبر، حلم اور قرآن سے محبت کا روشن نمونہ ہے۔ امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دین، قرآن اور مسلمانوں کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے۔

اللّٰہم ارضَ عن عثمانَ ذی النورین، واجزہ عن الإسلام والمسلمین خیر الجزاء۔ آمین۔18 ذوالحجہ یوم شھادت خلیفہ سوئم
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

‏ *کون عثمان غنی رضی اللہ عنہ۔۔۔؟!*

جو جامع القرآن بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔!
اور شہیدِ قرآ ن بھی۔۔۔۔۔۔!
جب باغیوں نے آپ پر حملہ کیا،
تو آپ قرآن کی تلاوت کررہے تھے،
آپ کے خون کے چھینٹے،
قرآن کی آیت:
" فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم (البقرہ:۱۳۷)"
پر پڑے۔۔۔ !
‏گویا قرآن آپ کی شہادت کا گواہ بن گیا..!⁦
قیامت کے دن،
حشر کے میدان میں،
جب خدا کی بارگاہ میں شہداء حاضر ہوں گے تو ....
کسی کی شہادت کی گواہی ۔۔۔۔۔۔ بدر کا میدان دے گا...
کسی کی شہادت کی گواہی ۔۔۔۔۔۔ احد کا میدان دے گا...
کسی کی شہادت کی گواہی۔۔۔۔۔۔ تبوک کا میدان دے گا...
‏کسی کی شہادت کی گواہی ۔۔۔۔۔۔ خندق کا میدان دے گا ...
کسی کی شہادت کی گواہی ۔۔۔۔۔۔ خیبر کا میدان دے گا ...
کسی کی شہادت کی گواہی ۔۔۔۔۔۔ کربلا کا میدان دے گا ...
مگر۔۔۔ !
جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی باری آئے گی۔۔۔توان کی شہادت کی گواہی ربِ اکبر کا قرآن دے گا۔۔۔!
*اللہ اکبر ۔۔۔۔♥️☝🏻*

19/06/2026

نماز کی پابندی کے لیۓ میں آپکو کوئی احادیث کا حوالہ نہیں دوں گی نا ہی کسی قرآنی آیات کا کیوں کہ میں جانتی ہوں یقینا آپ کو یہ سب پہلے سے معلوم ہے۔
میں بس آپکو کچھ ٹپس دیتی ہوں جن کو فالو کرکے آپ آہستہ آہستہ نماز کی پابندی کی طرف آسکتی ہیں ان شاءاللہ
آپ نے سب سے پہلے اپنا الارم لگانا ہے فجر کے لیۓ
جب فجر ہوتی ہے اس سے 10 منٹ پہلے سے آپنے الارم شروع کردینا ہے۔وہ الارم آپنے ہر دس منٹ بعد کا سیٹ کرنا ہے طلوع آفتاب تک۔
جب اتنے زیادہ الارم ہر تھوڑی دیر بعد بجے گا تو آپکو یقینا ڈسٹربینس ہوگی۔ پھر آپ نماز کے لیۓ اٹھ جائیں گیں ان شاءاللہ
ظہر کی نماز کے دوران عموماً ہم بہت سے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں
آپ نے کرنا یہ ہے کہ الارم لگانا ہے 2:30 بجے جاتا کہ اگر اس سے پہلے آپکو نماز کا یاد نا آۓ تو کم از کم اس ٹائم الارم کے ذریعے آپکو یاد آجاۓ۔پھر آپنے صرف فرض پڑھنے ہیں اور پوری توجہ سے کوشش کرنی ہے اپنا پورا دھیان نماز میں رکھنا ہے صرف 4 فرض تقریبا 5 سے 7 منٹ میں پڑھے جاتے ہیں۔
اسی طرح عصر کے فرض پڑھنے ہیں
مغرب کی نماز کا ٹائم بہت تھوڑا ہوتا ہے جب تک آسمان پر روشنی ہوتی ہے تب تک ٹائم ہوتا ہے۔ اس کاے اندر اندر آپنے لازمی نماز پڑھنی ہے اس کے بھی صرف تین فرض
عشاء کی نماز ہم اکثر لمبی ہونے کی وجہ سے سستی کرجاتے ہیں۔
آپنے پڑھنی ہے پہلے چار فرض پھر دو سنت اور لاسٹ پر تین وتر پڑھنے ہیں آپنے
یہ روٹین اپنائیں گیں۔تو ان شاءاللہ کب آپ کی نماز کی روٹین بن جاۓ گی تو پھر آہستہ آہستہ آپکی مکمل نماز کی بھی روٹین بن جاۓ گی `ٹھہرو اور پڑھو:)`✨💌

> سبحان اللّٰــــہ (3 مرتبہ)
> الحمدللّٰــــہ (3 مرتبہ)
> اللّٰـــہ اکبر (3 مرتبہ)
> یا حی یا قیوم (7 مرتبہ)
> اللھم اجرنی من النار (7 مرتبہ)
> استغفرُللّٰــــہ (3 مرتبہ)
`پڑھیے اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شئیر کریں`🌼

15/06/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Amina Ahmad

Drop a comment to welcome them to our community, fans

15/06/2026

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات ​ 📜📚​*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*

✍️ حضرت عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میری حضرت کعب بن عجرہ سے ملاقات ہوئی۔ وہ فرمانے لگے:
“کیا میں تمہیں ایک ایسا ہدیہ نہ دوں جو میں نے حضور ﷺ سے سنا ہے؟”
میں نے عرض کیا: “ضرور مرحمت فرمائیے۔”
انہوں نے فرمایا کہ ہم نے حضورِ اقدس ﷺ سے عرض کیا:
“یا رسول اللہ ﷺ! آپ پر درود کن الفاظ سے پڑھا جائے؟ سلام بھیجنا یہ تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتلا دیا ہے کہ آپ پر سلام کس طرح بھیجیں۔”
حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:
“اس طرح درود پڑھا کرو:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔”
ترجمہ:
“اے اللہ! حضرت محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر درود نازل فرما، جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر درود نازل فرمایا، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔
اے اللہ! حضرت محمد ﷺ پر اور آپ کی آل پر برکت نازل فرما، جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف والا، بزرگی والا ہے۔”

*رواه البخاري، وبسط السخاوي في تخريجه واختلاف ألفاظه، وقال: هكذا لفظ البخاري: “على إبراهيم وعلى آل إبراهيم” في الموضعين۔ ۔!!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

*_مثبت لفظ، مثبت جملہ، مثبت سوچ شئیر کریں... آپ کا دل سے نکلا ہوا ایک لفظ، ایک جملہ کسی کے بھی دل کی دنیا میں اتر جائے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے...!!!_*

13/06/2026

اللّٰھُمَّ ارنی مدینۃ الرسول ﷺ 🤲😭

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Lahore Punjab
Multan
051